۔ (۶۷۵۰)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖقَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی وَلَدِ الْمُتَلَاعِنَیْنِ: ((أَنَّہُ یَرِثُ أُمَّہُ وَتَرِثُہُ أُمُّہُ، وَمَنْ قَفَاھَا بِہِ جُلِدَ ثَمَانِیْنَ، وَمَنْ دَعَاہُ وَلَدَ زِنًا جُلِدَ ثَمَانِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۷۰۲۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے لعان کرنے والوں کی اولاد کے بارے میں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا: یہ اولاد اپنی ماں کی اور اس کی ماں ان کی وارث بنے گی اور جس نے اس خاتون پر تہمت لگائی، اس کو اسی (۸۰) کوڑے لگائے جائیں گے اور جس نے ایسی اولاد کو زنا والی اولاد قرار دیا، اس کو بھی اسی (۸۰) کوڑے لگائے جائیں گے۔