۔ (۸۴۱۳)۔ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ: کُنْتُ فِی الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَرَأَ قِرَائَ ۃً
أَنْکَرْتُہَا عَلَیْہِ، ثُمَّ دَخَلَ آخَرُ فَقَرَأَ قِرَائَ ۃً سِوَی قِرَائَۃِ صَاحِبِہِ، فَقُمْنَا جَمِیعًا فَدَخَلْنَا عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ ہٰذَا قَرَأَ قِرَائَۃً أَ نْکَرْتُہَا عَلَیْہِ، ثُمَّ دَخَلَ ہٰذَا فَقَرَأَ قِرَائَۃً غَیْرَ قِرَائَۃِ صَاحِبِہِ، فَقَالَ لَہُمَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِقْرَأَ ا۔)) فَقَرَأَ ا قَالَ: ((أَصَبْتُمَا)) فَلَمَّا قَالَ لَہُمَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الَّذِی قَالَ کَبُرَ عَلَیَّ، وَلَا إِذْ کُنْتُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ، فَلَمَّا رَأَ ی الَّذِی غَشِیَنِی ضَرَبَ فِی صَدْرِی، فَفِضْتُ عَرَقًا، وَکَأَ نَّمَا أَ نْظُرُ إِلَی اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی فَرَقًا، فَقَالَ: ((یَاأُبَیُّ! إِنَّ رَبِّی تَبَارَکَ وَتَعَالٰی أَ رْسَلَ إِلَیَّ أَ نْ اقْرَأَ الْقُرْآنَ عَلٰی حَرْفٍ، فَرَدَدْتُ إِلَیْہِ أَنْ ہَوِّنْ عَلَی أُمَّتِی، فَأَ رْسَلَ إِلَیَّ أَ نْ اقْرَأَ ہُ عَلٰی حَرْفَیْنِ، فَرَدَدْتُ إِلَیْہِ أَ نْ ہَوِّنْ عَلٰی أُمَّتِی فَأَ رْسَلَ إِلَیَّ أَ نْ اقْرَأْہُ عَلٰی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ، وَلَکَ بِکُلِّ رَدَّۃٍ مَسْأَ لَۃٌ تَسْأَ لُنِیہَا، قَالَ: ((قُلْتُ: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّتِی، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّتِی، وَأَ خَّرْتُ الثَّالِثَۃَ لِیَوْمٍیَرْغَبُ إِلَیَّ فِیہِ الْخَلْقُ حَتَّی إِبْرَاہِیمَ علیہ السلام ۔)) (مسند احمد: ۲۱۴۹۸)
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد میں تھا، ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے ایسی قراء ت کی، جس کا میں نے انکار کیا، اتنے میں ایک اور آدمی داخل ہوا تو اس نے پہلے والے فرد کی قراء ت کے خلاف قراء ت کی، ہم اٹھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چلے گئے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس آدمی نے جو قراء ت کی ہے، میں اسے بھی نہیں جانتا، پھر یہ دوسرا داخل ہوا ہے، اس نے اس کے خلاف قراء ت کی ہے، اس کو بھی میں نہیں جانتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں سے کہا: پڑھو۔ جب انہوں نے تلاوت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں نے درست پڑھا ہے۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں کو درست قرار دیا تو یہ بات مجھ پر بہت گراں گزری، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ گرانی مجھ پر غالب آ گئی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا، تو مجھے اتنا پسینہ آیا کہ میں بھیگ گیا اور مجھے ایسا لگا کہ میں ڈر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہاہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابی! میرے ربّ تعالیٰ نے میری طرف پیغام بھیجا کہ قرآن مجید کو ایک قراء ت پر پڑھوں، میں نے درخواست کی کہ میری امت پر آسانی کرو، پس اللہ تعالی دو قراء توں پر پڑھنے کا پیغام بھیجا، میں نے پھر گزارش کی کہ میری امت پر آسانی کرو، پس اللہ تعالی نے سات قراء توں پر قرآن کی تلاوت کرنے کا پیغامبھیجا، نیز جتنی دفعہ آپ نے مطالبہ کیا، اتنے مجھ سے سوال کر سکتے ہو، میں نے کہا: اے اللہ! میری امت کو بخش دو، اے اللہ ! میری امت کو بخش دو، تیسری دعا میں نے اس دن کے لئے موخر کر دی ہے جس دن مخلوق میرے پاس آئے گی،یہاں تک کہ ابراہیم علیہ السلام بھی۔