126 Results For Hadith (Musnad Ahmad ) Book ()
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13059

۔ (۱۳۰۵۹)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ قَالَ: کَتَبَ اِلَیَّ اِبْرَاہِیْمُ بْنُ حَمْزَۃَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَۃَ بْنِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَیْرِ کَتَبْتُ اِلَیْکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ وَقَدْ عَرَضْتُہُ وَجَمَعْتُہُ عَلٰی مَا کَتَبْتُ بِہٖاِلَیْکَ، فَحَدِّثْ بِذٰلِکَ عَنِّیْ قَالَ: حَدَّثَنِیْ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ الْحِزَامِیُّ قَالَ: حَدَّثَنِیْ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَیَّاشٍ السَّمْعِیُّ الْاَنْصَارِیُّ الْقِبَائِیُّ مِنْ بَنِیْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ عَنْ دَلْھَمِ بْنِ الْاَسْوَدِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ حَاجِبِ بْنِ عَامِرِ بْنِ الْمُنْتَفِقِ الْعُقَیْلِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ عَمِّہِ لَقِیْطِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ دَلْھَمٌ: وَحَدَّثَنِیْہِ اَبُوْ الْاَسْوَدِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِیْطٍ اَنَّ لَقِیْطًا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ خَرَجَ وَافِدًا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَعَہُ صَاحِبٌ لَہُ یُقَالُ لَہُ نُہَیْکُ بْنُ عَاصِمِ بْنِ مَالِکِ ابْنِ الْمُنْتَفِقِ، قَالَ لَقِیْطٌ: فَخَرَجْتُ اَنَا وَصَاحِبِیْ حَتّٰی قَدِمْنَا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِاِنْسِلَاخِ رَجَبَ، فَاَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَوَافَیْنَاہُ حِیْنَ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاۃِ الْغَدَاۃِ، فَقَامَ فِی النَّاسِ خَطِیْبًا فَقَالَ: ((اَیُّہَا النَّاسُ! اَلَا اِنِّی قَدْ خَبَاْتُ لَکُمْ صَوْتِیْ مُنْذُ اَرْبَعَۃَ اَیَّامٍ اَلَا لَاَسْمَعَنَّکُمْ ، اَلَا فَہَلْ مِنَ امْرِیئٍ، بَعَثَہُ قَوْمُہُ۔)) فَقَالُوْا: اِعْلَمْ لَنَا مَا یَقُوْلُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ اَلَا ثُمَّ لَعَلَّہُ اَنْ یُّلْہِیَہُ حَدِیْثُ نَفْسِہِ اَوْ حَدِیْثُ صَاحِبِہٖاَوْیُلْہِیْہِ الضَّلاَلُ، اِنِّی مَسْؤُلٌ ھَلْ بَلَّغْتُ، اَلَا اِسْمَعُوْا تَعِیْشُوْا، اَلَا اِجْلِسُوْا، اَلَا اِجْلِسُوْا۔)) قَالَ: فَجَلَسَ النَّاسُ وَقُمْتُ اَنَا وَصَاحِبِیْ حَتّٰی اِذَا فَرَغَ لَنَا فُؤَادُہُ وَبَصَرُہُ قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَاعِنْدَکَ مِنْ عِلْمِ الْغَیْبِ فَضَحِکَ لَعَمْرُ اللّٰہِ وَھَزَّ رَاْسَہُ وَعَلِمَ اَنِّیْ اَبْتَغِیْ لِسَقَطِہٖفَقَالَ: ((ضَنَّرَبُّکَعَزَّوَجَلَّمَفَاتِیْحَ خَمْسٍ مِّنَ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُہَا اِلَّا اللّٰہُ وَاَشَارَ بِیَدِہٖ۔)) قُلْتُ: وَمَا ھِیَ؟ قَالَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((عِلْمُ الْمَنِیَّۃِ قَدْ عَلِمَ مَنِیَّۃَ اَحَدِکُمْ وَلَا تَعْلَمُوْنَہُ، وَعَلِمَ الْمَنِیَّ حِیْنَیَکُوْنُ فِی الرَّحْمِ قَدْ عَلِمَہُ وَلَا تَعْلَمُوْنَہُ، وَعَلِمَ مَا فِی غَدٍ وَمَا اَنْتَ طَاعِمٍ غَدًا وَلَاتَعْلَمُہُ، وَعَلِمَ الْیَوْمَ الْغَیْثَیُشْرِفُ عَلَیْکُمْ آزِلِیْنَ آدِلِیْنَ مُشْفِقِیْنَ فَیَظِلُّیَضْحَکُ، قَدْ اَعْلَمُ اَنَّ نَمِیْرَکُمْ اِلٰی قُرْبٍ۔)) قَالَ لَقِیْطٌ: لَنْ نَعْدِمَ مِنْ رَبٍّ یَضْحَکُ خَیْرًا ، وَعَلِمَ یَوْمَ السَّاعَۃِ۔)) قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! عَلِّمْنَا مِمَّا تُعْلِّمُ النَّاسُ وَمَا تَعْلَمُ فَاَنَا مِنْ قَبِیْلٍ لَایُصَدِّقُوْنَ تَصْدِیْقِنَا اَحَدٌ مِنْ مَذْجَحِ الَّتِیْ تَرْبُوْ عَلَیْنَا وَخَثْعَمَ الَّتِیْ تُوَالِیْنَا وَعَشِیْرَتُنَا الَّتِیْ نَحْنُ مِنْہَا ، قَالَ: ((تَلْبَثُوْنَ مَا لَبِثْتُمْ ثُمَّ یُتَوَفّٰی نَبِیُّکُمْ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ تَلْبَثُوْنَ مَا لَبِثْتُمْ ثُمَّ تُبْعَثُ الصَّائِحَۃُ لَعَمْرُ اِلٰھِکَ مَاتَدَعُ عَلٰی ظَہْرِھَا مِنْ شَیْئٍ اِلَّا مَاتَ وَالْمَلَائِکَۃُ الَّذِیْنَ مَعَ رَبِّکَ عَزَّوَجَلَّ، فَاَصْبَحَ رَبُّکَ عَزَّوَجَلَّ یَطِیْفُ فِی الْاَرْضِ وَخَلَتْ عَلَیْہِ الْبِلَادُ، فَاَرْسَلَ رَبُّکَ عَزَّوَجَلََّ السَّمَائَ، تَہْضِبُ مِنْ عِنْدِ الْعَرْشِ، فَلَعَمْرُ اِلٰہِکَ مَاتَدَعُ عَلٰی ظَہْرِھَا مِنْ مَصْرَعِ قَتِیْلٍ وَلَا مَدْفَنِ َمیِّتٍ اِلَّاشَقَّتِ الْقَبْرُ عَنْہُ حَتّٰی تَجْعَلَہُ مِنْ عِنْدِ رَاْسِہِ فَیَسْتَوِیْ جَالِسًا فَیَقُوْلُ رَبُّکَ: مَہْیَمْ لِمَا کَانَ فِیْہِ،یَقُوْلُ: یَا رَبِّ اَمْسٰی الْیَوْمُ وَلِعَہْدِہِ بِالْحَیَاۃِیَحْسِبُہُ حَدِیْثًا بِاَھْلِہٖ۔))فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَیَجْمَعُنَا بَعْدَ مَاتَمَزَّقَنَا الرِّیَاحُ وَالْبِلٰی وَالسِّبَاعُ؟ قَالَ: ((اُنَبِّئُکَ بِمِثْلِ ذٰلِکَ فِیْ آلَائِ اللّٰہِ، اَلْاَرْضُ اَشْرَفْتَ عَلَیْہَا وَھِیَ مَدَرَۃٌ بَالِیَۃٌ، فَقُلْتَ لَاتَحْیَا اَبَدًا، ثُمَّ اَرْسَلَ رَبُّکَ عَزَّوَجَلَّ عَلَیْہَا السَّمَائَ، فَلَمْ تَلْبَثْ عَلَیْکَ اِلَّا اَیَّامًا حَتّٰی اَشْرَفْتَ عَلَیْہَا وَھِیَ شَرْبَۃٌ وَاحِدَۃٌ وَلَعَمْرُ اِلٰھِکَ لَھُوَ اَقْدَرُعَلٰی اَنْ یَجْمَعَہُمْ مِنَ الْمَائِ عَلٰی اَنْ یَجْمَعَ نَبَاتَ الْاَرْضِ فَیَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَصْوَائِ اَوْ مِنْ مَصَارِعِہِمْ فَتَنْظُرُوْنَ اِلَیْہِ وَیَنْظُرُ اِلَیْکُمْ۔))قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَکَیْفَ نَحْنُ مِلْأُ الْاَرْضِ وَھُوَ شَخْصٌ وَاحِدٌ نَنْظُرُ اِلَیْہِ وَیَنْظُرُ اِلَیْنَا؟ قَالَ: ((اُنَبِّئُکَ بِمِثْلِ ذٰلِکَ فِیْ آلَائِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ آیَۃٌ مِنْہُ صَغِیْرَۃٌ تَرَوْنَہُمَا وَیَرَیَانِکُمْ سَاعَۃً وَاحِدَۃً لَاتُضَارُّوْنَ فِیْ رُؤْیَتِہِمَا، وَلَعَمْرُ اِلٰھِکَ لَھُوَ اَقْدَرُ عَلٰی اَنْ یَّراکُمْ وَتَرَوْنَہُ مِنْ اَنْ تَرَوْنَہُمَا وَیَرَیَانِکُمْ لَاتُضَارُّوْنَ فِیْ رُوْیَتِہِمَا۔)) قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَمَا یَفْعَلُ بِنَا رَبُّنَا عَزَّوَجَلَّ اِذَا لَقِیْنَاہُ قَالَ: ((تُعْرَضُوْنَ عَلَیْہِ بَادِیَۃٌ لَہُ صَفَحَاتُکُمْ، لاَیَخْفٰی عَلَیْہِ مِنْکُمْ خَافِیَۃٌ فَیَاْخُذُ رَبُّکَ عَزَّوَجَلَّ بِیَدِہٖ غُرْفَۃً مِّنَ الْمَائِ فَیَنْضَحُ قَبِیْلَکُمْ بِہَا فَلَعَمْرُ اِلٰھِکَ مَاتُخْطِیُٔ وَجْہَ اَحَدِکُمْ مِنْہَا قَطْرَۃٌ، فَاَمَّا الْمُسْلِمُ فَتَدَعُ وَجْہَہُ مِثْلَ الرَّیْطَۃِ الْبَیْضَائِ وَاَمَّا الْکَافِرُ فَتَخْطِمُہُ مِثْلَ الْحَمِیْمِ الْاَسْوَدِ، اَلَا ثُمَّ یَنْصَرِفُ نَبِیُّکُمْ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَیَفْتَرِقُ عَلٰی اِثْرِہِ الصَّالِحُوْنَ فَیَسْلُکُوْنَ جَسْرًا مِّنَ النَّارِ، فَیَطَاُ اَحَدُکُمُ الْجَمْرَ فَیَقُوْلُ: حَسٍّ، یَقُوْلُ رَبُّکَ عَزَّوَجَلَّ: اَوَاَنُہُ، اَلَا فَتَطْلُعُوْنَ عَلٰی حَوْضِ الرَّسُوْلِ عَلٰی اَظْمَاِ وَاللّٰہِ نَاھِلَۃٍ عَلَیْھَا قَطُّ مَا رَأَیْتُھَا فَلَعَمْرُ اِلٰھِکَ مَا یَبْسُطُ وَاحِدٌ مِنْکُمْ یَدَہُ اِلَّا وُضِعَ عَلَیْھَا قَدْحٌ یُطَھِّرُہُ مِنَ الطَّوْفِ وَالْبَوْلِ وَالْاَذٰی وَتُحْبَسُ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَلَاتَرَوْنَ مِنْہُمَا وَاحِدًا۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَبِمَا نَبْصُرُ قَالَ: ((بِمِثْلِ بَصَرِکَ سَاعَتَکَ ہٰذِہٖوَذٰلِکَقَبْلَطُلُوْعِالشَّمْسِفِییَوْمٍاَشْرَقَتْہُ الْاَرْضُ وَاجَہَتْ بِہِ الْجِبَالُ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فِیْمَا نُجْزٰی مِنْ سَیِّئَاتِنَا وَحَسَنَاتِنَا قَالَ: ((اَلْحَسَنَۃُ بِعَشْرِ اَمْثَالِھَا، وَالسَّیِّئَۃُ بِمِثْلِہَا اِلَّا اَنْ یَّعْفُوَ۔)) قَالَ:قُلْتُ: یَارَسُوْلُ اللّٰہِ! اَمَّا الْجَنَّۃُوَاَمَّا النَّارُ؟ قَالَ: ((لَعَمْرُ اِلٰہِکَ اِنَّ لِلنَّارِ لَسَبْعَۃَ اَبْوَابٍ ، مَا مِنْہُنَّ بَابَانِ اِلَّا یَسِیْرُ الرَّاکِبُ بَیْنَہُمَا سَبْعِیْنَ عَامًا، وَاِنَّ لِلْجَنَّۃِ لَثَمَانِیَۃَ اَبْوَابٍ، مَا مِنْہُمَا بَابَانِ اِلَّا یَسِیْرُ الرَّاکِبُ بَیْنَہُمَا سَبْعِیْنَ عَامًا۔)) قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَعَلٰی مَا نَطَّلِعُ مِنَ الْجَنَّۃِ؟ قَالَ: ((عَلٰی اَنْہَارٍ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفّٰی وَاَنْہَارٍ مِّنْ کَاْسٍ مَا بِہَا مِنْ صُدَاعٍ وَلَانَدَامَۃٍ، وَاَنْہَارٍ مِّنْ لَبَنٍ لَمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہُ، وَمَائٍ غَیْرِ آسِنٍ، وَبِفَاکِہَۃٍ لَعَمْرُ اِلٰہِکَ مَا تَعْلَمُوْنَ وَخَیْرٌ مِنْ مِثْلِہِ مَعَہُ وَاَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ۔)) قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَلَنَا فِیْہَا اَزْوَاجٌ اَوْ مِنْہُنَّ مُصْلِحَاتٌ؟ قَالَ: ((اَلصَّالِحَاتُ لِلصَّالِحِیْنَ تَلَذُّوْا بِہِنَّ مِثْلَ لَذَّاتِکُمْ فِی الدُّنْیَا وَیَلْذَذْنَ بِکُمْ غَیْرَ اَنْ لَاتَوَالُدَ۔)) قَالَ لَقِیْطٌ: فَقُلْتُ: اَقْصٰی مَا نَحْنُ بَالِغُوْنَ مُنْتَہُوْنَ اِلَیْہِ، فَلَمْ یُجِبْہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! عَلٰیمَا اُبَایِعُکَ قَالَ: فَبَسَطَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدَہُ وَقَالَ: ((عَلٰی اِقَامِ الصَّلَاۃِ وَاِیْتَائِ الزَّکَاۃِ وَزِیَالِ الْمُشْرِکِ وَاَنْ لَاتُشْرِکْ بِاللّٰہِ اٰلِھًا غَیْرَہُ۔)) قُلْتُ: وَاِنَّ لَنَا مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، فَقَبَضَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدَہُ وَظَنَّ اَنِّیْ مُشْتَرِطُ شَیْئًا لَایُعْطِیْنِیْہِ قَالَ: قُلْتُ: نَحِلُّ مِنْہَا حَیْثُ شِئْنَا وَلَایَجْنِیْ امْرِئٌ اِلَّا عَلٰی نَفْسِہِ، فَبَسَطَ یَدَہُ وَقَالَ: ((ذٰلِکَ لَکَ تَحِلُّ حَیْثُ شِئْتَ وَلَایَجْنِیْ عَلَیْکَ اِلَّا نَفْسُکَ۔)) قَالَ: فَانْصَرَفْنَا عَنْہُ ثُمَّ قَالَ: ((اِنَّ ہٰذَیْنِ لَعَمْرُ اِلٰھِکَ مِنْ اَتْقٰی النَّاسِ فِی الْاُوْلٰی وَالْآخِرَۃِ۔)) فَقَالَ لَہُ کَعْبُ بْنُ الْخُدْرِیَّۃِ اَحَدُ بَنِیْ بَکْرٍ مِنْ کِلَابٍ: مَنْ ہُمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((بَنُوْ الْمُنْتَفِقِ اَھْلُ ذٰلِکَ۔)) قَالَ: فَانْصَرَفْنَا وَاَقْبَلْتُ عَلَیْہِ، فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھَلْ لِاَحَدٍ مِّمَنْ مَضٰی مِنْ خَیْرٍ فِیْ جَاھِلِیَّتِہِمْ قَالَ: ((قَالَ رَجُلٌ مِنْ عُرْضِ قُرَیْشٍ وَاللّٰہِ اِنَّ اَبَاکَ الْمُنْتَفِقَ لَفِی النَّارِ۔)) قَالَ: فَلَکَاَنَّہُ وَقَعَ حَرٌّ بَیْنَ جِلْدِیْ وَوَجْہِیْ وَلَحْمِیْ مِمَّا قَالَ لِاَبِیْ عَلٰی رُؤُوْسِ النَّاسِ، فَہَمَمْتُ اَنْ اَقُوْلَ وَاَبُوْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ثُمَّ اِذَا الْاُخْرٰی اَجْہَلُ فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَاَھْلُکَ قَالَ: ((وَاَھْلِیْ لَعَمْرُ اللّٰہِ مَا اَتَیْتَ عَلَیْہِ مِنْ قَبْرِعَامِرِیٍّ اَوْ قُرَشِیِّ مِنْ مُشْرِکٍ فَقُلْ اَرْسَلَنِیْ اِلَیْکَ مُحَمَّدٌ فَاُبَشِّرُکَ بِمَا یَسُوْئُ کَ تُجَرُّ عَلٰی وَجْہِکَ وَبَطْنِکَ فِی النَّارِ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَافَعَلَ بِہِمْ ذٰلِکَ وَقَدْکَانُوْا عَلٰی عَمَلٍ لَایُحْسِنُوْنَ اِلَّا اِیَّاہُ وَکَانُوْا یَحْسَبُوْنَ اَنَّہُمْ مُصْلِحُوْنَ، قَالَ: ((ذٰلِکَ لِاَنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ بَعَثَ فِی آخِرِ کُلِّ سَبْعِ اُمَمٍ یَعْنِیْ نَبِیًّا فَمَنْ عَصٰی نَبِیَّہُ کَانَ مِنَ الضَّالِّیْنَ وَمَنْ اَطَاعَ نَبِیَّہُ کَانَ مِنَ الْمُہْتَدِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۰۷)
عاصم بن لقیط کہتے ہیں: بیشک سیدنا لقیط، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف روانہ ہوئے اور ان کے ساتھ ان کا ایک ساتھی بھی تھا، اس کا نام نہیک بن عاصم بن مالک بن منتفق تھا، سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میںاور میرا ساتھی رجب کا مہینہ گزرنے کے بعد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف روانہ ہوئے، جب ہم جب وہاں پہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صبح کی نماز سے فارغ ہی ہوئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کیا اور اس میں فرمایا: لوگو! خبردار! میں چار دنوں سے اپنی آواز تم لوگوں سے پوشیدہ رکھے ہوئے تھا، اب میں ضرور تم سے کچھ باتیں کروں گا۔ خبر دار! کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا آدمی بھی ہے، جسے اس کی قوم نے یہاں بھیجا ہو؟اور کہا ہو کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جو کچھ بیان کریں اسے یاد کر لینا؟ خبردار ممکن ہے کہ اس آدمی کو اس کے خیالات یا اس کے ساتھی کی کوئی بات یا گمراہی غافل کر دے۔ خبردار! مجھ سے اس بات کی پوچھ گچھ ہوگی کہ میں نے یہ باتیں تم لوگوں تک پہنچا دی ہیں یا نہیں؟ خبردار! غور سے سنو! تم میرے بعد عرصہ تک زندگی گزار و گے۔ خبردار! بیٹھ جاؤ، خبردار! بیٹھ جاؤ۔ سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں : آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا یہ فرمان سن کر لوگ بیٹھ گئے، میں اور میرا ساتھی کھڑے ہوگئے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دل اور نگاہ ہمارے لیے فارغ ہوگئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر طرف سے فارغ ہو کر مکمل طور پر ہماری طرف متوجہ ہوئے تو میںنے کہا: اللہ کے رسول ! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس علم غیب میں سے کیا کچھ ہے؟ اللہ کی قسم! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میری بات سن کر مسکرا دئیے، پھرآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے سر کو حرکت دی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جان گئے کہ میں آپ سے کوئی ایسی بات پوچھنا چاہتا ہوں جو آپ کے علم میں نہیں ہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے رب نے غیب کی پانچ چیزوں کے علم کی چابیاں اپنے پاس رکھی ہیں، ان پانچ چیزوں کو اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔ ساتھ ہی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ سے پانچ کا اشارہ کیا، میں نے کہا: وہ کون کون سی چیزیں ہیں؟ آپ نے فرمایا: (۱) موت کا علم، وہ تمہاری موت کے وقت کو جانتا ہے اور تم اسے نہیں جانتے، (۲) منی کا علم، جب وہ ماں کے رحم میں ہوتی ہے، وہ اس کے مستقبل کے بارے میں ہر بات جانتا ہے، لیکن اسے تم نہیں جانتے، (۳)کل یعنی مستقبل کا علم کہ تم آئندہ کیا کچھ کھاؤ گے، اس کے متعلق تم کچھ نہیں جانتے، (۴) وہ بارش کا علم رکھتا ہے، جب وہ تم پر جھانکتا ہے، جبکہ تم (بارش نہ ہونے کی وجہ سے) محبوس، بوجھ والے اور ڈرنے والے ہوتے ہو، وہ تمہاری یہ حالت دیکھ کر ہنس رہا ہوتا ہے اور جانتا ہوتا ہے کہ تمہاری سیرابی قریب ہے۔ یہ سن کر سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جو رب ہنستا ہے، ہم اس کی رحمتوں سے محروم نہیں رہیں گئے۔ اور(۵) قیامت کا علم۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ لوگوں کو جو تعلیم دیتے ہیں اور خود جو علم رکھتے ہیں، اس میں سے ہمیں بھی سکھائیں، میں ایسے لوگوں میں سے آیا ہوں، جو ہماری طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تصدیق نہیں کرتے، ایک تو قبیلہ مذ حج ہے، وہ ہم سے بالائی جانب رہتا ہے اور دوسرا قبیلہ خثعم کا ہے، وہ ہمارا حلیف ہے اور اسی طرح ہمارا قبیلہ ہے، جس سے ہم ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو جب تک منظور ہوگا، تم دنیا میں رہو گے، پھر تمہارے نبی کی وفات ہو جائے گی، اس کے بعد تم یہاں اس وقت تک رہو گے، جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا، اس کے بعد ایک زبردست قسم کی چیخ کی آواز آئے گی، جس کی شدت سے روئے زمین پر موجود ہر چیز فنا ہو جائے گی، حتیٰ کہ جو فرشتے تمہارے رب کے ساتھ ہیں، وہ بھی مرجائیں گے، تمہارا رب زمین پر گھومے گا، سارے علاقے روح والی اشیاء سے خالی ہوچکے ہوں گے، پھر تمہارا رب آسمان کو ڈھیلا چھوڑ دے گا اور عرش کے قریب سے بارش برسے گی، اس کے نتیجے میں زمین پر جہاں بھی کوئی مقتول گرا ہوگا یا کوئی میت مدفون ہوگی، ان کی قبریں پھٹ جائیں گی، یہاں تک کہ وہ سر کی جانب سے اٹھ کر سیدھے ہو کر بیٹھ جائیں گے، تمہارا رب ان سے پوچھے گا: کیا ہوا؟ وہ پہلے جس کیفیت میں تھا، اس سے موجودہ حالت میں آنے پر وہ کہے گا:اے میرے رب ! آج میرے لیے یہ دن آیا ہے، وہ چونکہ اس سے پہلے زندگی گزار چکا ہوگا، اس لیے وہ اسے اپنے اہل و عیال کی ملاقات کا ذریعہ سمجھے گا۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول ! ہمارے مرنے کے بعد جب کہ ہوائیں، بوسیدگی اور درندے ہمیں ریزہ ریزہ کر چکے ہوں گے ، اللہ تعالیٰ ہمیں کیسے دوبارہ جمع کر ے گا؟ آپ نے فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں سے ایک مثال کے ذریعے سمجھاتا ہوں، تم زمین کو دیکھتے ہو، یہ سخت اور بنجرہوچکی ہوتی ہے، تم یہ سمجھ رہے ہوتے ہو کہ اب یہ کبھی بھی آباد نہیں ہو سکے گی، پھر تمہارا رب بارش برسا دیتا ہے اور کچھ ہی دنوں بعد تم دیکھتے ہو کہ وہ پودوں کے اگنے سے سر سبزہو چکی ہوتی ہے، تمہارے اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ کے لیے زمین کی نباتات کو اگانے اور پیدا کرنے کے مقابلے میں ان لوگوں کو پانی سے پیدا کرنا آسان تر ہے، یہ لوگ ہواؤں اور قبروں کے درمیان سے نکل رہے ہوں گے اور تم اللہ تعالیٰ کو اور وہ تمہیں دیکھ رہا ہوگا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! انسانوں سے تو پوری زمین بھری ہوئی ہوگی اور اللہ تعالیٰ ایک مقام پر ایک وجود ہوگا،اس لیے یہ کیسے ممکن ہو گا کہ بیک وقت ہم اسے دیکھ لیں اور وہ ہمیں دیکھ لے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تمہیںاللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں سے ایک مثال کے ذریعے بتلاتا ہوں، سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی چھوٹی سی نشانیاں ہیں، تم انہیں اور وہ تمہیں بیک وقت دیکھ رہے ہوتے ہو، اور ان کو دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت بھی پیش نہیں آتی، تمہارے اللہ کی قسم ! جس طرح تمہیں سورج اور چاند کو دیکھنے اور سورج چاند کے تمہیں دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت پیش نہیں آتی، اس دن اللہ تعالیٰ تمہیں اور تم اس کو اس سے بھی زیادہ آسانی سے دیکھنے پر قادر ہو گے۔ سیدنالقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہم اپنے رب سے ملاقات کریں گے تو وہ ہمارے ساتھ کیسا برتاؤ کرے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا: تم سب کو اس کے سامنے پیش کیا جائے گا اور تم میں سے کسی کا بھی چہرہ اس سے پوشیدہ نہیں رہ سکے گا، تب تمہارا رب پانی کا ایک چلو لے کر اسے تمہاری طرف پھینکے گا، تمہارے اللہ کی قسم! اس میں سے ایک قطرہ بھی تمہارے چہروں سے ادھر اُدھر نہیں جائے گا، جس قدرمسلمان ہوں گے، اس پانی کی برکت سے ان کے چہرے نرم ، ملائم اور چمکدار ہوجائیں گے اور وہ پانی کافروں کی ناک کو سیاہ کوئلے کی مانند کر دے گا، اس کے بعد تمہارا نبی ایک طرف کو جائے گا اور نیک لوگ اس کے پیچھے پیچھے جاتے ہوئے آگ کے ایک پل پر چلیں گے، پھر تم میں سے کوئی آگ کے انگاروں کو روندے گا اور ہائے ہائے کی آواز نکالے گا،اس کے بعد تمہیں شدید پیاس لگی ہوگی اور تم اپنے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حوض ِ کوثر پر پہنچو گے، اللہ کی قسم وہاں پینے کے لیے اس قدر وافر پانی ہوگا کہ میںنے آج تک اتنا پانی نہیں دیکھا۔ تمہارے اللہ کی قسم! تم میں سے جو بھی آدمی پانی کے لیے ہاتھ بڑھائے گا، اس پر پانی سے بھر اہوا ایک پیالہ رکھ دیا جائے گا۔ وہ پانی اسے پاخانے، پیشاب ، اور دیگر نجاستوں سے پاک کردے گا، سورج اور چاند کو محبوس کر دیاجائے گا اور تم ان میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھ سکو گے۔ سیدنالقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر ہم دیکھیں گے کیسے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ا س وقت اسی طرح دیکھو گے، جیسے اب دیکھ رہے ہو، و ہ اس قسم کی کیفیت ہوگی جیسے سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر قبل سورج کی روشنی پہاڑوں پر پڑے تو زمین جس طرح روشن ہوتی ہے۔ سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں :میںنے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمیں ہمارے گناہوں اور نیکیوں کا بدلہ کیسے دیا جائے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نیکی کا دس گنا اور ہر گناہ کا اس کے برابر بدلہ ملے گا، الا یہ کہ اللہ تعالیٰ اسے بھی معاف کر دیا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! جنت اور جہنم کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے اللہ کی قسم! جہنم کے سات دروازے ہیں، ہر دو دروازوں کے درمیان اتنی مسافت ہے کہ ایک سوار ستر سال میں وہ فاصلہ طے کرتا ہے اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں، اس کے بھی دو دروازوں کے درمیان اس قدر مسافت ہے کہ ایک سوار ستر سال میں اس مسافت کر طے کرتا ہے۔ میںنے کہا: اللہ کے رسول! ہم جنت میں کیا کچھ دیکھیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہاں صاف شفاف شہد کی نہریں بہتی ہوں گی اور وہاں ایسی عمدہ شراب کی نہریں ہوںگی کہ جس کے پینے کے بعد نہ تو سر درد ہوگا اور نہ ندامت اور وہاں صاف دودھ کی نہریں ہوں گی، وہ ایسا دودھ ہوگا کہ اس کا ذائقہ کبھی بھی تبدیل نہیں ہوگا اور پانی کی نہریں ہوں گی، وہ پانی ایسا ہوگا کہ جو کبھی بھی باسی نہیں ہوگا اور تمہارے اللہ کی قسم! وہاں ایسے پھل ہوں گے جنہیں تم (نام سے) جانتے ہو اور ان کے علاوہ ان سے بھی عمدہ پھل ہوں گے اور پاکیزہ بیویاں ہوں گی۔ میںنے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا جنت میں ہماری بیویاں ہوں گی یا ان میں سے نیک ہوں گی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صالحین کے لیے صالحات ہوگی، تم ان سے وہاں اس طرح لطف اندوز ہوگے، جیسے تم ان سے اس دنیا میں لطف اندوز ہوتے ہو اور وہ بھی تم سے لطف اندوز ہوں گی، البتہ ولادت کا کوئی سلسلہ نہیں ہوگا۔ میں نے کہا: تب تو وہ سب کچھ ہوگا جس کی ہم زیادہ سے زیادہ تمنا کرسکتے ہیں؟ یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے کچھ جواب نہیں دیا۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کن باتوں پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ پھیلا کر فرمایا: باقاعدگی سے نماز ادا کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے، مشرک سے جدا رہنے اور اس بات پر کہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، ان سب امور پر بیعت کرو۔ میں نے کہا: اس کے نتیجے میں مشرق سے مغرب تک کا سارا علاقہ یعنی روئے زمین ہماری ہوگی۔ یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ واپس کر لیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سمجھا کہ شاید میں کوئی ایسی شرط لگانے والا ہوں، جس کا آپ مجھ سے وعدہ نہیں کرسکیں گے، میں نے کہا: ہم پوری زمین پر جہاں چاہیں گے جائیں گے، لیکن ہر کوئی اپنا ذمہ دار خود ہو گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر آدمی جوکچھ کرتا ہے، وہ خود اس کا ذمہ دار ہے۔ یہ کہہ کر پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور فرمایا: تمہیں اجازت ہے کہ تم زمین پر جہاں چاہو جاؤ اور کسی کے عمل کی تم پر ذمہ داری نہیں۔ سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:اس کے بعد ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں سے واپس آگئے، پھر آپ نے فرمایا: تمہارے اللہ کی قسم! یہ دونوں افراد دنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ متقی ہیں۔ یہ سن کر بنو بکر بن کلاب کے ایک شخص کعب بن خدریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بنو منتفق ہیں اور وہ اس کے اہل ہیں۔ سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں پھر واپس آ گئے اور میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! جو لوگ ہم سے پہلے دور جاہلیت میں گزر چکے ہیں، کیا ان میں سے کسی کا انجام بہتر بھی ہوگا؟میری اس بات پر ایک عام قریشی آدمی بولا: اللہ کی قسم ، تیرا باپ منتفق تو جہنمی ہی ہے۔ یہ سن کر میرے تن بدن کو آگ لگ گئی کہ اس نے بر سرِ عام میرے والد کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے، میں نے ارادہ کیا کہ کہہ دوں کہ اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے والد کا کیا بنے گا؟ پھر مجھے خیال آیا کہ اس شخص کے بدلے میں کہی گئی یہ بات اس سے بڑی جہالت ہوگی، پھرمیںنے یو ں کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے خاندان والے کہاںـ ہوں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے خاندان والے، اللہ کی قسم! تم جس قریشی یا بنو عامر کے مشرک آدمی کی قبر کے پاس سے گزرو تو یوں کہنا کہ مجھے محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تیری طرف بھیجا ہے، میں تجھے ایسی خبر دیتا ہوں کہ جسے سن کر تجھے افسوس اور دکھ ہوگا، تجھے چہرے اور پیٹ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈالا جائے گا۔ سیدنا لقیط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ان کا یہ انجام کیوں ہوگا، وہ تو جو کچھ کرتے رہے اچھا ہی سمجھ کرکرتے رہے، وہ سمجھتے تھے کہ وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر سات امتوں کے آخر میں ایک نبی بھیجا، جس نے اپنے نبی کی نافرمانی کی، وہ گمراہوں میں سے ہوا اور جس نے اپنے نبی کی اطاعت کی وہ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13060

۔ (۱۳۰۶۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: ذَکَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَاحِبَ الصُّوْرِ فَقَالَ: ((عَنْ یَمِیْنِہِ جَبْرِیْلُ وَعَنْ یَسَارِہِ مِیْکَائِیْلُH۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۸۵)
سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صور پھونکنے والے فرشتے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اس کی دائیں جانب جبرائیل علیہ السلام اور اس کی بائیں جانب میکائیل علیہ السلام ہوں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13061

۔ (۱۳۰۶۱)۔ وَعَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ اَعْرَابِیٌّ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَاالصُّوْرُ؟ قَالَ: ((قَرْنٌ یُنْفَخُ فِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۶۵۰۷)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، ایک بدّو نے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! صور کیا چیز ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ ایک سینگ ہے، اس میں پھونک ماری جائے گی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13062

۔ (۱۳۰۶۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا: عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلنَّفَّاخَانِ فِی السَّمائِ الثَّانِیَۃِ، رَاْسُ اَحَدِھِمَا بِالْمَشْرِقِ وَرِجْلَاہُ بِالْمَغْرِبِ۔)) اَوْ قَالَ: ((رَاْسُ اَحَدِھِمَا بِالْمَغْرِبِ وَرِجْلَاہُ بِالْمَشْرِقِ، یَنْتَظِرَانِ مَتٰییُوْمَرَانِیَنْفُخَانِ فِی الصُّوْرِ فَیَنْفُخَانِ۔)) (مسند احمد: ۶۸۰۴)
سیدناعبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صور پھونکنے والے دو فرشتے دو سرے آسمان پر ہیں، وہ اس قدر بڑے بڑے ہیں کہ ان میں سے ایک کا سر مشرق میں اور اس کے پاؤں مغرب میں ہیں۔ یا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوں فرمایا: ان میں سے ایک کا سر مغرب میں اور اس کے پاؤں مشرق میں ہیں، وہ اس انتظار میں ہیں کہ انہیں کب صور میں پھونک مارنے کا حکم ملے تو وہ پھونک مار دیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13063

۔ (۱۳۰۶۳)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ قَالَ: ((کَیْفَ اَنْعَمُ وَقَدِ الْتَقَمَ صَاحِبُ الْقَرْنِ الْقَرْنَ وَحَنٰی جَبْہَتَہُ وَاَصْغٰی سَمْعَہُ یَنْتَظِرُ مَتٰییُؤْمَرُ۔)) قَالَ الْمُسْلِمُوْنَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَمَا نَقُوْلُ: قَالَ: ((قُوْلُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۵۴)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں خوشی کیونکر مناؤں جب کہ صور پھونکنے والا فرشتہ صور کو منہ میں لیے اپنی پیشانی کو جھکائے اور اپنی سماعت کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کیے ہوئے کھڑا ہے کہ کب اسے صور میں پھونک مارنے کا حکم ملتا ہے؟ یہ سن کر مسلمانوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کیا کہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم یہ کہو: حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا ہمارے لیے اللہ کافی ہے، وہ بہترین کار ساز ہے، ہم نے اللہ ہی پر توکل کیا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13064

۔ (۱۳۰۶۴)۔ وَعَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کَیْفَ اَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ وَحَنٰی جَبْہَتَہُ وَاَصْغٰی السَّمْعَ مَتٰییُوْمَرُ۔)) قَالَ: فَسَمِعَ ذٰلِکَ اَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَشَقَّ عَلَیْہِمْ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قُوْلُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۶۰)
سیدنازید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں کیسے خوش رہوں جب کہ صور پھونکنے والا فرشتہ صور کو منہ میں لیے پیشانی جھکائے اور کانوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف لگائے اس انتظار میں کھڑا ہے کہ کب اسے صور میں پھونک مارنے کا حکم ملتا ہے؟ جب صحابہ نے یہ بات سنی تو یہ ان پر بہت گراں گزری، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم یہ کلمہ پڑھو: حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ( ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کار ساز ہے)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13065

۔ (۱۳۰۶۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لِتَقُمِ السَّاعَۃُ وَ ثَوْبُہُمَا بَیْنَہُمَا لَایَطْوِیَانِہِ وَلَایَتَبَایَعَانِہِ، وَلْتَقُمِ السَّاعَۃُ وَقَدْ حَلَبَ لِقْحَتَہُ وَلَایَطْعَمُھَا، وَلَتَقُمُ السَّاعَۃُ وَقَدْ رَفَعَ لُقْمَتَہُ اِلٰی فِیْہِ وَلَایَطْعَمُہَا، وَلْتَقُمِ السَّاعَۃُ وَالرَّجُلُ یَلِیْطُ حَوْضَہُ لَایَسْقِیْ مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۸۸۱۰)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو آدمی کپڑے کی خرید و فروخت کر رہے ہوں گے، ان کے سامنے کپڑا پڑا ہوگا، لیکن نہ وہ اسے لپیٹ سکیں گے اور نہ بیع پوری ہو گی کہ قیامت برپا ہو جائے گی، ایک ایک آدمی اونٹنی کا دودھ دوہ چکا ہوگا، مگر ابھی تک اسے پی نہیں سکے گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی، اسی طرح ایک آدمی اپنے منہ کی طرف لقمہ اٹھائے گا، لیکن ابھی تک کھائے گا نہیں کہ قیامت برپا ہو جائے گی اور ایک آدمی اپنے حوض کو پلستر کر رہاہو گا، مگر اس سے پانی پینے کی نوبت نہیں آئے گی کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13066

۔ (۱۳۰۶۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَتْرُکُوْنَ الْمَدِیْنَۃَ عَلٰی خَیْرِ مَا کَانَتْ عَلَیْہِ لَایَغْشَاھَا اِلَّا الْعَوَافِیْ۔)) قَالَ: یُرِیْدُ عَوَافِیَ السِّبَاعِ وَالطَّیْرِ ((وَآخِرُ مَنْ یُّحْشَرُ رَاعِیَانِ مِنْ مُّزَیْنَۃَیَنْعِقَانِ بِغَنَمِہِمَا فَیَجِدَانِھَا وُحُوْشًا حَتّٰی اِذَا بَلَغَا ثَنِیَّۃَ الْوَدَاعِ حُشِرَا عَلٰی وُجُوْھِہِمَا اَوْ خَرَّا عَلٰی وُجُوْھِہِمَا۔)) (مسند احمد: ۷۱۹۳)
سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا: لوگ مدینہ کو خیر آباد کہہ دیں گے، حالانکہ وہ ان کے لیے سب سے بہتر ہو گا، (درندے اور پرندے جیسے) روزی کے متلاشی جانور اس کو اپنی آماجگاہ بنا لیں گے، سب سے آخر میں مزینہ قبیلے کے دو چرواہے اپنی بکریوں کو ڈانٹتے للکارتے مدینہ کی طرف آئیں گے، (جب پہنچیں گے تو) اسے اجاڑ اور ویران پائیں گا، جب وہ ثنیۂ وداع تک پہنچیں گے تو چہروں کے بل ان کو اکٹھا کیا جائے گا یا چہروں کے بل وہ گر پڑیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13067

۔ (۱۳۰۶۷)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَقْبِضُ اللّٰہُ الْاَرْضَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَیَطْوِی السَّمَائَ بِیَمِیْنِہِ ثُمَّ یَقُوْلُ: اَنَا الْمَلِکُ اَیْنَ مُلُوْکُ الْاَرْضِ۔)) (مسند احمد: ۸۸۵۰)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس زمین کو اپنی مٹھی میں بند کر لے گا اور آسمانوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا اور پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، زمین والے بادشاہ کہاں ہیں؟
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13068

۔ (۱۳۰۶۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((یَاْکُلُ التُّرَابُ کُلَّ شَیْئٍ مِنَ الْاِنْسَانِ اِلَّاعَجْبَ ذَنَبِہِ۔)) قِیْلَ: وَمِثْلُ مَا ھُوَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((مِثْلُ حَبَّۃِ خَرْدَلٍ مِّنْہُ تَنْبُتُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۵۰)
سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مٹی دم کی جڑ کے آخری حصے کے علاوہ انسان کے پورے جسم کو کھا جاتی ہے۔ کسی نے کہا: اس کی مقدار کیا ہوتی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رائی کے دانے کے برابر، تم اسی سے دوبارہ اگو گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13069

۔ (۱۳۰۶۹)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ، وَاَنَا اَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْہُ الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ، وَاَنَا اَوَّلُ شَافِعٍ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۰۰)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن میں اولادِ آدم کا سردار ہوں گا اور مجھے اس پر فخر نہیں ہے، قیامت کے دن سب سے پہلے میری قبر سے زمین پھٹے گی اورمجھے اس پر بھی فخر نہیں ہے اور قیامت کے دن میں ہی سب سے پہلے سفارش کرنے والا ہوں گا اور میں اس پر بھی فخر نہیں کرتا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13070

۔ (۱۳۰۷۰)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُبْعَثُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَالسَّمَائُ تَطِشُّ عَلَیْہِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۵۰)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب لوگوں کو قبروں سے اٹھایا جائے گا تو آسمان ان پر ہلکی ہلکی بارش برسا رہا ہوگا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13071

۔ (۱۳۰۷۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ رَزِیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَیُحْیِی اللّٰہُ الْمَوْتٰی؟ فَقَالَ: ((اَمَا مَرَرْتَ بِوَادٍ مُمَحَّلٍ ثُمَّ مَرَرْتَ بِہٖخَصِیْبًا۔)) قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ: ((ثُمَّ تَمُرُّ بِہِ خَضِرًا۔)) قَالَ: قُلْتُ: بَلٰی، قَالَ: ((کَذٰلِکَ یُحْیِی اللّٰہُ الْمَوْتٰی۔)) (مسند احمد: ۱۶۲۹۴)
سیدنا ابورزین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میںنے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم کبھی ایسی بے آباد وادی سے گزرے ہو کہ وہاں سے جب دوبارہ گزرے ہو تو وہ سر سبز ہوچکی ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اسی طرح مردوں کو زندہ کرے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13072

۔ (۱۳۰۷۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ بِنَحْوِہِ) وَفِیْہِ قَالَ: ((فَکَذٰلِکَ یُحْیِی اللّٰہُ الْمَوْتٰی وَذٰلِکَ آیَتُہُ فِیْ خَلْقِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۲۹۳)
۔ (دوسری سند) اسی طرح ہی ہے، البتہ اس میں ہے: اسی طرح اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرے گا اور یہ مخلوق میں اس کی نشانی ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13073

۔ (۱۳۰۷۳)۔ وَعَنْ حَکِیْمِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ الْبَہْزِیِّ عَنْ اَبِیْہِ (مُعَاوِیَۃَ بْنِ حَیْدَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ: ((ھٰہُنَا تُحْشَرُوْنَ ثَلَاثًا رُکْبَانًا وَمُشَاۃً وَعَلٰی وُجُوْھِکُمْ تُوْفُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سَبْعُوْنَ اُمَّۃً،اَنْتُمْ آخِرُ الْاُمَمِ وَاَکْرَمُہَا عَلَی اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی، تَاْتُوْنَ فِی الْقِیَامَۃِ وَعَلٰی اَفْوَاھِکُمْ الْفِدَامُ، اَوَّلُ مَایُعْرِبُ عَنْ اَحَدِکُمْ فَخِذُہُ۔)) قَالَ ابْنُ اَبِیْ بُکَیْرٍ: فَاَشَارَ بِیَدِہٖ اِلَی الشَّامِ فَقَالَ: ((اِلٰی ھٰہُنَا تُحْشَرُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۲۵۸، ۲۰۲۵۹، ۲۰۲۶۰)
سیدنا معاویہ بن حیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہیں تین طرح سے اٹھایا جائے گا، بعض لوگ سوار ہوں گے، بعض پیدل چلنے والے ہوں گے اور بعض چہروں کے بل چلتے ہوں گے، تم قیامت کے دن ستر کے عدد کو پورا کرو گے، جبکہ تم آخری امت ہو اور تم اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ معزز ہو، تمہارے چہروں پرمہریں لگی ہوں گی، سب سے پہلے تمہاری رانیں بولیں گی۔ ابن ابی بکیر نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارضِ شام کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: تمہیں وہاں اکٹھا کیا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13074

۔ (۱۳۰۷۴)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قِیْلَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَیُحْشَرُالنَّاسُ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ قَالَ: ((اِنَّ الَّذِیْ اَمْشَاھُمْ عَلٰی اَرْجُلِہِمْ قَادِرٌ عَلٰی اَنْ یُمْشِیَہُمْ عَلٰی وُجُوْھِھِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۲۷۳۸)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! لوگوں کو چہروں کے بل کیسے چلایا جائے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس ذات نے انہیں پاؤں کے بل چلنے کی طاقت دی ہے، وہ انہیں چہروں کے بل چلانے پر بھی قادر ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13075

۔ (۱۳۰۷۵)۔ وَعَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُبْعَثُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَاَکُوْنُ اَنَا وَاُمَّتِیْ عَلٰی تَلٍّ وَیَکْسُوْنِیْ رَبِّیْ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی حُلَّۃً خَضْرَائَ، ثُمَّ یُوْذَنُ لِیْ فَاَقُوْلُ مَاشَائَ اللّٰہُ اَنْ اَقُوْلَ: فَذٰلِکَ الْمَقَامُ الْمَحْمُوْدُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۸۷۵)
سیدنا کعب بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب قیامت کے دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا تو میں اور میری امت ایک بلند ٹیلے پر ہوں گے، میرا ربّ مجھے سبز رنگ کا لباس پہنائے گا، پھرمجھے اجازت دی جائے گی اور جیسے اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا، میں اس کی تعریف کروں گا، یہی مقامِ محمودہوگا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13076

۔ (۱۳۰۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُحْشَرُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ثَلَاثَۃَ اَصْنَافٍ: صِنْفٌ مُشَاۃٌ وَصِنْفٌ رُکْبَانٌ وَصِنْفٌ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ۔)) فَقَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَکَیْفَیَمْشُوْنَ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ؟ قَالَ: ((اِنَّ الَّذِیْ اَمْشَاھُمْ عَلٰی اَرْجُلِہِمْ قَادِرٌ عَلٰی اَنْ یُّمْشِیَہُمْ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ، اَمَا اِنَّہُمْ یَتَّقُوْنَ بِوُجُوْھِہِمْ کَلَّ حَدَبٍ وَشَوْکٍ۔)) (مسند احمد: ۸۶۳۲)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کو تین حالتوں میں اٹھایا جائے گا، بعض لوگ پیدل ہوں گے، بعض سوار ہوں گے اور بعض چہروں کے بل چل رہے ہوں گے۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ اپنے چہروں کے بل کیسے چلیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس ہستی نے ان کو ٹانگوں کے بل چلنے کی طاقت دی ہے، وہ انہیں چہروں کے بل چلانے پر بھی قادر ہے، خبردار! وہ اپنے چہروں کے ذریعے بلند اورسخت جگہ اور کانٹوں سے بچنے کی کوشش بھی کر یںگے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13077

۔ (۱۳۰۷۷)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا وَکِیْعٌ وَابْنُ جَعْفَرٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَامَ فِیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمَوْعِظَۃٍ فَقَالَ: ((اِنَّکُمْ مَحْشُوْرُوْنَ اِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی حُفَاۃً عُرَاۃً غُرْلًا {کَمَا بَدَاْنَا اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُہُ وَعْدًا عَلَیْنَا اِنَّا کُنَّا فٰعِلِیْنَ}، فَاَوَّلُ الْخَلَائِقِ یُکْسٰی اِبْرَاہِیْمُ خَلِیْلُ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ قَالَ: ثُمَّ یُوْخَذُ بِقَوْمٍ مِنْکُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ۔)) قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ: ((وَاِنَّہُ سَیُجَائُ بِرِجَالٍ مِّنْ اُمَّتِیْ فَیُؤْخَذُ بِہِمْ ذَاتَ الشَّمَائِلِ، فَاَقُوْلُ: یَارَبِّ! اَصْحَابِیْ، قَالَ: فَیُقَالُ لِیْ: اِنَّکَ لَاتَدْرِیْ مَا اَحْدَثُوْا بَعْدَکَ، لَمْ یَزَالُوْا مُرْتَدِّیْنَ عَلٰی اَعْقَابِہِمْ مُذْ فَارَقْتَہُمْ، فَاَقُوْلُ: ((کَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ: {وَکُنْتُ عَلَیْہِمْ شَہِیْدًا مَادُمْتُ فِیْہِمْ} اَلآْیَۃَ اِلٰی {اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔}۔ [المائدۃ: ۱۱۷])) (مسند احمد: ۲۰۹۶)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے درمیان وعظ و نصیحت کرنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہیںاللہ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ تم ننگے پاؤں ، برہنہ جسم اور غیر مختون ہوگے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {کَمَا بَدَاْنَا اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُہُ وَعْدًا عَلَیْنَا اِنَّا کُنَّا فٰعِلِیْنَ} (سورۂ انبیائ: ۱۰۴) (جس طرح ہم نے تخلیق کی ابتداء کی تھی، اسی طرح ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے، یہ ہمارے ذمے وعدہ ہے، بیشک ہم اسے پورا کرنے والے ہیں۔) مخلوقات میں سب سے پہلے خلیل الرحمن ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، پھر تم میں سے ایک گروہ کو بائیں طرف لے جایا جائے گا۔ ابن جعفر کے الفاظ یوں ہیں: میری امت کے کچھ لوگوں کو لا کر بائیں طرف کر دیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ تو میری امت کے لوگ ہیں، تو مجھ سے کہا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیا کیا بدعات جاری کیں، آپ کے جانے کے بعد یہ لوگ اپنی ایڑیوں پر واپس پلٹ جاتے رہے، تو میں بھی اسی طرح کہوں گا جیسے اللہ تعالیٰ کے نیک بندے (عیسیٰ علیہ السلام ) نے کہا:{وَ کُنْتُ عَلَیْھِم شَھِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْھِمْ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ کُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْھِمْ وَ اَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ شَھِیْدٌ۔ اِنْ تُعَذِّبْھُمْ فَاِنَّھُمْ عِبَادُکَ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔} (سورۂ مائدہ: ۱۱۷،۱۱۸) (میں ان پر نگران تھا، جب تک میں ان میں رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھالیا تو تو ہی ان پر نگران تھا اور تو ہر چیز پر نگران ہے، اگر تو انہیں عذاب دے تو بے شک وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بے شک تو ہی غالب ہے، بڑی حکمت والا ہے)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13078

۔ (۱۳۰۷۸)۔ وَعَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّکُمْ تُحْشَرُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حُفَاۃً عُرَاۃً غُرْلًا۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلرِّجَالُ وَالنِّسَائُ یَنْظُرُ بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ؟ قَالَ: ((یَاعَائِشَۃُ! اِنَّ الْاَمْرَ اَشَدُّ مِنْ اَنْ یُہِمَّہُمْ ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۶۹)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہیں قیامت کے دن ننگے پاؤں ، برہنہ جسم اور غیر مختون اٹھایا جائے گا۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس طرح تو مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عائشہ! اس وقت معاملہ اتنا سنگین ہو گا کہ ان کو یہ خیال ہی نہیں آئے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13079

۔ (۱۳۰۷۹)۔ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ عَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَکَیْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟ قَالَ:{لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ۔} (مسند احمد: ۲۵۰۹۵)
۔ (دوسری سند) سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جواباً یہ آیت تلاوت فرمائی: {لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ} (اس دن ان میں سے ہر شخص کا حال ایسا ہوگا جو اسے دوسروں سے بے پروا کر دے گا۔) (سورۂ عبس:۳۷)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13080

۔ (۱۳۰۸۰)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قِیْلَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : یَوْمًا کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ مَا اَطْوَلَ ہٰذَا الْیَوْمَ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ! اِنَّہُ لَیُخَفَّفُ عَلٰی الْمُوْمِنِ حَتّٰییَکُوْنَ اَخَفَّ عَلَیْہِ مِنْ صَلَاۃٍ مَکْتُوْبَۃٍیُصَلِّیْہَا فِی الدُّنْیَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۴۰)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کسی نے کہا: قیامت کا دن، جو پچاس ہزار برس کے برابر ہوگا،وہ کس قدر طویل دن ہوگا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ دن مومن کے لیے اس قدر مختصر ہوگا کہ جتنی دیر میں دنیا میںایک فرضی نماز ادا کرتا ہے، اس وقت سے بھی کم محسوس ہو گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13081

۔ (۱۳۰۸۱)۔ وَعَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((تَدْنُوْ الشَّمْسُ مِنَ الْاَرْضِ فَیَعْرَقُ النَّاسُ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّبْلُغُ عَرَقُہُ عَقِبَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ اِلٰی نِصْفِ السَّاقِ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ اِلٰی رُکْبَتَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ الْعَجُزَ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ الْخَاصِرَۃَ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ مَنْکِبَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ عُنُقَہُ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ وَسْطَ فِیْہِ وَاَشَارَ بِیَدِہِ فَاَلْجَمَہَا فَاہُ۔)) رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُشِیْرُ ہٰکَذَا ((وَمِنْہُمْ مَنْ یُّغَطِّیْہِ عَرَقُہُ۔)) وَضَرَبَ بِیَدِہِ اِشَارَۃً۔ (مسند احمد: ۱۷۵۷۶)
سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سورج زمین کے بہت قریب آجائے گا، اس وجہ سے لوگ پسینے میں شرابور ہوںگے، بعض لوگوں کا پسینہ ایڑیوں تک، بعض نصف پنڈلی تک، بعض کا گھٹنوں تک اور بعض کا دبر تک ، بعض کا کوکھ تک، بعض کا کندھوں تک ، بعض کا گردن تک اور بعض کا منہ تک پہنچ جائے گا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے منہ تک کی کیفیت بیان کی اور بعض لوگوں کا پسینہ تو ان کو ڈھانپ لے گا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13082

۔ (۱۳۰۸۲)۔ وَعَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((تَدْنُو الشَّمْسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی قَدْرِ مِیْلٍ وَزَادَ فِیْ حَرِّھَا کَذَا وَکَذَا، یَغْلِیْ مِنْہَا الْھَوَامُّ کَمَا یَغْلِی الْقُدُوْرَ یَعْرَقُوْنَ فِیْہَا عَلٰی قَدْرِ خَطَایَاھُمْ، مِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغُ اِلٰی کَعْبَیْہِ، وَمِنْہُمْ مَنْ یَّبْلُغَ اِلٰی سَاقَیْہِ، وَمِنْہُمْ مَنْ یَبْلُغَ اِلٰی وَسَطِہِ، وَمِنْہُمْ مَن یُلْجِمُہُ الْعَرَقُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۳۹)
سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سورج ایک نیزے کے بقدر قریب آجائے گا اور اس کی حرارت بھی کئی گناہ بڑھ جائے گی، اس کی حرارت کی وجہ سے دماغ یوں کھولیں گے، جیسے ہنڈیا ابلتی ہیں، لوگ اپنے اپنے گناہوں کے حساب سے پسینے میں شرابور ہوں گے، بعض لوگوں کا پسینہ ٹخنوں تک ، بعض کا پنڈلیوں تک، بعض کا کمر تک اور بعض کا منہ تک پہنچ جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13083

۔ (۱۳۰۸۳)۔ وَعَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْاَسْوَدِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ اُدْنِیَتِ الشَّمْسُ مِنَ الْعِبَادِ حَتّٰی تَکُوْنَ قَدْرَ مِیْلٍ اَوْ مِیْلَیْنِ قَالَ: فَتَصْہَرُھُمُ الشَّمْسُ، فَیَکُوْنُوْنَ فِی الْعَرَقِ کَقَدْرِ اَعْمَالِھِمْ ،مِنْہُمْ مَنْ یَّاْخُذُہُ اِلٰی عَقِبَیْہِ، وَمِنْہُمْ مَنْ یَّاْخُذُہُ اِلٰی حَقْوَیْہِ، وَمِنْہُمْ مَنْ یُّلْجِمُہُ اَلْجَامًا۔)) (مسند احمد: ۲۴۳۱۴)
سیدنا مقداد بن اسود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو سورج انسانوں کے اتنا قریب ہو جائے گا کہ وہ ایک یا دومیل کے فاصلے پر ہو گا، سورج ان کو جھلسے گا اور لوگ اپنے اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں شرابور ہوں گے، بعض کا ایڑیوں تک اور بعض کا کمر تک ہو گا اور بعض کا منہ تک پہنچ جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13084

۔ (۱۳۰۸۴)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْعَرَقَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لَیَذْھَبُ فِی الْاَرْضِ سَبْعِیْنَ بَاعًا، وَاِنَّہُ لَیَبْلُغُ اِلٰی اَفْوَاہِ النَّاسِ اَوْ اِلٰی آذَانِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۹۴۱۶)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن پسینہ زمین پر ستر ہاتھ تک پھیل جائے گا اور وہ لوگوں کے مونہوں یا گردنوں تک پہنچ جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13085

۔ (۱۳۰۸۵)۔ وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ لِعَظَمَۃِ الرَّحْمٰنِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰییَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی اِنَّ الْعَرَقَ لَیُلْجِمُ الرِّجَالَ اِلٰی اَنْصَافِ آذَانِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۴۸۶۲)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن رحمان کی تعظیم کے لیے لوگ ربّ العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے، یہاں تک کہ پسینہ ان کے نصف کانوں تک پہنچا ہوا ہو گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13086

۔ (۱۳۰۸۶)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: یَاآدَمُ! قُمْ فَابْعَثْ بَعْثَ النَّارِ، فَیَقُوْلُ: لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُ فِیْیَدَیْکِ،یَا رَبِّ! وَمَا بَعْثُ النَّارِ، قَالَ: مِنْ کُلِّ اَلْفٍ تِسْعَمِائَۃٍ وَ تِسْعَۃً وَتِسْعِیْنَ، قَالَ: فَحِیْنَئِذٍیَشِیْبُ الْمَوْلُوْدُ وَتَضَعُ کُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَہَا وَتَرٰی النَّاسَ سُکَارٰی وَمَا ھُمْ بِسُکَارٰی وَلٰکِنَّ عَذَابَ اللّٰہِ شَدِیْدٌ۔)) قَالَ: فَیَقُوْلُ: فَاَیُّنَا ذٰلِکَ الْوَاحِدُ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تِسْعَمِائَۃٍ وَتِسْعَۃً وَتِسْعِیْنَ مِنْ یَاْجُوْجَ وَمَاْجُوْجَ وَمِنْکُمْ وَاحِدٌ۔)) قَالَ: فَقَالَ النَّاسُ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَفَلَاتَرْضَوْنَ اَنْ تَکُوْنُوْا رُبُعَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ وَاللّٰہِ! اِنِّی لَاَرْجُوْ اَنْ تَکُوْنُوْا رُبُعَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ، وَاللّٰہِ! اِنِّیْ لَاَرْجُوْ اَنْ تَکُوْنُوْا ثُلُثَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ، وَاللّٰہِ! اِنِّیْ لاَرْجُوْ اَنْ تَکُوْنُوْا نِصْفَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ۔)) قَالَ: فَکَبَّرَ النَّاسُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَااَنْتُمْ یَوْمَئِذٍ فِی النَّاسِ اِلَّا کَالشَّعْرَۃِ الْبَیْضَائِ فِی الثَّوْرِ الْاَسْوَدِ اَوْ کَالشَّعْرَۃِ السَّوْدَائِ فِی الثَّوْرِ الْاَبْیَضِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۳۰۴)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! اٹھ کر جہنم کا حصہ الگ کرو، وہ کہیں گے: اے میرے ربّ! میں حاضر ہوں، ہر بھلائی تیرے ہاتھ میںہے، جہنم کا حصہ کتنا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر ہزار میں نو سو ننانوے ۔ اس وقت (گھبراہٹ کا ایسا عالم طاری ہو گا کہ) بچے بوڑھے بن جائیں گے،ہر حاملہ اپنے حمل کو گرادے گی اور لوگ بے ہوش دکھائی دیں گے، حالانکہ وہ بے ہوش نہیں ہوں گے، درحقیقت اللہ تعالیٰ کا عذاب شدید اور سخت ہوگا۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! نجات پانے والا وہ ایک آدمی ہم میں سے کون ہوگا؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (یاجوج ماجوج کی تعداداتنی زیادہ ہو گی کہ) نو سو ننانوے افراد ان سے ہوں گے اور تم میں سے ایک ہو گا۔ یہ سن کر صحابہ کرام نے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہا۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ جنت میں ایک چوتھائی تعداد تمہاری ہو گی، اللہ کی قسم! مجھے امید ہے کہ جنت میں ایک چوتھائی تعداد تمہاری ہوگی، اللہ کی قسم ! مجھے تو یہ امید ہے کہ جنت میں ایک تہائی تعداد تمہاری ہوگی، اللہ کی قسم! بلکہ مجھے تو یہ امید ہے کہ جنت میں نصف تعداد تمہاری ہوگی۔ یہ سن کر صحابہ کرام نے خوشی سے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہا۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن دوسرے لوگوں کے بہ نسبت تمہاری تعداد یوں گی، جیسے سیاہ رنگ کے بیل کے جسم پر معمولی سفید بال ہوتے ہیں یا سفید رنگ کے بیل کے جسم پر سیاہ بال ہوتے ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13087

۔ (۱۳۰۸۷)۔ وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَبْعَثُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُنَادِیًایُّنَادِیْ: یَا آدَمُ! اِنَّ اللّٰہَ یَاْمُرُکَ اَنْ تَبْعَثَ بَعْثًا مِنْ ذُرِّیَّتِکَ اِلَی النَّارِ فَیَقُوْلُ آدَمُ: یَارَبِّ! وَمِنْ کَمْ؟ قَالَ: فَیُقَالُ لَہُ: مِنْ کُلِّ مِائَۃٍ تِسْعَۃً وَتِسْعِیْنَ۔)) فَقَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْقَوْمِ: مَنْ ہٰذَا النَّاجِیْ مِنَّا بَعْدَ ہٰذَا یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((ھَلْ تَدْرُوْنَ مَا اَنْتُمْ فِی النَّاسِ اِلَّا کَالشَّامَۃِ فِی صَدْرِ الْبَعِیْرِ۔)) (مسند احمد: ۳۶۷۷)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ایک اعلان کرنے والے کو بھیجے گا، وہ یہ اعلان کرے گا: اے آدم! اللہ تجھے حکم دیتا ہے کہ تو اپنی اولاد میں سے جہنم کا حصہ جہنم کی طرف بھیج دے، آدم علیہ السلام کہیں گے: اے رب ! کتنے لوگوں میں سے کتنے؟ ان سے کہا جائے گا: ہر سو میں سے ننانوے کو جہنم کی طرف بھیج دے۔ یہ سن کر ایک صحابی نے کہا: اللہ کے رسول! یہ نجات پانے والا کون ہو گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو اس دن لوگوں میں تمہاری تعداد اس طرح ہوگی، جیسے اونٹ کے سینے پر تل کا نشان ہوتا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13088

۔ (۱۳۰۸۸)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا جَمَعَ اللّٰہُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْآخِرِیْنَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ رُفِعَ لِکِلِّ غَادِرٍ لِوَائٌ، فَقِیْلَ: ہٰذِہٖغَدْرَۃُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ۔)) (مسند احمد: ۴۸۳۹)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ پہلوں اور پچھلوں کو جمع کرے گا تو ہر دھوکہ باز کے لیے بطور علامت ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کے دھوکے کی علامت ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13089

۔ (۱۳۰۸۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لِکُلِّ غَادِرٍ لِوَائٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِیُعْرَفُ بِہٖعِنْدَاِسْتِہِ۔)) (مسنداحمد: ۱۱۳۲۳)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ہر دھوکہ باز کے لیے اس کی دبر کے پاس ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا، اس سے اس کی پہچان ہوگی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13090

۔ (۱۳۰۹۰)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ الْکَافِرَ لَیَجُرُّ لِسَانَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَرَائَ ہُ قَدْرَ فَرْسَخَیْنِیَتَوَطَّؤُہُ النَّاسُ۔)) (مسند احمد: ۵۶۷۱)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن کافر کی زبان دو دو فر سخوں (یعنی چھ چھ میلوں) کے برابر لمبی ہو جائے گی اور کافر اسے اپنے پیچھے گھسیٹ رہا ہوگا اور لوگ اس کو روند رہے ہوں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13091

۔ (۱۳۰۹۱)۔ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: اِجْتَمَعَ اَبُوْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَکَعْبٌ، فَجَعَلَ اَبُوْھُرَیْرَۃَیَحَدِّثُ کَعْبًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَکَعْبٌ یُحَدِّثُ اَبَاھُرَیْرَۃَ عَنِ الْکُتُبِ، قَالَ اَبُوْھُرَیْرَۃَ: قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لِکُلِّ نَبِیٍّ دَعْوَۃٌ مُسْتَجَابَۃٌ وَاِنِّیْ اخْتَبَاْتُ دَعْوَتِیْ شَفَاعَۃً لِاُمَّتِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۷۷۰۰)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدناکعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اکٹھے ہوئے سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا کعب کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی احادیث بیان کرنے لگے اور وہ اِن کو سابقہ کتب کی باتیں سنانے لگے، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نبی کے لیے ایک دعا قبول شدہ ہوتی ہے اور میں نے اس دعا کو چھپا رکھا ہے، تاکہ قیامت کے دن اپنی امت کے لیے سفارش کر سکوں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13092

۔ (۱۳۰۹۲)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((قَدْ اُعْطِیَ کُلُّ نَبِیٍّ عَطِیَّۃً، فَکُلٌّ قَدْ تَعَجَّلَہَا وَاِنِّیْ اَخَّرْتُ عَطِیَّتِیْ شَفَاعَۃً لِاُمَّتِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۶۵)
سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر نبی کو ایک قبول شدہ دعا دی گئی ہے، ہر نبی نے اس کے معاملے میںجلدی کی (اور دنیا میں ہی اس کو وصول کر لیا ہے)، البتہ میں نے اپنی امت کے حق میں سفارش کرنے کے لیے اس کو مؤخر کر دیا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13093

۔ (۱۳۰۹۳)۔ وَعَنْ اَبِیْ نَضْرٍ قَالَ: خَطَبَ بِنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَلٰی مِنْبَرِ الْبَصْرَۃِ فَقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّہُ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ اِلَّا لَہُ دَعْوَۃٌ قَدْ تَنَجَّزَھَا فِی الدُّنْیَا وَاِنِّیْ قَدِ اخْتَبَاْتُ دَعْوَتِیْ شَفَاعَۃًلِاُمَّتِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۵۴۶)
ابو نضرہ کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بصرہ کے منبر پر ہم سے خطاب کیا اورکہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نبی کو ایک ایک قبول شدہ دعا کرنے کا اختیار دیا گیا، اور ہر ایک نے دنیا ہی میں وہ دعا کرلی، البتہ میں نے اپنی دعا کو امت کے حق میں سفارش کر نے کے لیے چھپا رکھا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13094

۔ (۱۳۰۹۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَاَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : مَاذَا رَدَّ اِلَیْکَ رَبُّکَ فِی الشَّفَاعَۃِ فَقَالَ: ((وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! لَقَدْ ظَنَنْتُ اَنَّکَ اَوَّلُ مَنْ یَسْاَلُنِیْ عَنْ ذٰلِکَ مِنْ اُمَّتِیْ لِمَا رَاَیْتُ مِنْ حِرْصِکَ عَلٰی الْعِلْمِ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! مَا یَہُمُّنِیْ مِنَ انْقِصَافِہِمْ عَلٰی اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ اَھَمُّ عِنْدِیْ مِنْ تَمَامِ شَفَاعَتِیْ، وَشَفَاعَتِیْ لِمَنْ شَہِدَ اَنْ لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہَ مُخْلِصًا یُصَدِّقُ قَلْبُہُ لِسَانَہُ، وَلِسَانُہُ قَلْبَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۰۵۶)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا کہ شفاعت کے بارے میں آپ کی درخواست پر آپ کے رب نے آپ کو کیا جواب دیا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم )کی جان ہے! میرا خیال تھا کہ میری امت میں سے تم ہی اس کے بارے میں مجھ سے سب سے پہلے سوال کرو گے، کیونکہ میں نے تم کو علم پر حریص پایا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھوں میں محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کی جان ہے! میرے نزدیک جنت کے دروازوں پر لوگوں کے ہجوم کی بہ نسبت اپنی شفاعت کی تکمیل زیادہ اہم ہے اور میری یہ سفارش ہر اس آدمی کے حق میں ہو گی، جو اخلاص سے اللہ تعالیٰ کے معبودِ برحق ہونے کا شہادت اس طرح دیتا ہے کہ اس کا دل، اس کی زبان کی تصدیق کرتا ہے اور اس کی زبان اس کے دل کی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13095

۔ (۱۳۰۹۵)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((خُیِّرْتُ بَیْنَ الشَّفَاعَۃِ اَوْ یَدْخُلُ نِصْفُ اُمَّتِیَ الْجَنَّۃَ، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَۃَ لِاَنَّہَا اَعَمُّ وَاَکْفٰی، اَتَرَوْنَہَا لِلْمُتَّقِیْنَ؟ لَا وَلٰکِنَّہَا لِلْمُتَلَوِّثِیْنَ الْخَطَّاؤُوْنَ۔)) قَالَ زِیَادٌ: اَمَا اِنَّہَا لَحْنٌ وَلٰکِنْ ہٰکَذَا حَدَّثَنَا الَّذِیْ حَدَّثَنَا۔ (مسند احمد: ۵۴۵۲)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے اِن دو باتوںمیں سے ایک کا اختیار دیا گیا، یا تو میں سفارش کرلوں یا پھر میری نصف امت جنت میں چلی جائے، میں نے سفارش کو اختیار کیا، کیونکہ اس میں زیادہ وسعت اور عموم ہے اور یہ زیادہ لوگوںکو کفایت کرنے والی ہے۔ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں یہ سفارش متقی لوگوں کے لیے ہے؟ نہیں نہیں، یہ تو گناہوںمیں ملوّث ہو جانے والوں کے لیے ہے، جو خطا کار ہوتے ہیں۔ زیاد نے کہا: اس متن میں الْخَطَّاؤُوْنَ پڑھنا خطا ہے، بہرحال ہمیں بیان کرنے والوں نے ایسے ہی بیان کیا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13096

۔ (۱۳۰۹۶)۔ وَعَنْ اُمِّ حَبِیْبَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((رَاَیْتُ مَا تَلْقٰی اُمَّتِیْ بَعْدِیْ وَسَفْکَ بَعْضِہِمْ دِمَائَ بَعْضٍ وَسَبَقَ ذٰلِکَ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی کَمَا سَبَقَ لِاُمَمٍ قَبْلَہُمْ، فَسَاَلْتُہُ اَنْ یُّوَلِّیَنِیْ شَفَاعَۃًیَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْہِمْ فَفَعَلَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۵۵)
زوجۂ رسول سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ میری امتی میرے بعد کیسے کیسے گناہوں میں پڑ جائے گی، یہ ایک دوسرے کا خون بھی بہا دیں گے، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ فیصلہ اسی طرح ہو چکا ہے، جیسے سابقہ امتوںکے حق میں ہوا تھا، اس لیے میںنے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ مجھے قیامت کے دن ان کے حق میں شفاعت کی اجازت دے، سو اس نے میری دعا قبول فرمالی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13097

۔ (۱۳۰۹۷)۔ وَعَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلِمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: دَخَلَ عَلٰی مُعَاوِیَۃَ فَاِذَا رَجُلٌ یَتَکَلَّمُ، فَقَالَ بُرَیْدَۃُ: یَامُعَاوِیَۃُ! فَأْذَنْ لِیْ فِی الْکَلَامِ، فَقَالَ: نَعَمْ وَھُوَ یَرٰی اَنَّہُ سَیَتَکَلَّمُ بِمِثْلِ مَا قَالَ الْآخَرُ، فَقَالَ بُرَیْدَۃُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنِّیْ لَاَرْجُوْ اَنْ اَشْفَعَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَدَدَ مَا عَلٰی الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَۃٍ وَمَدَرَۃٍ۔)) قَالَ: اَفَتَرْجُوْھَا اَنْتَ یَا مُعَاوِیَۃُ! وَلَایَرْجُوْھَا عَلِیُّ بْنُ اَبِیْ طَالِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌؟ (مسند احمد: ۲۳۳۳۱)
سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گئے اور وہاں ایک آدمی (سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بارے میں ناروا گفتگو) کر رہا تھا، سیدنا بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: معاویہ! مجھے بات کرنے کی اجازت دو۔ سیدنامعاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جی کرو بات، جبکہ ان کا خیال یہ تھا کہ یہ بھی اسی آدمی کی طرح بات کریں گے، لیکن سیدہ بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: مجھے امید ہے کہ میں قیامت کے دن روئے زمین پر موجود درختوں اور اینٹوں کے برابر لوگوں کے حق میں شفاعت کروں گا۔ معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ! اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ تم اس سفارش کے امیدوار ہوسکتے ہیںاور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نہیں ہوسکتے؟
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13098

۔ (۱۳۰۹۸)۔ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیْبٍ قَالَ: کُنْتُ مِنْ اَشَدِّ النَّاسِ تَکْذِیْبًا بِالشَّفَاعَۃِ حَتّٰی لَقِیْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ فَقَرَأْتُ عَلَیْہِ کُلَّ آیَۃٍ ذَکَرَھَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْہَا خُلُوْدَ اَھْلِ النَّارِ فَقَالَ: یَا طَلْقُ! اَتَرَاکَ أَقْرَأَ لِکِتَابِ اللّٰہِ مِنِّیْ وَاَعْلَمَ بِسِنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَاتُّضِعْتُ لَہُ فَقُلْتُ: لَا، وَاللّٰہِ! بَلْ اَنْتَ اَقْرَاُ لِکِتَابِ اللّٰہِ مِنِّی وَاَعْلَمُ بِسُنَّتِہِ مِنِّیْ، قَالَ: فَاِنَّ الَّذِیْ قَرَاْتَ اَھْلُہَا ھُمُ الْمُشْرِکُوْنَ وَلٰکِنْ قَوْمٌ اَصَابُوْا ذُنُوْبًا فَعُذِّبُوْا بِہَا ثُمَّ اُخْرِجُوْا، صُمَّتَا وَاَھْوٰی بِیَدَیْہِ اِلٰی اُذُنَیْہِ اِنْ لَمْ اَکُنْ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یُخْرَجُوْنَ مِنَ النَّارِ۔)) وَنَحْنُ نَقْرَاُ مَا نَقْرَاُ۔ (مسند احمد: ۱۴۵۸۸)
طلق بن حبیب کہتے ہیں: میں شفاعت کی سب سے زیادہ تکذیب کرنے والا تھا، ایک دن میری ملاقات سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہوئی، میں نے ان کے سامنے وہ تمام آیات پڑھ ڈالیں، جن میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات ذکر کی ہے کہ جہنمی لوگ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے، سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے طلق! کیا آپ یہی سمجھتے ہیں کہ آپ مجھ سے بڑھ کر اللہ کی کتاب اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت کا علم رکھتے ہیں؟ میں نے عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: نہیں نہیں، اللہ کی قسم! آپ تو مجھ سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت کو جانتے اور سمجھتے ہیں۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تم نے جس قدر آیات پڑھی ہیں، ان میں اس بات کا ذکر ہے کہ مشرک لوگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے، (رہا ان مسلمانوں کا مسئلہ) جنھوں نے بعض گناہوں کا ارتکاب کیا ہے تو انھیں بالآخر آگ سے نکال لیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے کانوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا : اگر میں نے یہ حدیث رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نہ سنی ہو تو میرے یہ کان بہر ے ہوجائیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گنہگاروں کو جہنم سے نکال لیا جائے گا۔ اور ہم جو کچھ پڑھتے ہیں، وہ پڑھ تو لیتے ہیں، (لیکن اس کا مفہوم نہیں سمجھتے)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13099

۔ (۱۳۰۹۹)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَنَا اَوَّّلُ شَفِیْعٍ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۴۶)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دخولِ جنت کے لیے سب سے پہلا سفارشی میں ہوں گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13100

۔ (۱۳۱۰۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ نَضْرَۃَ قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَلٰی مِنْبَرِ الْبَصْرَۃِ فَقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّہُ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ اِلَّا لَہُ دَعْوَۃٌ قَدْ تَنَجَّزَھَا فِی الدُّنْیَا وَاِنِّیْ قَدِ اخْتَبَاْتُ دَعْوَتِیْ شَفَاعَۃً لِاُمَّتِیْ وَاَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ، وَبِیَدِیْ لِوَائُ الْحَمْدِ وَلَافَخْرَ، آدَمُ فَمَنْ دُوْنَہُ تَحْتَ لِوَائِیْ وَلَافَخْرَ وَیَطُوْلُیَوْمُ الْقِیَامَۃِ عَلٰی النَّاسِ فَیَقُوْلُ بَعْضُہْمُ لِبَعْضٍ: اِنْطَلِقُوْا بِنَا اِلٰی آدَمَ اَبِیْ الْبَشَرِ فَلْیَشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّنَا عَزَّوَجَلَّ فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا، فَیَاْتُوْنَ آدَمَ علیہ السلام فَیَقُوْلُوْنَ: یَا آدَمُ! اَنْتَ الَّذِیْ خَلَقَکَ اللّٰہُ بِیَدِہٖ وَاَسْکَنَکَ جَنَّتَہُ وَاَسْجَدَ لَکَ مَلَائِکَتَہُ اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّنَا فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا، فَیَقُوْلُ: اِنِّیْ لَسْتُ ھُنَاکُمْ، اِنِّی قَدْ اُخْرِجْتُ مِنَ الْجَنَّۃِ بِخَطِیْئَتِیْ وَاِنَّہُ لَایُہِمُّنِیْ الْیَوْمَ اِلَّا نَفْسِیْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا نُوْحًا رَاْسَ النَّبِیِّیْنَ، فَیَأْتُوْنَ نُوْحًا فَیَقُوْلُوْنَ: یَانُوْحُ! اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّنَا فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا فَیَقُوْلُ: اِنِّیْ لَسْتُ ھُنَاکُمْ اِنِّی دَعَوْتُ بِدَعْوَۃٍ اَغْرَقَتْ اَھْلَ الْاَرْضِ وَاِنَّہ لَایُہِمُّنِیْ الْیَوْمَ اِلَّا نَفْسِیْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا اِبْرَاہِیْمَ خَلِیْلَ اللّٰہِ فَیَاْتُوْنَ اِبْرَاہِیْمَ علیہ السلام فَیَقُوْلُوْنَ: یَا اِبْرَاہِیْمُ! اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّنَا فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا، فَیَقُوْلُ: اِنِّیْ لَسْتُ ھُنَاکُمْ اِنِّیْ کَذَبْتُ فِی الْاِسْلَامِ ثَلَاثَ کَذِبَاتٍ، وَاللّٰہِ اِنْ حَاوَلَ بِہِنَّ اِلَّا عَنْ دِیْنِ اللّٰہِ، قَوْلُہُ {اِنِّیْ سَقِیْمٌ}،وَقَوْلُہُ {بَلْ فَعَلَہُ کَبِیْرُھُمْ ہٰذَا فَاسْاَلُوْھُمْ اِنْ کَانُوْا یَنْطِقُوْنَ}، وَقَوْلُہُ لِاِمْرَأَتِہِ حِیْنَ اَتٰی عَلٰی الْمَلِکِ اُخْتِیْ، وَاِنَّہُ لَایُہِمُّنِیْ الْیَوْمَ اِلَّا نَفْسِیْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا مُوْسٰی علیہ السلام الَّذِیْ اِصْطَفَاہُ اللّٰہُ بِرِسَالَتِہٖوَبِکَلَامِہٖ، فَیَاْتُوْنَہُ فَیَقُوْلُوْنَ: یَامُوْسٰی اَنْتَ الَّذِیْ اِصْطَفَاکَ اللّٰہُ بِرِسَالَتِہِ وَکَلَّمَکَ فَاشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ فَیَقُوْلُ: لَسْتُ ھُنَاکُمْ، اِنِّیْ قَتَلْتُ نَفْسًا بِغَیْرِ نَفْسٍ وَاِنَّہُ لَایُہِمُّنِیْ اِلَّا نَفْسِیْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا عِیْسٰی رُوْحَ اللّٰہِ وَکَلِمَتَہُ، فَیَاْتُوْنَ عِیْسٰی فَیَقُوْلُوْنَ: یَا عِیْسٰی! اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ، فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا فَیَقُوْلُ: اِنِّیْ لَسْتُ ھُنَاکُمْ اِنِّی اتُّخِذْتُ اِلٰہًا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَاِنَّہُ لَایُہِمُّنِی الْیَوْمَ اِلَّا نَفْسِیْ وَلٰکِنْ اَرَاَیْتُمْ لَوْکَانَ مَتَاعٌ فِیْ وِعَائٍ مَخْتُوْمٍ عَلَیْہِ اَکَانَ یَقْدِرُ عَلٰی مَا فِیْ جَوْفِہِ حَتّٰییَعُضَّ الْخَاتَمَ قَالَ: فَیَقُوْلُوْنَ: لَا، قَالَ: فَیَقُوْلُ: اِنَّ مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ وَقَدْ حَضَرَ الْیَوْمَ وَقَدْ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَمَا تَاَخَّرَ۔)) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فَیَاْتُوْنِّیْ فَیَقُوْلُوْنَ: یَا مُحَمَّدُ! اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا، فَاَقُوْلُ: اَنَا لَھَا حَتّٰییَاْذَنَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِمَنْ یَّشَائُ وَیَرْضٰی فَاِذَا أَرَادَ اللّٰہُ تَعَالٰی اَنْ یَصْدَعَ بَیْنَ خَلْقِہِ نَادٰی مُنَادٍ: أَیْنَ اَحْمَدُ وَاُمَّتُہُ فَنَحْنُ الْآخِرُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ، نَحْنُ آخِرُ الْاُمَمِ اَوَّلُ مَنْ یُّحَاسَبُ فَتُفَرَّجُ لَنَا الْاُمَمُ عَنْ طَرِیْقِنَا فَنَمْضِیْ غُرًّا مُّحَجَّلِیْنَ مِنْ اَثَرِ الطُّہُوْرِ فَتَقُوْلُ الْاُمَمُ: کَادَتْ ہٰذِہِ الْاُمَّۃُ اَنْ تَکُوْنَ اَنْبِیَائَ کُلَّہَا، فَنَاْتِیْ بَابَ الْجَنَّۃِ فَاٰخُذُ بِحَلْقَۃِ الْبَابِ فَاَقْرَعُ الْبَابَ فَیُقَالُ: مَنْ اَنْتَ فَاَقُوْلُ: اَنَا مُحَمَّدٌ، فَیُفْتَحُ لِیْ فَآتِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ عَلٰی کُرْسِیِّہٖ اَوْ سَرِیْرِہِ شَکَّ حَمَّادٌ (اَحَدُ الرُّوَاۃِ) فَاَخِرُّ لَہُ سَاجِدًا فَاَحْمَدُہُ بِمَحَامِدَ لَمْ یَحْمَدْہُ بِہَا اَحَدٌ کَانَ قَبْلِیْ وَلَیْسَ یَحْمَدُہُ بِہَا اَحَدٌ بَعْدِیْ فَیَقُوْلُ: یَامُحَمَّدُ! اِرْفَعْ رَاْسَکَ وَسَلْ تُعْطَہُ وَقُلْ تُسْمَعْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَرْفَعُ رَاْسِیِْ فَاَقُوْلُ: اَیْ رَبِّ! اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ، فَیَقُوْلُ:اَخْرِجْ مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالُ کَذَا وَکَذَا (لَمْ یَحْفَظْ حَمَّادٌ) ثُمَّ اُعِیْدُ فَاَسْجُدُ فَاَقُوْلُ: مَاقُلْتُ،فَیَقُوْلُ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ وَقُلْ تُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَہُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَقُوْلُ: اَیْ رَبِّ! اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ، فَیَقُوْلُ: اَخْرِجْ مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالُ کَذَا وَکَذَا دُوْنَ الْاَوَّلِ، ثُمَّ اُعِیْدُ فَاَسْجُدُ فَاَقُوْلُ مِثْلَ ذٰلِکَ، فَیُقَالُ لِیْ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ وَقُلْ تُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَہُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَقُوْلُ: اَیْ رَبِّ اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ فَیَقُوْلُ: اَخْرِجْ مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالُ کَذَا وَکَذَا دُوْنَ ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۲۵۴۶)
ابو نضرہ کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بصرہ کے منبر پر ہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نبی کو ایک ایک قبول شدہ دعا کرنے کا اختیار دیا گیا، اور ہر ایک نے دنیا ہی میں وہ دعا کرلی، البتہ میں نے اپنی دعا کو امت کے حق میں سفارش کر نے کے لیے چھپا رکھا ہے،میں قیامت کے دن ساری اولاد ِ آدم کا سردار ہوں گا، لیکن اس پر فخر نہیں ہے، سب سے پہلے میری قبر کی زمین پھٹے گی اور میں اس پر فخر نہیں کرتا،حمد کاجھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا، لیکن مجھے اس پر بھی فخر نہیں ہے، آدم علیہ السلام اور ان کے بعد کی تمام انسانیت میرے اس جھنڈے کے نیچے ہوگی اور مجھے اس پر بھی فخر نہیں ہے۔ قیامت کا دن لوگوں کے لیے انتہائی طویل ہو چکا ہوگا، بالآخر وہ ایک دوسرے سے کہیں گے کہ ابو البشر آدم علیہ السلام کی خدمت میں چلیں، وہ ہمارے رب کے ہاں ہمارے حق میں سفارش کریں اور اس طرح اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان فیصلے کرے، پس لوگ جمع ہو کر حضرت آدم علیہ السلام کی خدمت میں جا کر کہیں گے:اے آدم! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، آپ کو اپنی جنت میں ٹھہرایا اور فرشتوں کو آپ کے سامنے سجدہ ریز کرایا، آپ رب کے ہاں جا کر سفارش تو کریں کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کرنا شروع کرے۔ وہ کہیں گے: میں یہ کام نہیں کر سکتا، میری خطا کی وجہ سے مجھے جنت میں نکالا گیا تھا، مجھے تو میری اپنی جان نے بے چین کر رکھا ہے، تم نوح علیہ السلام کی خدمت میں چلے جاؤ، وہ نبیوں کی اصل ہیں،چنانچہ وہ سب نوح علیہ السلام کی خدمت میں جائیں گے اور کہیں گے: اے نوح! آپ ہمارے رب کے ہاں ہمارے حق میں سفارش کریں تاکہ وہ ہمارے درمیان فیصلے کرے، لکن وہ کہیں گے: میں اس کی جرأت نہیں کر سکتا، میں نے تو اپنی دعا کر لی ہے، جس سے تمام اہل زمین غرق ہو گئے تھے، آج تو مجھے اپنی جان کی فکر لگی ہوئی ہے، البتہ تم اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، وہ سب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس جا کر کہیں گے: اے ابراہیم! آپ ہمارے لیے ہمارے رب سے سفارش کریں تاکہ وہ ہمارے درمیان فیصلے کرے، وہ کہیں گے: میں اس بات کی جرأت نہیں کرسکتا، میں نے اسلام میں تین جھوٹ بولے تھے۔ حالانکہ اللہ کی قسم ہے کہ انہوں نے ان باتوں میں بھی اللہ تعالیٰ کے دین کا دفاع ہی کیا تھا، ایک تو انہوں نے کہا تھا {اِنِّیْ سَقِیْمٌ} (بیشک میں بیمار ہوں۔) (سورۂ صافات: ۸۹) ،دوسرا انہوں نے کہا تھا: {بَلْ فَعَلَہٗ کَبِیْرُھُمْ ھٰذَا فَسْئَلُوْھُمْ اِنْ کَانُوْا یَنْطِقُوْنَ} (بلکہ یہ کام تو ان کے بڑے نے کیا ہے، اگر یہ بول سکتے ہیں تو تم خود ان سے پوچھ لو۔) (سورۂ ا نبیائ: ۶۳) اور تیسرا یہ کہ جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بادشاہ کے پا س پہنچے تو کہا کہ یہ تو میری بہن ہے۔ بہرحال ابراہیم علیہ السلام کہیں گے: آج تو مجھے اپنی پریشانی لگی ہوئی ہے، البتہ تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ ، ان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت کے لیے منتخب کیا تھا اور ان کے ساتھ کلام بھی کیا تھا، وہ لوگ موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچ جائیں گے اور کہیں گے: اے موسیٰ! آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت سے نوازا اور آپ کے ساتھ کلام بھی کیا، آپ ہمارے حق میں اللہ تعالیٰ سے یہ سفارش تو کر دیں کہ وہ ہمارا حساب شروع کر دے، وہ کہیں گے: میں اس قابل نہیں ہوں، میں نے تو ایک آدمی کو بغیر کسی جرم کے قتل کر دیا تھا، مجھے تو اپنی جان کی فکر ہے، تم لوگ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کی روح اور اس کا کلمہ ہیں، چنانچہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جا کران سے کہیں گے: اے عیسیٰ! آپ اپنے رب سے ہمارے حق میں سفارش کر یں تاکہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کرے۔ وہ کہیں گے: میں تو یہ کام نہیں کر سکتا، مجھے تو لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر معبود بنا لیا تھا، اس لیے مجھے تو اپنی پریشانی نے بے چین کر رکھا ہے، لیکن دیکھو اگر کوئی سامان کسی برتن (یاتھیلے) میں بند کر کے اس پر مہر لگا دی گئی ہو، تو کیا مہر کو توڑے بغیر برتن کے اندر کی چیز کو حاصل کیا جا سکتا ہے؟ لوگ کہیں گے کہ نہیں۔ تو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاتم النّبیین ہیں، وہ آج موجود ہیں، ان کا مقام یہ ہے کہ ان کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے گئے ہیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:اس کے بعد لوگ میرے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے محمد! آپ اپنے رب سے ہمارے لیے سفارش کریں تاکہ وہ ہمارے درمیان فیصلے کرے۔ تو میں کہوں گا: جی ہاں، جی ہاں، میں ہی اس شفاعت کے قابل ہوں ، یعنی آج میںہی سفارش کرسکتا ہوں، اس کے بعد اللہ تعالیٰ جسے جسے چاہے گا اور پسند کرے گا، اسے شفاعت کی اجازت دے گا، جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو الگ الگ کرنے کا ارادہ کرے گا تو اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: احمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور ان کی امت کہاں ہیں؟ ہم اگرچہ زمانہ کے اعتبار سے آخر میں آئے ہیں،لیکن قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے، ہم اگرچہ آخری امت ہیں لیکن سب سے پہلے ہمارا حساب ہوگا۔ ہمارے راستے سے دوسری امتوں کو ہٹادیا جائے گا اور وضوء کے اثر سے میری امت کے چہرے ، ہاتھ اورپاؤں خوب چمک رہے ہوں گے، انہیں دیکھ کر دوسری امتیں رشک کرتے ہوئے کہیں گی: قریب تھا کہ اس امت کے تو سارے افراد انبیاء ہوتے، یہ امت جنت کے دروازے پر پہنچے گی۔ میں جنت کے دروازے کے کڑے کو پکڑ کر دستک دوں گا۔ پوچھا جائے گا: کون ہو؟ میں کہوں گا: محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہوں۔پھر میرے لیے دروازہ کھول دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کرسی یا تخت پر تشریف فرما ہوں گے،(کرسی یا تخت کا شک راوی ٔ حدیث حماد کو ہوا) میںاللہ تعالیٰ کے سامنے جاکر سجدہ ریز ہو جاؤں گا اور میں اللہ تعالیٰ کی ایسی ایسی حمد کروں گا، جو نہ تو مجھ سے پہلے کسی نے بیان کی اور نہ بعد میں کوئی کر سکے گا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہا جائے گا: اے محمد! سجدہ سے سر اٹھاؤ ، مانگو تمہیں دیا جائے گا، کہو تمہاری بات سنی جائے گی، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ چنانچہ میں اپنا سر اٹھا کر کہوں گا: اے میرے رب! میری امت! میری امت! اللہ تعالیٰ فرمائے گا :جن لوگوں کے دلوںمیں فلاں چیز کے برابر ایمان ہواسے جہنم سے نکال لاؤ، میں اس کے بعد دوبارہ سجدہ میں گرجاؤں گا اور اللہ تعالیٰ کو جیسے منظور ہوگا، میں سجدہ میں کہوں گا، بالآخر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: سر اٹھاؤ اور کہو تمہاری بات سنی جائے گی، مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا: اے رب! میری امت ،میری امت۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:جس کسی کے دل میں فلاں چیز کے برابر ایمان ہو، ان کو جہنم سے نکال لاؤ، اس کے بعد پھر میں سجدہ کروں گا اور پہلے کی طرح اللہ تعالیٰ کی تعریفیں کروں گا، بالآخر مجھے کہا جائے گا:سجدہ سے سر اٹھاؤ، کہو تمہاری بات سنی جائے گی، مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا: اے میرے رب! میری امت، میری امت۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ سے کہا جائے گا کہ جس کسی کے دل میں فلاں چیز کے برابر بھی ایما ن ہو، اس کو جہنم سے نکال لاؤ۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13101

۔ (۱۳۱۰۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: اُتِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِلَحْمٍ فَرُفِعَ اِلَیْہِ الذِّرَاعُ وَکَانَتْ تُعْجِبُہُ، فَنَہَسَ مِنْہَا نَہْسَۃً ثُمَّ قَالَ: ((اَنَا سَیِّدُ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَھَلْ تَدْرُوْنَ لِمَ ذٰلِکَ؟ یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّّ الْاَوَّلِیْنَ وَالْآخَرِیْنَ فِیْ صَعِیْدٍ وَاحِدٍ، یُسْمِعُہُمُ الدَّاعِیْ وَیَنْفُذُھُمُ الْبَصَرُ وَتَدْنُو الشَّمْسُ فَیَبْلُغَ النَّاسَ مِنَ الْغَمِّ وَالْکُرَبِ مَالَا یُطِیْقُوْنَ وَلَایَحْتَمِلُوْنَ، فَیَقُوْلُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ: اَلَاتَرَوْنَ اِلٰی مَا اَنْتُمْ فِیْہِ، اَلَا تَرَوْنَ اِلٰی مَا قَدْ بَلَغَکُمْ، اَلَاتَنْظُرُوْنَ مَنْ یَّشْفَعُ لَکُمْ اِلٰی رَبِّکُمْ عَزَّوَجَلَّ! فَیَقُوْلُ بَعْضُ النَّاسِ: أَبُوْکُمْ آدَمُ، فَیَاتُوْنَ آدَمَ علیہ السلام فَیَقُوْلُوْنَ: یَاآدَمُ! اَنْتَ أَبُوالْبَشَرِ، خَلَقَکَ اللّٰہُ بِیَدِہِ، وَنَفَخَ فِیْکَ مِنْ رُوْحِہٖ،وَاَمَرَالْمَلَائِکَۃَ فَسَجَدُوْا لَکَ، فَاشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا نَحْنُ فِیْہِ اَلَا تَرٰی مَا قَدْ بَلَغَنَا۔ فَیَقُوْلُ آدَمُ علیہ السلام : اِنَّ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ قَدْ غَضِبَ الْیَوْمَ غَضْبًا لَمْ یَغْضَبْ مِثْلَہُ وَلَنْ یَّغْضَبَ بَعْدَہُ مِثْلَہُ وَاِنَّہ نَہَانِیْ عَنِ الشَّجَرَۃِ فَعَصَیْتُہُ، نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ، اِذْھَبُوْا اِلٰی غَیْرِی، اِذْھَبُوْا اِلٰی نُوْحٍ، فَیَاْتُوْنَ نُوْحًا، فَیَقُوْلُوْنَ: یَا نُوْحُ! اَبُوْ الرُّسُلِ اِلَی اَھْلِ الْاَرْضِ وَسَمَّاکَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَبْدًا شَکُوْرًا، فَاشْفَعْ لَنَا عِنْدَ رَبِّکَ ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا نَحْنُ فِیْہِ اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا قَدْ بَلَغَنَا۔ فَیَقُوْلُ نُوْحٌ: اِنَّ رَبِّیْ قَدْ غَضِبَ الْیَوْمَ غَضْبًا لَمْ یَغْضَبْ قَبْلَہُ مِثْلَہُ وَلَنْ یَّغْضَبَ بَعْدَہُ مِثْلَہُ، وَاِنَّہُ کَانَتْ لِیْ دَعْوَۃٌ عَلٰی قَوْمِیْ، نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ، اِذْھَبُوْا اِلٰی غَیْرِیْ، اِذْھَبُوْا اِلٰی اِبْرَاہِیْمَ، فَیَاْتُوْنَ اِبْرَاہِیْمَ، فَیَقُوْلُوْنَ: یَا اِبْرَاہِیْمُ! اَنْتَ نَبِیُّ اللّٰہِ وَخَلِیْلُہُ مِنْ اَھْلِ الْاَرْضِ، اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا نَحْنُ فِیْہَ، اَلَا تَرٰی مَا قَدْ بَلَغَنَا، فَیَقُوْلُ لَھُمْ اِبْرَاہِیْمُ: اِنَّ رَبِّیْ قَدْ غَضِبَ الْیَوْمَ غَضْبًا لَمْ یَغْضَبْ قَبْلَہُ مِثْلَہُ وَلَنْ یَّغْضَبَ بَعْدَہُ مِثْلَہُ، فَذَکَرَ کَذِبَاتِہِ، نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ، اِذْھَبُوْا اِلٰی غَیْرِیْ، اِذْھَبُوْا اِلٰی مُوْسٰی علیہ السلام ، فَیَاْتُوْنَ مُوْسٰی فَیَقُوْلُوْنَ: یَا مُوْسٰی! اَنْتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ، اِصْطَفَاکَ اللّٰہُ بِرِسَالَاتِہِ وَبِتَکْلِیْمِہِ عَلٰی النَّاسِ، اِشْفَعْ اِلٰی رَبِّکَ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا نَحْنُ فِیْہِ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا قَدْ بَلَغَنَا، فَیَقُوْلُ لَھُمْ مُوْسٰی: اِنَّ رَبِّیْ قَدْ غَضِبَ الْیَوْمَ غَضْبًا لَمْ یَغْضَبْ قَبْلَہُ مِثْلَہُ وَلَنْ یَّغْضَبَ بَعْدَہُ مِثْلَہُ وَاِنِّیْ قَتَلْتُ نَفْسًا لَمْ اُوْمَرْ بِقَتْلِہَا، نَفْسِیْ نَفْسِیْ نَفْسِیْ،اِذْھَبُوْا اِلٰی غَیْرِیْ اِذْھَبُوْا اِلٰی عِیْسٰی علیہ السلام فَیَاْتُوْنَ عِیْسٰی، فَیَقُوْلُوْنَ: یَا عِیْسٰی! اَنْتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ وَکَلِمَتُہُ اَلْقَاھَا اِلٰی مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ، قَالَ: ہٰکَذَا ھُوَ، وَکَلَّمْتَ النَّاسَ فِی الْمَہْدِ، فَاشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا نَحْنُ فِیْہِ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا قَدْ بَلَغَنَا، فَیَقُوْلُ لَھُمْ عِیْسٰی علیہ السلام : اِنَّ رَبِّیْ غَضِبَ الْیَوْمَ غَضْبًا لَمْ یَغْضَبْ قَبْلَہُ مِثْلَہُ وَلَنْیَّغْضَبَ بَعْدَہُ مِثْلَہُ وَلَمْ یَذْکُرْ لَہُ ذَنْبًا، اِذْھَبُوْا اِلٰی غَیْرِیْ، اِذْھَبُوْ اِلٰی مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَیَاْتُوْنِّیْ فَیَقُوْلُوْنَ: یَامُحَمَّدُ! اَنْتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ وَخَاتَمُ الْاَنْبِیَائِ، غَفَرَ اللّٰہُ لَکَ ذَنْبَکَ مَاتَقَدَّمَ مِنْہُ وَمَا تَاَخَّرَ، اِشْفَعَ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا نَحْنُ فِیْہِ، اَلَا تَرٰی اِلٰی مَا قَدْبَلَغَنَا، فَاَقُوْمُ فَاٰتِیْ تَحْتَ الْعَرْشِ، فَاَقَعُ سَاجِدًا لِرَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ، ثُمَّ یَفْتَحُ اللّٰہُ عَلَیَّ وَیُلْھِمُنِیْ مِنْ مَحَامِدِہٖوَحُسْنِالثَّنَائِعَلَیْہِ شَیْئًا لَمْ یَفْتَحْہُ عَلٰی اَحَدٍ قَبْلِیْ، فَیُقَالُ: یَامُحَمَّدُ! اِرْفَعْ رَاْسَکَ وَسَلْ تُعْطَہُ اِشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَقُوْلُ: یَارَبِّ! اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ،یَارَبِّ! اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ،یَارَبِّ! اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ،یَا رَبِّ! فَیَقُوْلُ: یَامُحَمَّدُ! اَدْخِلْ مِنْ اُمَّتِکَ مَنْ لَاحِسَابَ عَلَیْہِ مِنَ الْبَابِ الْاَیْمَنِ مِنْ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ وَھُمْ شُرَکَائُ النَّاسِ فِیْمَا سِوَاہُ مِنَ الْاَبْوَابِ، ثُمَّ قَالَ وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! لَمَا بَیْنَ مِصْرَاعَیْنِ مِنْ مَصَارِیْعِ الْجَنَّۃِ کَمَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَھَجَرٍ اَوْ کَمَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَبُصْرٰی۔)) (مسند احمد: ۹۶۲۱)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں گوشت لایا گیا اور دستی کا گوشت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پیش کیا گیا، یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پسند بھی بڑا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دانتوں سے اس سے گوشت نوچا اور پھر فرمایا: قیامت کے دن میں لوگوں کا سردار ہوں گا، کیا تم جانتے ہو کہ یہ ہو گا کیسے؟ اللہ تعالیٰ پہلوں اور پچھلوں سب کو ایک میدان میں جمع کرے گا، وہ سب یوں جمع ہوں گے کہ ایک آواز دینے والا آدمی سب کو اپنی بات سنا سکے گا اور دیکھنے والے کی نظر سب پر پڑ سکے گی، سورج انتہائی قریب آچکا ہوگا، لوگ ناقابل ِ برداشت غم اور تکلیف میں مبتلا ہوں گے، اس کیفیت میں وہ ایک دوسرے سے کہیں گے: کیا تم دیکھ نہیں رہے کہ تمہارا حال کیا ہوا ہوا ہے؟ تم جس صورت ِ حال سے دو چار ہو وہ تمہیں نظر نہیں آتی؟ ذرا دیکھو کہ کون آدمی ایسا ہوسکتا ہے، جو تمہارے رب کے سامنے تمہارے حق میں شفاعت کر سکے؟ بعض لوگ کہیں گے: تمہارے باپ آدم علیہ السلام ہی اس قابل ہوسکتے ہیں، پھر لوگ آدم علیہ السلام کے پاس جا کر کہیں گے: اے آدم! آپ ابو البشر ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے آپ کو پیدا کیا،اس نے تمہارے اندر اپنی روح پھونکی اور فرشتوں کو یہ حکم دیا کہ وہ آپ کو سجدہ کریں، آپ اپنے رب کے ہاں ہمارے لیے یہ سفارش تو کر دیں، ہم کس قدر تکلیف سے دو چار ہیں؟کیا آپ دیکھ نہیں رہے کہ ہم کس قدر پریشان ہیں؟ آدم علیہ السلام جواب دیں گے: میرا ربّ آج اتنے شدید غصے میں ہے کہ ایسا غصہ نہ کبھی پہلے آیا تھا اور نہ بعد میں آئے گا۔ اس نے مجھے ایک درخت کے قریب جانے سے منع کیا تھا اور مجھ سے اس کی نافرمانی ہوگئی تھی، میری جان !میری جان! میری جان! میری جان! تم کسی اور کے پاس چلے جاؤ، نوح علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، چنانچہ وہ لوگ نوح علیہ السلام کے پاس جا کر ان سے کہیں گے: اے نوح! آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل ِ زمین کی طرف بھیجے گئے رسولوں میں سب سے پہلے آپ تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنا شکر گزار بندہ قرار دیا ہے، آپ آج ربّ تعالیٰ کے ہاں ہمارے حق میں سفارش تو کر دیں، کیا آپ ہماری حالت ِ زار نہیں دیکھ رہے؟ اور کیا آپ ہماری پریشانی کو ملا حظہ نہیں کر رہے؟ نوح علیہ السلام کہیں گے: میرا ربّ آج اتنے شدید غصے میں ہے کہ ایسا غصہ نہ کبھی پہلے آیا تھا اور نہ بعد میں آئے گا، میں تو اپنی امت کے عذاب کے سلسلہ میں ایک دعا کرچکا ہوں، ہائے میری جان ، میری جان، میری جان، میری جان، تم کسی اور کے پاس چلے جاؤ، ابراہیم علیہ السلام کے پاس چلے جاو، پس وہ لوگ ابراہیم علیہ السلام کے پاس چلے جائیں گے اور ان سے کہیں گے: اے ابراہیم! آپ اللہ تعالیٰ کے نبی اور تمام انسانوں میں سے اس کے خلیل ہیں، آپ ربّ تعالیٰ کے ہاں ہمارے حق میں سفارش تو کر دیں، کیا آپ ہماری پریشان حالی اور حالت ِ زار نہیں دیکھ رہے؟ ابراہیم علیہ السلام ان سے فرمائیں گے: میرا ربّ آج اتنے شدید غصے میں ہے کہ ایسا غصہ نہ کبھی پہلے آیا تھا اور نہ بعد میں آئے گا۔ پھر وہ اپنے جھوٹوں کا ذکر کریں گے (اور سفارش کرنے سے انکار کر دیں گے) ہائے میری جان، میری جان، میری جان، میری جان، تم کسی اور کے پاس چلے جاؤ، موسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، سو وہ لوگ موسیٰ علیہ السلام کے پاس جا کر ان سے گزارش کریںگے کہ اے موسیٰ! آپ اللہ کے رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے انسانوں میں سے آپ کو اپنی رسالت اور ہم کلامی کے لیے منتخب فرمایا، آپ ہمارے حق میں اپنے ربّ کے ہاں سفارش تو کر دیں، دیکھیں کہ ہم کس قدر پریشان اور غم و تکلیف میں مبتلا ہیں، موسی علیہ السلام ان سے کہیں گے: میرا ربّ آج اتنے شدید غصے میں ہے کہ ایسا غصہ نہ کبھی پہلے آیا تھا اور نہ بعد میں آئے گا، جبکہ میں ایک ایسے آدمی کو قتل کر چکا ہوں کہ جسے مارنے کا مجھے حکم نہیں دیا گیا تھا، ہائے میری جان ، میری جان، میری جان، میری جان، تم کسی اور کے پاس چلے جاؤ، عیسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ۔ وہ لوگ عیسیٰ علیہ السلام کی خدمت میں جا کر ان سے عرض گزار ہوں گے اور کہیں گے: اے عیسی!آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ اللہ کا وہ کلمہ ہیں، جسے اس نے سیدہ مریم علیہا السلام کی طرف القاء کیا اور آپ اللہ تعالیٰ کی خاص انداز میں پیدا کردہ روح ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کہا: ہاں یہ بات درست ہے۔ اور آپ نے ماں کی گود میں لوگوں سے کلام کی، آپ ہمارے لیے اپنے ربّ کے ہاں سفارش تو کر دیں، دیکھیں ہم کس قدر پریشان حال ہیں، عیسیٰ علیہ السلام ان سے کہیں گے:میرا ربّ آج اتنے شدید غصے میں ہے کہ ایسا غصہ نہ کبھی پہلے آیا تھا اور نہ بعد میں آئے گا، وہ اپنی کسی خطا کا ذکر نہیں کریں گے، تم کسی اور کے پاس چلے جاؤ، تم محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس چلے جاؤ، پس اس کے بعدلوگ میرے پاس آجائیں گے اور کہیں گے: اے محمد! آپ اللہ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کیے ہیں، آپ اپنے ربّ کے ہاں ہمارے حق میں سفارش کریں۔ دیکھیں ہم کیسی پریشانی اور کرب و غم میں مبتلا ہیں، میں اٹھ کر عرش کے نیچے جا کر اپنے ربّ کے سامنے سجدہ ریز ہوجاؤں گا، اس وقت اللہ تعالیٰ اپنی حمد و ثناء کے ایسے ایسے کلمات میری طرف الہام فرمائے گا کہ اس نے مجھ سے پہلے کسی کو یہ کلمات نہیں سکھلائے ہوں گے، بالآخر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہا جائے گا: اے محمد! تم سجدہ سے اپنا سر اٹھاؤ، مانگو تمہیں د یا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا: اے میرے ربّ! میری امت، میری امت ، اے میرے ربّ ! میری امت، امیری امت، اے میرے ربّ ! میری امت ، میری امت، اے میرے ربّ ! تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا:اے محمد! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو جنت کی دائیں طرف والے دروازے سے جنت میں لے جاؤ، جن کا کوئی حساب نہیں ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ باقی دروازوں سے بھی داخل ہونے کا حق رکھتے ہوں گے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! جنت کے دروازے کے دو پٹوں میں اتنی مسافت ہے، جتنی مکہ مکرمہ اور ہجر یا مکہ مکرمہ اور بصریٰ شہر کے درمیان ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13102

۔ (۱۳۱۰۲)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا یَحْیٰی بْنُ سَعِیْدٍ ثَنَا ابْنُ اَبِیْ عَرُوْبَۃَ ثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قَالَ یَجْتَمِعُ الْمُوْمِنُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَیُلْہَمُوْنَ ذٰلِکَ، فَیَقُوْلُوْنَ لَوِ اسْتَشْفَعْنَا عَلٰی رَبِّنَا عَزَّوَجَلَّ فَاَرَاحَنَا مِنْ مَکَانِنَا ہٰذَا، فَیَاْتُوْنَ آدَمَ علیہ السلام فَیَقُوْلُوْنَ: یَا آدَمُ! اَنْتُ اَبُو الْبَشَرِ خَلَقَکَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِیَدِہٖ وَاَسْجَدَ لَکَ مَلَائِکَتَہُ وَعَلَّمَکَ اَسْمَائَ کُلِّ شَیْئٍ، فَشَفِّعْ لَنَا اِلٰی رَبِّنَا عَزَّوَجَلَّ یُرِیْحُنَا مَکَانَنَا ہٰذَا، فَیَقُوْلُ لَھُمْ آدَمُ علیہ السلام : لَسْتُ ھُنَاکُمْ وَیَذْکُرُ ذَنْبَہُ الَّذِیْ اَصَابَ فَیَسْتَحْیِیْ رَبَّہُ عَزَّوَجَّلَ، وَیَقُوْلُ: وَلٰکِنِ ائْتُوْا نُوْحًا، فَاِنَّہُ اَوَّلُ رَسُوْلٍ بَعَثَہُ اللّٰہُ اِلٰی اَھْلِ الْاَرْضِ، فَیَاْتُوْنَ نُوْحًا، فَیَقُوْلُ: لَسْتُ ھُنَاکُمْ وَیَذْکُرُ لَھُمْ خَطِیْئَتَہُ وَسُوَالَہُ رَبَّہُ عَزَّوَجَلَّ مَا لَیْسَ لَہُ بِہٖعِلْمٌ،فَیَسْتَحْیِِیْ رَبَّہُ بِذٰلِکَ وَلٰکِنِ ائْتُوْا اِبْرَاہِیْمَ خَلِیْلَ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ، فَیَاْتُوْنَ فَیَقُوْلُ: لَسْتُ ھُنَاکُمْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا مُوْسٰی علیہ السلام عَبْدًا کَلَّمَہُ اللّٰہُ وَأَعْطَاہُ التَّوْرَاۃَ، فَیَاْتُوْنَ مُوْسٰی فَیَقُوْلُ: لَسْتُ ھُنَاکُمْ وَیَذْکُرُ لَھُمُ النَّفْسَ الَّتِیْ قَتَلَ بِغَیْرِ نَفْسٍ، فَیَسْتَحْیِی رَبَّہُ مِنْ ذٰلِکَ وَلٰکِنِ ائْتُوْا عِیْسٰی عَبْدَ اللّٰہِ وَرَسُوْلَہُ وَکَلِمَتَہُ وَرُوْحَہُ، فَیَاْتُوْنَ عِیْسٰی فَیَقُوْلُ: لَسْتُ ھُنَاکُمْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَبْدًا غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ مَا تَقَدَّّمَ مِنْ ذَنْبِہٖوَمَاتَاَخَّرَفَیَاْتُوْنِّیْ، قَالَ الْحَسَنُ ہٰذَا الْحَرْفَ فَاَقُوْمُ فَاَمْشِیْ بَیْنَ سِمَاطَیْنِ مِنَ الْمُوْمِنِیْنَ، قَالَ اَنَسٌ: حَتّٰی اَسْتَاْذِنَ عَلٰی رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ فَیُوْذَنَ لِیْ فَاِذَا رَاَیْتُ رَبِّیْ وَقَعْتُ اَوْ خَرَرْتُ سَاجِدًا اِلٰی رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّّ، فََیَدَعُنِیْ مَاشَائَ اللّٰہُ اَنْ یَّدَعَنِیْ، قَالَ: ثُمَّ یُقَالُ: اِرْفَعْ مُحَمَّدُ! قُلْ تُسْمَعْ، وَسَلْ تُعْطَہُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَرْفَعُ رَاْسِیْ فَاَحْمَدُ بِتَحْمِیْدٍیُعَلِّمُنِیْہِ ثُمَّ اَشْفَعُ فَیَحُدُّ لِیْ حَدًّا فَاُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ، ثُمَّ اَعُوْدُ الثَّانِیَۃَ، فَاِذَا رَأَیْتُ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ وَقَعْتُ اَوْ خَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّیْ، فَیَدَعُنِیْ مَاشَائَ اللّٰہُ اَنْ یَّدَعَنِیْ، ثُمَّ یُقَالُ: اِرْفَعْ مُحَمَّدُ! وَقُلْ تُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَہُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَرْفَعُ رَاْسِیْ فَاَحْمَدُہُ بِتَحْمِیْدٍِیُعَلِّمُنِیْہِ، ثُمَّ اشْفَعُ، فَیَحُدُّ لِیْ حَدًّا، فَاُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ ثُمَّ اَعُوْدُ اِلَیْہِ الثَّالِثَۃَ، فَاِذَا رَاَیْتُ رَبِّیْ وَقَعْتُ اَوْ خَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ، فَیَدَعُنِیْ مَاشَائَ اللّٰہُ اَنْ یَدَعَنِیْ، ثُمَّ یُقَالُ: اِرْفَعْ مُحَمَّدُ! وَقُلْ تُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَہُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَرْفَعُ رَاْسِیْ فَاَحْمَدُہُ بِتَحْمِیْدٍیُعَلِّمُنِیْہِ ثُمَّ اَشْفَعُ، فَیَحُدُّ لِیْ حَدًّا، فَاُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ، ثُمَّ اَعُوْدُ الرَّابِعَۃَ فَاَقُوْلُ: یَارَبِّ مَا بَقِیَ اِلَّا مَنْ حَبَسَہُ الْقُرْآنُ۔)) فَحَدَّثَنَا اَنَسُ بْنُ مَالِکٍ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((فَیُخْرَجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَکَانَ فِیْ قَلْبِہِ مِنَ الْخَیْرِ مَا یَزِنُ شَعِیْرَۃً ثُمَّ یُخْرَجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَکَانَ فِیْ قَلْبِہِ مِنَ الْخَیْرِ مَا یَزِنُ بُرَّۃً، ثُمَّ یُخْرَجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَکَانَ فِیْ قَلْبِہِ مِنَ الْخَیْرِ مَایَزِنُ ذَرَّۃً۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۷۷)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اہل ِ ایمان اکٹھے ہوں گے، ان کوالہام کیا جائے گا، چنانچہ وہ کہیں گے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم کسی کو سفارشی مقرر کریں تاکہ وہ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں سفارش کرے، تاکہ وہ ہمیں اس جگہ سے نجات دے، چنانچہ وہ آدم علیہ السلام کے پاس جا کر ان سے کہیں گے: اے آدم!آپ ابوالبشر ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، فرشتوں سے آپ کو سجدہ کرایا اور آپ کو ہر چیز کے نام سکھائے، آپ ہمارے حق میں اپنے ربّ کے ہاں سفارش تو کر دیں کہ وہ ہمیں اس جگہ سے نجات دلا دے، آدم علیہ السلام ان سے کہیں گے: میں اس کی جسارت نہیں کر سکتا،پھروہ اپنی غلطی کا ذکر کریں گے اور اپنے ربّ کے سامنے حاضر ہو کر سفارش کرنے سے معذرت کریں گے اور کہیں گے کہ تم لوگ نوح علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کے پہلے رسول ہیں، جنہیں اہل زمین کی طرف مبعوث کیا گیا۔ چنانچہ وہ لوگ نوح علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے یہی سفارش کی درخواست کریں گے تو وہ بھی معذرت کرتے ہوئے کہیں گے کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتے، پھر وہ اپنی ایک غلطی کا ذکر کریں گے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ایک ایسی دعا کر بیٹھے تھے کہ جس کا انہیں علم نہیں تھا، اس کی وجہ سے وہ اپنے ربّ کے سامنے جانے سے معذرت کریں گے اور کہیں گے کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ۔ پس وہ لوگ ان کی خدمت میں جائیں گے، لیکن وہ بھی یہ کام نہ کر سکنے کا کہیں گے اور یہ مشورہ دیں کے کہ تم لوگ موسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کے ایسے برگزیدہ بندے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے براہ راست کلا م کیا اور انہیں تورات عطا کی، لہٰذا لوگ موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچیں گے لیکن وہ بھی معذرت کریں گے کہ کہیں گے کہ میں تو ایک آدمی کو بلاوجہ قتل کر چکاہوں اور اس وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جانے سے معذرت کریں گے اور کہیں گے کہ تم لوگ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے، اس کے رسول ، اس کا کلمہ اور اسکی روح ہیں۔ سو وہ لوگ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچ جائیں گے، لیکن وہ بھی معذرت کرتے ہوئے کہیں گے کہ میں یہ کام نہیں کرسکتا، البتہ تم لوگ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس چلے جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے اگلے پچھلے سب گناہوں کو معاف کر دیا ہے،ان کے بعد لوگ میرے پاس آئیں گے،میں ان کی درخواست سن کر اہل ایمان کے دو گروہوں کے درمیان چلتا ہوا جاؤں گا اورجاکر اپنے ربّ سے اجازت طلب کروں گا، مجھے اجازت مل جائے گی اور میں اپنے ربّ کو دیکھ کر اس کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤں گا، اللہ تعالیٰ جب تک چاہے گا مجھے سجدہ کرنے دے گا، اس کے بعد کہاجائے گا:اے محمد! اپنا سر اٹھاؤ ،کہو تمہاری بات سنی جائے گی، مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی، تب میں سر اٹھاؤں گا اور اللہ تعالیٰ کی ایسی ایسی تعریفیں بیان کروں گا کہ جو اس وقت اللہ تعالیٰ مجھے سکھائے گا، پھر میں سفارش کرو ں گا اور میرے لیے ایک حد مقرر کر دی جائے گی کہ آپ اس قسم کے لوگوں کو جنت میں لے جا سکتے ہیں، میں انہیں جنت میں داخل کر آؤں گا اور دوبارہ آجاؤں گا اور اپنے ربّ کو دیکھتے ہی اس کے سامنے سجدہ ریز ہوجاؤں گا، اللہ تعالیٰ جب تک چاہے گا مجھے سجدہ کرنے دے گا۔ پھر مجھ سے کہا جائے گا: اے محمد! اپنا سر اٹھاؤ، کہو تمہاری بات سنی جائے گی، مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کروتمہاری سفارش قبول کی جائے گی، میں سجدہ سے اپنا سر اٹھاؤں گا اور اللہ تعالیٰ کی ایسی ایسی تعریفیں بیان کروں گا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اسی وقت وہ الفاظ سکھائے گا، پھر میں سفارش کروں گا اور میرے لیے ایک حد مقرر کر دی جائے گی کہ آپ اس قسم کے لوگوں کو جنت میں لے جاسکتے ہیں، میں تیسری دفعہ آ جاؤں گا اور اپنے ربّ کودیکھ کر اس کے سامنے سجدے میں گر جاؤں گا، جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا اور میں سجدہ ریز رہوں گا، پھر مجھ سے کہا جائے گا کہ اے محمد! سر اٹھاؤ،کہو تمہاری بات سنی جائے گی، مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کروتمہاری سفارش قبول کی جائے گی، میں سجدہ سے سر اٹھاؤں گا اور اللہ تعالیٰ کی ایسی حمد بیان کروں گا کہ اللہ تعالیٰ مجھے وہ الفاظ اسی وقت سکھائے گا۔ پھر میں سفارش کروں گا اور میرے لیے ایک حد مقرر کر دی جائے گی کہ آپ اس قسم کے لوگوں کو جنت میں لے جا سکتے ہیں، میں انہیں جنت میں داخل کرا کے چوتھی مرتبہ آجاؤں گا اور کہوں گا: اے ربّ ! اب یہاں جہنم میں وہی لوگ رہ گئے ہیں، جنہیں قرآن نے روک رکھاہے، (یعنی جن کے متعلق قرآن نے کہا ہے کہ یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے)۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم سے ہر اس آدمی کو نکال لیا جائے گا جس نے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھا ہوگا اور جس کے دل میں ایک جو کے برابر بھی ایمان ہوگا۔ پھر اس کے بعد جہنم سے ہر اس آدمی کو بھی نکال لیا جائے گا جس نے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھا ہو گااور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر ایمان ہوگا، بعد ازاں جہنم سے ہر اس آدمی کو بھی نکال لیا جائے گا، جس نے لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھا ہو اور اس کے دل میں ایک ذراہ برابر ایمان ہوگا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13103

۔ (۱۳۱۰۳)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: حَدَّثَنِیْ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنِّیْ لَقَائِمٌ اَنْتَظِرُ اُمَّتِیْ تَعْبُرُ عَلٰی الصِّرَاطِ، اِذْ جَائَ نِیْ عِیْسٰی فَقَالَ: ہٰذِہِ الْاَنْبِیَائُ قَدْ جَائَتْکَ یَامُحَمَّدُ! یَسْأَلُوْنَ اَوْ قَالَ یَجْتَمِعُوْنَ اِلَیْکَ وَیَدْعُوْنَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ اَنْ یُّفَرِّقَ جَمْعَ الْاُمَمِ اِلٰی حَیْثُیَشَائُ اللّٰہُ لِغَمٍّ مَا ھُمْ فِیْہِ وَالْخَلْقُ مُلْجَمُوْنَ فِی الْعَرَقِ وَاَمَّا الْمُوْمِنُ فَہُوَ عَلَیْہِ کَالزَّکْمَۃِ وَاَمَّا الْکَافِرُ فَیَتَغَشَّاہُ الْمَوْتُ قَالَ: قَالَ لِعِیْسٰی: اِنْتَظِرْ حَتّٰی اَرْجِعَ اِلَیْکَ، قَالَ: فَذَھَبَ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی قَامَ تَحْتَ الْعَرْشِ فَلَقِیَ مَالَمْ یَلْقَ مَلَکٌ مُصْطَفًی وَلَانَبِیٌّ مُرْسَلٌ فَاَوْحٰی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ اِلٰی جِبْرِیْلَ اِذْھَبْ اِلٰی مُحَمَّدٍ فَقُلْ لَہُ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ، سَلْ تُعْطَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، قَالَ: فَشُفِّعْتُ فِیْ اُمَّتِیْ اَنْ اَخْرِجْ مِنْ کُلِّ تِسْعَۃٍ وَتِسْعِیْنَ اِنْسَانًا وَاحِدًا، قَالَ: فَمَازِلْتُ اَتَرَدَّدُ عَلٰی رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ فَلَا اَقُوْمُ مَقَامًا اِلَّا شُفِّعْتُ حَتّٰی اَعْطَانِیَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ذٰلِکَ اَنْ قَالَ: یَا مُحَمَّدُ! اَدْخِلْ مِنْ اُمَّتِکَ مِنْ خَلْقِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَنْ شَہِدَ اَنَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَوْمًا وَاحِدًا مُخْلِصًا وَمَاتَ عَلٰی ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۲۸۵۵)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت پل صراط کو عبور کر رہی ہوگی اور میں ان کے انتظار میں کھڑا ہوں گا کہ عیسیٰ علیہ السلام میرے پاس آکر کہیں گے: اے محمد! یہ تمام انبیاء آپ کی خاطر جمع ہیں، وہ اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ تمام امتیں جس غم میں مبتلا ہیں، وہ انہیں اس سے نکال کر ان کا حساب کتاب شروع کرے اور جدھر چاہے ان کو بھیج دے، جبکہ سب لوگوں کو منہوں تک پسینہ آ رہا ہو گا، اہل ایمان کی تکلیف تو زکام کی سی ہوگی اور کافروں پر تو موت کی کیفیت طاری ہوگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عیسیٰ علیہ السلام سے فرمائیں گے: آپ انتظار کریں، میں آپ کے پاس واپس آتا ہوں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے جا کر کھڑے ہو جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا ایسا ذکر کریں گے، جو کسی مقرب فرشتے یا بھیجے ہوئے نبی کو نصیب نہیں ہوا ہو گا، اُدھر اللہ تعالیٰ جبرائیل علیہ السلام کی طرف وحی کرے گا کہ تم جا کر محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہو:اپنا سر اٹھاؤ اور مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش مقبول ہوگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اپنی امت کے حق میں اتنی سفارش قبول کی جائے گی کہ آپ ہر ننانوے میں سے ایک آدمی کو جہنم سے نکال کر جنت میں لے جائیں،پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بار بار اللہ تعالیٰ کے ہاں جاتے رہیں گے اور ہر دفعہ آپ کی سفارش قبول کی جاتے رہے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ یہ کہے گا: اے محمد! اللہ تعالیٰ نے آپ کی امت میں جتنے افراد پیدا کیے، ان میں سے جس جس نے اخلاص کے ساتھ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی گواہی دی اور اسی پر فوت ہوا تو اسے جنت میں داخل کر لو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13104

۔ (۱۳۱۰۴)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ قَالَ: حَدَّثَنِیْ اَبِیْ، قَالَ: ثَنَا اِبْرَاہِیْمُ بْنُ اِسْحٰقَ الطَّالقَانِیُّ قَالَ: حَدَّثَنِیْ النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلِ نِ الْمَازِنِیُّ قَالَ: حَدَّثَنِیْ اَبُوْ نَعَامَۃَ قَالَ: حَدَّثَنِیْ اَبُوْ ھُنَیْدَۃَ الْبَرَائُ بْنُ نَوْفَلٍ عَنْ وَالَانَ الْعَدَوِیِّ عَنْ حُذَیْفَۃَ عَنْ اَبِی بَکْرِ نِ الصِّدِّیْقِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اَصْبَحَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ یَوْمٍ فَصَلّٰی الْغَدَاۃَ، ثُمَّ جَلَسَ حَتّٰی اِذَا کَانَ مِنَ الضُّحٰی ضَحِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، ثُمَّ جَلَسَ مَکَانَہُ حَتّٰی صَلّٰی الْاُوْلٰی وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ، کُلَّ ذٰلِکَ لاَیَتَکَلَّمُ حَتّٰی صَلّٰی الْعِشَائَ الْآخِرَۃَ، ثُمَّ قَامَ اِلٰی اَھْلِہِ فَقَالَ النَّاسُ لِاَبِیْ بَکْرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: اَلَا تَسْاَلُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا شَاْنُہُ، صَنَعَ الْیَوْمَ شَیْئًا لَمْ یَصْنَعْہُ قَطُّ، قَالَ: فَسَاَلَہُ فَقَالَ: ((نَعَمْ عُرِضَ عَلَیَّ مَا ھُوَکَائِنٌ مِنْ اَمْرِ الدُّنْیَا وَاَمْرِالْآخِرَۃِ فَجُمِعَ الْاَوَّلُوْنَ وَالْآخَرُوْنَ بِصَعِیْدٍ وَاحِدٍ، فَزِعَ النَّاسُ بِذٰلِکَ حَتّٰی انْطَلَقُوْا اِلٰی آدَمَ علیہ السلام وَالْعَرَقُ یَکَادُیُلْجِمُہُمْ فَقَالُوْا: یَاآدَمُ! اَنْتَ اَبُو الْبَشَرِ وَاَنْتَ اصْطَفَاکَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ، اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ، قَالَ: لَقَدْ لَقِیْتُ مِثْلَ الَّذِیْ لَقِیْتُمْ، اِنْطَلِقُوْا اِلٰی اَبِیْکُمْ بَعْدَ اَبِیْکُمْ اِلٰی نُوْحٍ {اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی آدَمَ وَنُوْحًا وَآلَ اِبْرَاہِیْمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلٰی الْعَالَمِیْن} قَالَ: فَیَنْطَلِقُوْنَ اِلٰی نُوْحٍ علیہ السلام فَیَقُوْلُوْنَ: اِشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ, فَاَنْتَ اصْطَفَاکَ اللّٰہُ وَاسْتَجَابَ لَکَ فِیْ دُعَائِکَ وَلَمْ یَدَعْ عَلٰی الْاَرْضِ مِنَ الْکَافِرِیْنَ دَیَّارًا, فَیَقُوْلُ: لَیْسَ ذَاکُمْ عِنْدِیْ, اِنْطَلِقُوْا اِلٰی اِبْرَاہِیْمَ علیہ السلام فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ اِتَّخَذَہُ خَلِیْلاً، فَیَنْطَلِقُوْنَ اِلٰی اِبْرَاہِیْمَ فَیَقُوْلُ: لَیْسَ ذَاکُمْ عِنْدِیْ، وَلٰکِنْ اِنْطَلِقُوْا اِلٰی مُوْسٰی علیہ السلام فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ کَلَّمَہُ تَکْلِیْمًا فَیَقُوْلُ مُوْسٰی علیہ السلام : لَیْسَ ذَاکُمْ عِنْدِیْ وَلٰکِنِ انْطَلِقُوْا اِلٰی عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ فَاِنَّہُ یُبْرِیئُ الْاَکْمَہَ وَالْاَبْرَصَ وَیُحْیِی الْمَوْتٰی فَیَقُوْلُ عِیْسٰی: لَیْسَ ذَاکُمْ عِنْدِیْ، وَلٰکِنِ انْطَلِقُوْا اِلٰی سَیِّدِ وُلْدِ آدَمَ فَاِنَّہ اَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْہُ الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنْطَلِقُوْا اِلٰی مَحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَیَشْفَعُ لَکُمْ اِلٰی رَبِّکُمْ عَزَّوَجَلَّ، قَالَ: فَیَنْطَلِقُ فَیَاْتِیْ جِبْرِیْلُ علیہ السلام رَبَّہُ، فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اِئْذَنْ لَہُ وَبَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ، قَالَ: فَیَنْطَلِقُ بِہٖجِبْرِیْلُ فَیَخِرُّ سَاجِدًا قَدْرَ جُمُعَۃٍ وَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ یَا مُحَمَّدُ! وَقُلْ یُسْمَعْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعُ قَالَ: فَیَرْفَعُ رَاْسَہُ فَاِذَا نَظَرَ اِلٰی رَبِّہٖعَزَّوَجَلَّخَرَّسَاجِدًا قَدْرَ جُمُعَۃٍ اُخْرٰی، فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ وَقُلْ یُسْمَعْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، قَالَ: فَیَذْھَبُ لِیَقَعَ سَاجِدًا فَیَاْخُذُ جِبْرِیْلُ علیہ السلام بِضَبْعَیْہِ فَیَفْتَحُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَیْہِ مِنَ الدُّعَائِ شَیْئًالَمْیَفْتَحْہُ عَلٰی بَشَرٍ قَطُّ فَیَقُوْلُ: اَیْ رَبِّ خَلَقْتَنِیْ سَیِّدَ وُلْدِ آدَمَ وَلَافَخْرَ وَاَوَّلَ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْہُ الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ، حَتّٰی اِنَّہُ لَیَرِدُ عَلَیَّ الْحَوْضَ اَکْثَرُ مِمَّا بَیْنَ صَنْعَائَ وَاَیْلَۃَ ، ثُمَّ یُقَالُ: اُدْعُوا الصِّدِّیْقِیْنَ فَیَشْفَعُوْنَ، ثُمَّ یُقَالُ: اُدْعُوالْاَنْبِیَائَ قَالَ: فَیَجِیْئُ النَّبِیُّ وَمَعَہُ الْعِصَابَۃُ وَالنَّبِیُّ وَمَعَہُ الْخَمْسَۃُ وَالسِّتَّۃُ وَالنَّبِیُّ وَلَیْسَ مَعَہُ اَحَدٌ، ثُمَّ یُقَالُ: اُدْعُو الشُّہَدَائَ فَیَشْفَعُوْنَ لِمَنْ اَرَادُوْا، وَقَالَ: فَاِذَا فَعَلَتِ الشُّہَدَائُ ذٰلِکَ قَالَ: یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اَنَا اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ اَدْخِلُوْا جَنَّتِیْ مَنْ کَانَ لَا یُشْرِکُ بِیْ شَیْئًا، قَالَ: فَیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ قَالَ: ثُمَّ یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اُنْظُرُوْا فِی النَّارِ ھَلْ تَلْقَوْنَ مِنْ اَحَدٍ عَمِلَ خَیْرًا قَطُّ؟ قَالَ: فَیَجِدُوْنَ فِی النَّارِ رَجُلًا فَیَقُوْلُ لَہُ: ھَلْ عَمِلْتَ خَیْرًا قَطُّ؟ فَیَقُوْلُ: لَاغَیْرَ اَنِّیْ کُنْتُ اُسَامِحُ النَّاسَ فِی الْبَیْعِ وَالشِّرَائِ فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اِسْمَحُوْا لِعَبْدِیْ کَاِسْمَاحِہٖاِلٰی عَبِیْدِیْ، ثُمَّ یُخْرِجُوْنَ مِنَ النَّارِ رَجُلًا فَیَقُوْلُ لَہُ: ھَلْ عَمِلْتَ خَیْرًا قَطُّ، فَیَقُوْلُ: لَا غَیْرَ اَنِّیْ قَدْ اَمَرْتُ وَلَدِیْ اِذَا مِتُّ فَاَحْرِقُوْنِیْ بِالنَّارِ ثُمَّ اطْحَنُوْنِیْ حَتّٰی اِذَا کُنْتُ مِثْلَ الْکُحْلِ، فَاذْھَبُوْا بِیْ اِلَی الْبَحْرِ، فَاذْرُوْنِیْ فِی الرِّیْحِ، فَوَ اللّٰہِ لَایَقْدِرُ عَلَیَّ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ اَبَدًا، فَقَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: لِمَ فَعَلْتَ ذٰلِکَ؟ قَالَ: مِنْ مَّخَافَتِکَ، قَالَ: فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: اُنْظُرْ اِلٰی مُلْکِ اَعْظَمِ مَلِکٍ، فَلَکَ مِثْلُہُ وَعَشْرَۃُ اَمْثَالِہٖ،فَیَقُوْلُ: لِم تَسْخَرُ بِیْ وَاَنْتَ الْمَلِکُ؟ قَالَ: وَذٰلِکَ الَّذِیْ ضَحِکْتُ مِنْہُ مِنَ الضُّحٰی۔)) (مسند احمد: ۱۵)
سیدناابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فجر کی نماز ادا کر کے بیٹھ گئے، یہاں تک کہ چاشت کا وقت ہوگیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکرائے اور اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہیں بیٹھے رہے، یہاں تک کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر، عصر اور مغرب کی نمازیں بھی وہیں ادا کیں اور کسی سے کوئی بات نہیں کی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عشاء کی نماز ادا کی اور اٹھ کر اپنے اہل ِ خانہ کی طرف چلے گئے تو لوگوں نے سیدنا ابوبکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: کیا آپ اللہ کے رسول سے دریافت نہیں کرتے کہ کیا وجہ ہے کہ آج آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسا عمل کیا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پہلے کبھی بھی ایسا نہیں کیا، چنانچہ ابوبکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں، دنیا اور آخرت میں جو کچھ ہونے والا ہے، آج میرے سامنے پیش کیا گیا، پہلے والے اور بعد والے لوگوں کو ایک چٹیل میدان میں جمع کیا جائے گا، وہاں وہ شدید کر ب و اذیت میں مبتلا ہوں گے کہ وہ آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے، لوگوں کو منہوں تک پسینہ آیا ہوگا، وہ کہیں گے: اے آدم ! آپ ابو البشر ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو مخلوق میں سے منتخب کیا، آپ اپنے ربّ کے ہاں ہمارے حق میں سفارش کریں۔ وہ کہیں گے:میں بھی اسی قسم کی بے چینی میں مبتلا ہوں، جس میں تم پھنسے ہوئے ہو، تم اس طرح کرو کہ میرے بعد اپنے دوسرے باپ نوح علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰٓی اٰدَمَ وَ نُوْحًا وَّ اٰلَ اِبْرَھِیْمَ وَ اٰلَ عِمْرٰنَ عَلٰی الْعٰلَمِیْنَ} ( بے شک اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام ، نوح علیہ السلام ، آلِ ابراہیم اور آل عمران کو سارے جہان والوں میں سے منتخب فرمایا ہے۔) چنانچہ لوگ نوح علیہ السلام کی خدمت میں جا کر ان سے گزارش کریں گے کہ وہ ان کے حق میں ربّ سے سفارش کریں، آخر اللہ تعالیٰ نے ان کولوگوں میں سے منتخب کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی، جس کے نتیجے میں اس نے زمین پر بسنے والے ایک کافر کو بھی نہیں چھوڑا، لیکن نوح علیہ السلام معذرت کرتے ہوئے کہیں گے:میں یہ کام نہیں کر سکتا، تم ابراہیم علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنا خلیل بنایا تھا، پس وہ لوگ ابراہیم علیہ السلام کے پاس جا کر ان سے اپنی بات ذکر کریں گے، لیکن وہ بھی معذرت کرتے ہوئے کہیں گے:میں یہ کام نہیں کر سکتا، تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ اعزاز عطا کیا ہے کہ ان سے براہ راست کلام کیا۔لیکن موسی علیہ السلام بھی یہ کہیں گے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا، تم عیسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ، اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ خصوصیت دی تھی کہ وہ مادر زا اندھوں کو بینا کر دیتے تھے، برص کے مریضوں کو ٹھیک کر دیتے اور مردوں کو زندہ کر دیتے تھے، لیکن عیسیٰ علیہ السلام بھی کہیں گے کہ میں یہ کام نہیں کرسکتا، البتہ تم اولادِ آدم کے سردار محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں چلے جاؤ۔ قیامت کے دن سب سے پہلے زمین ان سے پھٹی ہے اور وہ سب سے پہلے اٹھے ہیں، بس تم لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ہی چلے جاؤ، وہ تمہارے ربّ کے ہاں تمہارے حق میں سفارش کر سکتے ہیں۔ اُدھر جبرائیل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچے گے اور اللہ تعالیٰ ان کو حکم دیتے ہوئے کہیں گے: تم حضرت محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اجازت دو اور جنت کی بشارت بھی دے دو، حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ساتھ لے کر جائیں گے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ تعالیٰ کے سامنے ایک ہفتے کے برابر طویل سجدہ کریں گے،بالآخر اللہ تعالیٰ فرمائے گا:اے محمد! اپنا سر اٹھاؤ، کہو آپ کی بات سنی جائے گی، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنا سر اٹھائیں گے، لیکن جونہی اپنے ربّ کو دیکھیں گے تو دوبارہ سجدہ ریز ہوجائیں گے اور ایک ہفتہ بھر سجدہ کریں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا:سر اٹھاؤ، کہو آپ کی بات سنی جائے گی، سفارش کرو آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی، آپ پھر سجدہ ریز ہونے لگیں گے کہ جبرائیل علیہ السلام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بازوؤں سے پکڑ لیں گے، تب اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ایسی دعائیں سکھا دے گا کہ اس نے ایسی دعائیں آج تک کسی فرد کو نہیں سکھائی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کہیں گے: اے میرے رب! تو نے مجھے اولادِ آدم کا سردار بنایا، میں اس پر فخر نہیں کرتا، قیامت کے دن سب سے پہلے زمین سے میں اٹھا، میں اس پر بھی فخر نہیںکرتا اور صنعاء اور ایلہ کے درمیان میں سما جانے والے لوگوں سے زیادہ لوگ پانی پینے کے لیے میرے حوض پر آئیں گے۔ پھر اعلان کیا جائے گا کہ صدّیقوں کو بلاؤ، وہ آکر گنہگاروں کے حق میں سفارش کریںگے، پھر اعلان کیا جائے گا کہ انبیاء کو بلاؤ،چنانچہ کوئی نبی آئے گا اوراس کے ساتھ امتیوں کی چھوٹی سی جماعت ہوگی، کسی نبی کے ساتھ پانچ،کسی کے ساتھ چھ افراد ہوں گے اور بعض نبی ایسے بھی ہوں گے کہ جن کے ساتھ کوئی آدمی نہیں ہوگا، پھر اعلان کیا جائے گا کہ شہداء کو بلاؤ، وہ بھی جن جن کے حق میں چاہیں گے سفارشیں کر یں گے، جب شہداء سفارش سے فارغ ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میںارحم الرحمین (سب سے زیادہ رحم کرنے والا) ہوں، تم ہر اس آدمی کو جنت میں لے جاؤ، جو میرے ساتھ شرک نہیں کرتا تھا، چنانچہ ایسے لوگ جنت میں چلے جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جہنم میں دیکھو، کیا تمہیں کوئی ایسا آدمی نظر آ رہا ہو، جس نے کبھی کوئی نیکی کی ہو؟ چنانچہ جہنم میں ایک آدمی سے کہا جائے گا: تو نے بھی کبھی کوئی نیکی کی تھی؟ وہ کہے گا: جی نہیں، کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی، البتہ خرید و فروخت کرتے وقت میں لوگوں سے نرمی کیا کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ جس طرح میرے بندوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا تھا، تم بھی میرے اس بندے کے ساتھ اسی طرح نرمی کرو۔اس کے بعد پھر وہ جہنم سے ایک آدمی کو نکال کر لائیں گے، اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا اس نے کبھی کوئی نیکی کی ہے؟ وہ کہے گا: جی نہیں، میں نے تو اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو تم مجھے آگ سے جلا ڈالنا، پھر میری راکھ کو پیسنا، جب میں سرمہ کی مانند باریک ہوجاؤں تو میری راکھ کو سمندر کی طرف لے جاکر ہواؤں میں اڑاد ینا، اللہ کی قسم، ایسا کرنے سے اللہ ربّ العالمین کو مجھ پر کوئی قدرت نہیں رہے گی، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تو نے یہ کام کیوں کیا تھا؟ وہ کہے گا: اے اللہ! تیرے خوف کی وجہ سے۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم کسی بڑے سے بڑے بادشاہ کی بادشاہت کو تصور کرو، تمہیں جنت میں وہ اور اس کا دس گنا دیا جائے گا۔ یہ سن کر وہ کہے گا: اے اللہ! تو تو بادشاہ ہے، تو میرے ساتھ مذاق کیوں کرتا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ وہ بات تھی، جس کی وجہ سے میں چاشت کے وقت مسکرایا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13105

۔ (۱۳۱۰۵)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنِّیْ لَاَوَّلُ النَّاسِ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ عَنْ جُمْجُمَتِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَا فَخْرَ وَاُعْطٰی لِوَائَ الْحَمْدِ وَلَافَخْرَ، وَاَنَا سَیِّدُ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ، وَاَنَا اَوَّلُ مَنْ یَّدْخُلُ الْجَنَّۃَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَافَخْرَ، وَاِنِّیْ آتِیْ بَابَ الْجَنَّۃِ فَآخُذُ بِحَلْقَتِہَا، فَیَقُوْلُوْنَ: مَنْ ھٰذَا؟ فَاَقُوْلُ: اَنَا مُحَمَّدٌ، فَیَفْتَحُوْنَ لِیْ، فَاَدْخُلُ فَاِذَا الْجَبَّارُ عَزَّوَجَلَّ مُسْتَقْبِلِیْ، فَاَسْجُدُ لَہُ، فَیَقُوْلُ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ یَامُحَمَّدُ! وَتَکَلَّمْ یُسْمَعْ مِنْکَ وَقُلْ یُقْبَلُ مِنْکَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعُ، فَاَرْفَعُ رَاْسِیْ، فَاَقُوْلُ: اُمَّتِیْ اُمَّتِیْیَارَبِّ! فَیَقُوْلُ: اِذْھَبْ اِلٰی اُمَّتِکَ فَمَنْ وَجَدْتَّ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِنْ شَعِیْرٍ مِنَ الْاِیْمَانِ، فَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ فَاُقْبِلُ فَمَنْ وَجَدْتُّ فِیْ قَلْبِہِ ذٰلِکَ، فَاُدْخِلُہُ الْجَنَّۃَ فَاِذَا الْجَبَّارُ عَزَّوَجَلَّ مُسْتَقْبِلِیْ فَاَسْجُدُ لَہُ، فَیَقُوْلُ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ یَامُحَمَّدُ! وَتَکَلَّمْ یُسْمَعْ مِنْکَ وَقُلْ یُقْبَلْ مِنْکَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَاَرْفَعُ رَاْسِیْ، فَاَقُوْلُ: اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ اَیْ رَبِّ! فَیَقُوْلُ اِذْھَبْ اِلٰی اُمَّتِکَ فَمَنْ وَجَدْتَّ فِیْ قَلْبِہٖنِصْفَحَبَّۃٍ مِّنْ شَعِیْرٍ مِّنَ الْاِیْمَانِ فَاَدْخِلْہُمُ الْجَنَّۃَ، فَاَذْھَبُ فَمَنْ وَجَدْتُّ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالَ ذٰلِکَ اُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ، فَاِذَا الْجَبَّارُ عَزَّوَجَلَّ مُسْتَقْبِلِیْ فَاَسْجُدُ لَہُ فَیَقُوْلُ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ یَامُحَمَّدُ! وَتَکَلَّّمْ یُسْمَعْ مِنْکَ وَقُلْ یُقْبَلْ مِنْکَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَاَرْفَعُ رَاْسِیْ، فَاَقُوْلُ: اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ فَیَقُوْلُ اِذْھَبْ اِلٰی اُمَّتِکَ، فَمَنْ وَجَدْتَّ فِیْ قَلْبِہِ مِثَقْالَ حَبَّۃٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِّنَ الْاِیْمَانِ فَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ، فَاَذْھَبُ فَمَنْ وَجَدْتُّ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالَ ذٰلِکَ اَدْخَلْتُہُمُ الْجَنَّۃَ وَفَرَغَ اللّٰہُ مِنْ حِسَابِ النَّاسِ وَاَدْخَلَ مَنْ بَقِیَ مِنْ اُمَّتِیَ النَّارَ مَعَ اَھْلِ النَّارِ فَیَقُوْلُ اَھْلُ النَّارِ: مَا اَغْنٰی عَنْکُمْ اَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ، لَاتُشْرِکُوْنَ بِہٖشَیْئًا، فَیَقُوْلُ الْجَبَّارُعَزَّوَجَلَّ: فَبِعِزَّتِیْ لَاُعْتِقَنَّھُمْ مِنَ النَّارِ، فَیُرْسِلُ اِلَیْہِمْ فَیَخْرُجُوْنَ وَقَدِ امْتُحِشُوْا فَیُدْخَلُوْنَ فِیْ نَہْرِ الْحَیَاۃِ فَیَنْبُتُوْنَ فِیْہِ کَمَا تَنْبُتُ الْحَبَّۃُ فِیْ غُثَائِ السَّیْلِ وَیُکْتَبُ بَیْنَ اَعْیُنِہِمْ ہٰؤُلَائِ عُتَقَائُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَیُذْھَبُ بِہِمْ فَیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ فَیَقُوْلُ لَھُمْ اَھْلُ الْجَنَّۃِ: ھٰؤُلَائِ الْجَہَنَّمِیُّوْنَ، فَیَقُوْلُ الْجَبَّارُ: بَلْ ھٰؤُلَائِ عُتَقَائُ الْجَبَّارِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۹۶)
سیدنا انس بن مالک سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے میرے وجود سے زمین پھٹے گی اور اس بات پر مجھے فخر نہیں ہے، قیامت کے دن مجھے حمد کا جھنڈا دیا جائے گا اور میں اس پر فخر نہیں کرتا، قیامت کے دن میں سب لوگوں کا سردار ہوں گا، اس پر بھی فخر نہیں کرتا اور قیامت کے دن میں ہی سب سے پہلے جنت میں جاؤں گا اور اس پر بھی مجھے فخر نہیں ہے، میںجنت کے دروازے پر جا کر اس کے کڑے کو پکڑوں گا، وہ پوچھیں گے کہ کون ہے؟ میں کہوں گا: میں محمد ہوں، پس وہ میرے لیے جنت کا دروازہ کھول دیں گے، جب میںجنت کے اندر داخل ہوں گا تو اللہ تعالیٰ میرے سامنے ہوگا، میں اس کے سامنے سجدہ ریز ہوجاؤں گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا:اے محمد! اپنا سر اٹھاؤ، کہو تمہاری بات سنی جائے گی، کہو تمہاری بات قبول کی جائے گی، سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی،چنانچہ میں سجدہ سے اپنا سر اٹھا کر کہوں گا:اے رب! میری امت، میری امت۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اپنی امت کی طرف جاؤ اور جس آدمی کے دل میں جو کے برابر بھی ایمان ہو، اسے جنت میں لے آؤ، میں آکر جس جس آدمی کے دل میں اتنا ایمان پاؤں گا اسے جنت میں داخل کردوں گا، پھر جب اللہ تعالیٰ میرے سامنے آئے گا تو میں اس کے سامنے سجدے میں گر پڑوں گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! سر اٹھاؤ،کہوتمہاری بات سنی جائے گی،بات کرو، تمہاری بات مقبول ہوگی، سفارش کرو، تمہاری سفارش قبول ہوگی، سو میں سجدہ سے سر اٹھا کر کہوں گا: اے رب! میری امت، میری امت، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اپنی امت کی طرف جاؤ اورجس کے دل میں نصف جو کے برابر بھی ایمان پاؤ، اسے جنت میں لے آؤ، چنانچہ میں جا ؤں گا اور جن لوگوں کے دلوں میں اتنا ایمان پاؤں گا، ان کو جنت میں لے آؤں گا۔ پھر اللہ تعالیٰ میرے سامنے ہوگا اور میں پھر اس کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤں گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! اپنا سر اٹھاؤ، کہو تمہاری بات سنی جائے گی، کہو تمہاری بات مقبول ہو گی،سفارش کرو، تمہاری قبول کی جائے گی،میں سجدہ سے سر اٹھا کر عرض کروں گا: اے رب! میری امت، میری امت۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اپنی امت کی طرف جاؤ اورجس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان پاؤ، اسے جنت میں لے آؤ۔ پس میں جس جس کے دل میں اتنا ایمان پاؤں گا، اسے جنت میں لے آؤں گا، اُدھر اللہ تعالیٰ لوگوں کے محاسبہ سے فارغ ہوکر میری امت کے باقی لوگوں کو جہنمیوں کے ساتھ جہنم میں داخل کر چکا ہوگا، لیکن اہل جہنم ان سے کہیں گے: تم تو صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے تھے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، لیکن تمہیں اس بات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا: مجھے اپنی عزت کی قسم: میں ان لوگوں کو ضرور بالضرور جہنم سے آزاد کروں گا، پھر اللہ تعالیٰ فرشتوں کو ان کی طرف بھیجے گا، چنانچہ ان کو جہنم سے نکالا جائے گا، جبکہ وہ جل جل کر سیاہ ہو چکے ہوں گے، پھر ان کو نہر حیات میں ڈالا جائے گا، وہ وہاں اس طرح اگ آئیں گے، جیسے سیلاب کے پتے تنکوں اور جھاگ وغیرہ میں دانے اگتے ہیں، ان کی آنکھیں کے درمیان یعنی ان کی پیشانیوں پر لکھا ہوا ہوگا کہ یہ بندے اللہ تعالیٰ کے آزاد کیے ہوئے ہیں، پھر انہیں جنت میں داخل کردیا جائے گا، اہل جنت ان جہنم والے کہیں گے، لیکن اللہ تعالیٰ فرمائے گا:نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13106

۔ (۱۳۱۰۶)۔ وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُخْرَجُ مِنَ النَّارِ قَوْمٌ شَفَاعَۃَ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَیُسَمَّوْنَ الْجَہَنَّمِیِّیْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۳۹)
سیدناعمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شفاعت کی وجہ سے جہنم سے ایک قوم کو نکالا جائے گا، ان کو جہنمی کے نام سے پکارا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13107

۔ (۱۳۱۰۷)۔ وَعَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُخْرِجُ اللّٰہُ قَوْمًا مُنْتِنِیْنَ قَدْ مَحَشَتْہُمُ النَّارُ بِشَفَاعَۃِ الشَّافِعِیْنَ، فَیُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ فَیُسَمُّوْنَ الْجَہَنَّمِیُّوْنَ قَالَ حَجَّاجٌ: اَلْجَہَنَّمِیِّیْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۱۷)
سیدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سفارش کرنے والوں کی سفارش کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ایک گروہ کو جہنم سے نکالے گا، جو سڑچکے ہوں گے اور آگ نے انہیں جلا کر سیاہ کر دیا ہوگا، پھر ان کو جنت میں داخل کر دے گا، ان کو جہنمی کا نام دیا جائے گا۔ راویٔ حدیث حجاج نے جہنمیوں کی بجائے لفظ جہنمیین کہا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13108

۔ (۱۳۱۰۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُخْرَجُ قَوْمٌ مِّنَ النَّارِ بَعْدَ مَا مَحَشَتْہُمُ النَّارُ یُقَالُ لَھُمُ الْجَہَنَّمِیُّوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۱۲)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم سے بعض لوگوں کو نکالا جائے گا، جبکہ آگ نے جلا جلا کر ان کو کالا سیاہ کر دیا ہوگا، انہیں جہنمی کہا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13109

۔ (۱۳۱۰۹)۔ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا خَلَصَ الْمُوْمِنُوْنَ مِنَ النَّارِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَاَمِنُوْا، فَمَا مُجَادَلَۃُ اَحَدِکُمْ لِصَاحِبِہٖ فِیْ الْحَقِّ یَکُوْنُ لَہُ فِی الدُّنْیَا بَاَشَّدَّ مُجَادَلَۃً لَہُ مِنَ الْمُوْمِنِیْنَ لِرَبِّہِمْ فِیْ اِخْوَانِہِمُ الَّذِیْنَ اُدْخِلُوا النَّارَ قَالَ: یَقُوْلُوْنَ: رَبَّنَا! اِخْوَانُنَا کَانُوْا یُصَلُّوْنَ مَعَنَا وَیَصُوْمُوْنَ مَعَنَا وَیَحُجُّوْنَ مَعَنَا فَاَدْخَلْتَہُمُ النَّارَ، قَالَ: فَیَقُوْلُ: اِذْھَبُوْا، فَاَخْرِجُوْا مَنْ عَرَفْتُمْ فَیَاْتُوْنَھُمْ فَیَعْرِفُوْنَہُمْ بِصُوَرِھِمْ لَاتَاْکُلُ النَّارُ صُوَرَھُمْ فَمِنْھُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ النَّارُ اِلٰی اَنْصَافِ سَاقَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ اِلٰی کَعْبَیْہِ فَیُخْرِجُوْنَہُمْ، فَیَقُوْلُوْنَ: رَبَّنَا اَخْرِجْنَا مَنْ اَمَرْتَنَا، ثُمَّ یَقُوْلُ: اَخْرِجُوْا مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہِ وَزْنُ دِیْنَارٍ مِّنَ الْاِیْمَانِ، ثُمَّ مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہِ وَزْنُ نِصْفِ دِیْنَارٍ، حَتّٰییَقُوْلَ: مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہٖمِثْقَالُذَرَّۃٍ۔)) قَالَ: اَبُوْسَعِیْدٍ فَمَنْ لَّمْ یُصَدِّقْ بِہٰذَا فَلْیَقْرَاْ ہٰذِہِ الْآیَۃَ {اِنَّ اللّٰہَ لَایَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ وَّاِنْ تَکُ حَسَنَۃًیُّضَاعِفُہَا وَیُؤْتِ مِنْ لَّدُنْہُ اَجْرًاعَظِیْمًا} ((قَالَ: فَیَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا قَد اَخْرَجْنَا مَنْ اَمَرْتَنَا فَلَمْ یَبْقَ فِی النَّارِ اَحَدٌ فِیْہِ خَیْرٌ قَالَ: ثُمَّ یَقُوْلُ اللّٰہُ: شَفَعَتِ الْمَلَائِکَۃُ وَشَفَعَ الْاَنْبِیَائُ وَشَفَعَ الْمُوْمِنُوْنَ وَبَقِیَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ قَالَ: فَیَقْبِضُ قَبْضَۃً مِّنَ النَّارِ اَوْ قَالَ: قَبْضَتَیْنِ، نَاسٌ لَمْ یَعْمَلُوْا لِلّٰہِ خَیْرًا قَطُّ قَدِ احْتَرَقُوْا حَتّٰی صَارُوْا حُمَمًا قَالَ: فَیُوْتٰی بِہِمْ اِلٰی مَائٍ یُقَالُ لَہُ مَائُ الْحَیَاۃِ فَیُصَبُّ عَلَیْہِمْ فَیَنْبُتُوْنَ کَمَا تَنْبُتُ الْحَبَّۃُ فِیْ حَمِیْلِ السَّیْلِ فَیَخْرُجُوْنَ مِنْ اَجْسَادِھِمْ مِثْلَ اللُّوْ لُؤِ، فِیْ اَعْنَا قِہِمُ الْخَاتَمُ عُتَقَائُ اللّٰہِ، قَالَ فَیُقَالُ لَھُمْ: اُدْخُلُوا الْجَنَّۃَ فَمَا تَمَنَّیْتُمْ اَوْ رَأَیْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَہُوَ لَکُمْ، عِنْدِیْ اَفْضَلُ مِنْ ہٰذَا قَالَ: فَیَقُوْلُوْنَ: رَبَّنَا وَمَا اَفْضَلُ مِنْ ذٰلِکَ؟ قَالَ: فَیَقُوْلُ: رِضَائِیْ عَلَیْکُمْ فَلَا اَسْخَطُ عَلَیْکُمْ اَبَدًا۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۲۰)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب اہل ایمان جہنم سے نجات پا کر مطمئن ہو جائیں گے تو دنیامیں کوئی مومن اپنے حق کے بارے میں اس قدر نہیں جھگڑتا، جتنا زیادہ یہ ایمان والے اپنے ان اہل ایمان بھائیوں کے بارے میں اپنے ربّ سے جھگڑا کریں گے، جن کو جہنم میں داخل کر دیا گیا ہوگا، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! وہ ہمارے بھائی ہیں، ہمارے ساتھ نمازیں پڑھتے تھے، ہمارے ساتھ روزے رکھتے تھے، ہمارے ساتھ حج کرتے تھے، تو نے ان کو جہنم میں داخل کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اچھا جاؤ، تم ان میں سے جن جن کو پہچانتے ہو، ان کونکال لاؤ۔ وہ ان کے پاس آئیں گے اور ان کو چہروں سے پہچان لیں گے، کیونکہ آگ ان کے چہروں کو نہیں جلائے گی، ان میں کسی کو آگ نے اس کی نصف پنڈلی تک اور کسی کو ٹخنوں تک جلایا ہوا ہوگا، وہ ان کو نکال لائیں گے اور کہیں گے: اے ہمارے رب! تو نے ہمیںجن لوگوں کو وہاں سے نکال لانے کی اجازت دی تھی ان کو تو ہم لے آئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جس کے دل میں ایک دینار کے برابر بھی ایمان ہو، اب اس کو بھی نکال لاؤ، اس کے بعد فرمائے گا:جس کے دل میں نصف دینار کے برابر ایمان ہو، اس کو بھی نکال لاؤ، یہ سلسلہ جاری رہے گایہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جس کے دل میں ذرہ برابر ایمان ہے اسے بھی نکال لاؤ۔ سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جس کو اس حدیث پر یقین نہیں آتا ،وہ یہ آیت پڑھ لے: {اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ وَّ اِنْ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفْھَا وَ یُؤْتِ مِنْ لَّدُنْہُ اَجْرًا عَظِیْمًا} (بے شک اللہ تعالیٰ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا، اگر کسی کی وہ (ذرہ برابر) بھی نیکی ہو تو وہ اسے بڑھا دیتا ہے اور اپنی طرف سے بہت زیادہ اجر عطا فرماتا ہے)۔اہل ایمان کہیں گے: اے ہمارے رب! تو نے ہمیں جن لوگوں کو نکال لانے کی اجازت دی تھی، ان کو تو ہم نکال لائے ہیں، اب جہنم میں کوئی ایسا آدمی نہیں رہا، جس کے دل میں کوئی خیر ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: فرشتے سفارش کر چکے، انبیاء بھی سفارش کر چکے اور اہل ایمان نے بھی سفارش کر لی ہے، اب ارحم الرحمین باقی رہ گیا ہے، پھر اللہ تعالیٰ ایک یادو مٹھیاں بھر کر ایسے جہنمیوں کو نکالے گا، جنہوںنے کبھی بھی نیکی نہیں کی ہوگی اور وہ جل جل کر کوئلے بن چکے ہوں گے، پھر انہیں ماء الحیاۃ کی طرف لایا جائے گا اور وہ ان پر ڈالا جائے گا،اس سے وہ یوں اگنے لگیں گے، جیسے سیلاب کے تنکوں اورجھاگ وغیرہ میں دانے اگتے ہیں، وہ اپنے جسموں میںسے موتیوں کی مانند صاف شفاف چمکتے ہوئے نکلیں گے، ان کی گردنوں پر ایک مہر ہوگی اس پر عُتَقَائُ اللّٰہ لکھا ہوا ہوگا، ان سے کہا جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤاور تم جو تمنا کرو گے اور جو چیز دیکھو گے، وہ تمہاری ہو گی۔ اور تمہارے لیے میرے پاس اس سے بھی ایک بہترین چیز ہے۔ وہ کہیں گے: اے ہمارے ربّ ! اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: وہ ہے تمہارے اوپر میری رضا مندی، چنانچہ اب میں کبھی بھی تم سے ناراض نہیں ہوں گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13110

۔ (۱۳۱۱۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیَتَمَجَّدَنَّ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی اُنَاسٍ مَا عَمِلُوْا مِنْ خَیْرٍ قَطُّ، فَیُخْرِجُہُمْ مِنَ النَّارِ بَعْدَ مَا احْتَرَقُوْا،فَیُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِہِ بَعْدَ شَفَاعَۃِ مَنْ یَّشْفَعُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۹۰)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کے لیے بہت زیادہ قابل تعظیم اس طرح ٹھہریں گے کہ ان لوگوں نے کبھی بھی کوئی نیکی نہیں کی ہوگی، لیکن وہ سفارش کرنے والوں کی سفارش کے بعد اپنی رحمت سے ان کو آگ سے نکال کر جنت میں داخل کر دے گا، جبکہ وہ وہاں جل چکے ہوں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13111

۔ (۱۳۱۱۱)۔ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ اَبَا سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَخْبَرَہُ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((سَیَخْرُجُ قَوْمٌ مِّنَ النَّارِ، اِحْتَرَقُوْا وَکَانُوْا مِثْلَ الْحُمَمِ فَلَایَزَالُ اَھْلُ الْجَنَّۃِیَرُشُّوْنَ عَلَیْہِمُ الْمَائَ فَیَنْبُتُوْنَ کَمَا تَنْبُتُ الْقِثَّائُ فِی حَمِیْلَۃِ السَّیْلِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۵۵)
سیدنا ابو سعیدخدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب جہنم سے ایسے لوگوں کو نکالا جائے گا، جو وہاں جل چکے ہوں گے، بلکہ جل جل کر کوئلہ بن چکے ہوں گے، اہل جنت ان پر پانی چھڑکتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ اس طرح صاف ہو کر اُگ آئیں گے، جیسے سیلاب کی جھاگ میں ککڑیاں اُگتی ہیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13112

۔ (۱۳۱۱۲)۔ عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَعْضِ اَسْفَارِہٖقَالَ: فَعَرَّسَبِنَارَسُوْلُاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَانْتَہَیْتُ بَعْضَ اللَّیْلِ اِلٰی مُنَاخِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَطْلُبُہُ فَلَمْ اَجِدْہُ، قَالَ: فَخَرَجْتُ بَارِزًا اَطْلُبُہُ وَاِذَا رَجُلٌ مِنْ اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَطْلُبُ مَا اَطْلُبُ قَالَ: فَبَیْنَا نَحْنُ کَذٰلِکَ اِذِ اتَّجَہَ اِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَقُلْنَا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَنْتَ بِاَرْضِ حَرْبٍ وَلَانَأْمَنُ عَلَیْکَ، فَلَوْلَا اِذْ بَدَتْ لَکَ الْحَاجَۃُ قُلْتَ لِبَعْضِ اَصْحَابِکَ، فَقَامَ مَعَکَ۔ قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنِّیْ سَمِعْتُ ہَزِیْزًا کَہَزِیْزِ الرَّحٰی اَوْ حَنِیْنًا کَحَنِیْنِ النَّحْلِ وَاَتَانِیْ آتٍ مِنْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ قَالَ: فَخَیَّرَنِیْ اَنْ یَدْخُلَ شَطْرُ اُمَّتِی الْجَنَّۃَ وَبَیْنَ شَفَاعَتِیْ لَھُمْ فَاخْتَرْتُ شَفَاعَتِیْ لَہُمْ وَعَلِمْتُ اَنَّہَا اَوْسَعُ لَھُمْ فَخَیَّرَنِیْ بِأَنْ یَدْخُلَ ثُلُثُ اُمَّتِی الْجَنَّۃَ وَبَیْنَ الشَّفَاعَۃِ فَاخْتَرْتُ لَہُمْ شَفَاعَتِیْ وَعَلِمْتُ اَنَّہَا اَوْسَعُ لَہُمْ۔)) فَقَالَا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اُدْعُ اللّٰہَ تَعَالٰی اَنْ یَّجْعَلَنَا مِنْ اَھْلِ شَفَاعَتِکَ قَالَ: فَدَعَا لَہُمَا ثُمَّ اِنَّہُمَا نَبَّہَا اَصْحَابَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَاَخْبَرَھُمْ بِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَجَعَلُوْا یَاْتُوْنَہُ وَیَقُوْلُوْنَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اُدْعُ اللّٰہَ تَعَالٰی اَنْ یَجَعَلَنَا مِنْ اَھْلِ شَفَاعَتِکَ فَیَدْعُوْلَہُمْ قَالَ: فَلَمَّا اَضَبَّ عَلَیْہِ الْقَوْمُ وَکَثُرُوْا، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّہَا لِمَنْ مَاتَ وَھُوَ یَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔)) (مسند احمد: ۱۹۹۶۲)
سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں دوران سفر تھے، رات کے آخری حصہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آرام کے لیے ایک جگہ رکے، پھر میں رات کے کسی وقت میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آرام کرنے کی جگہ پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھنے گیا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے وہاں نہ ملے، پھر تو میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تلاش کے لیے نکل کھڑا ہو گیا اورایک اور صحابی بھی میری طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تلاش میں تھا، ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تلاش کر رہے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری طرف تشریف لے آئے،ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ دشمن کے علاقے میں ہیں، اس لیے ہم آپ کے بارے میں لاپروا نہیں رہ سکتے، اگر کوئی کام ہوتو اپنے کسی ساتھی سے کہہ دیا کریں تاکہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جایا کرے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے چکی کے چلنے یا شہد کی مکھیوں کے بھنبھنانے کی سی آواز سنی اور میرے پاس میرے ربّ تعالیٰ کا ایک فرستادہ آگیا، اس نے مجھے دو میں سے ایک بات کا اختیار دیا کہ یا تو اللہ تعالیٰ میری نصف امت کو جنت میں داخل کردے یا میں ان کے حق میں شفاعت کروں، میںنے امت کے حق میں شفاعت والی بات کو اختیار کر لیا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس میں زیادہ وسعت ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بات کا اختیار دیا کہ یا تو میری امت کا ایک تہائی حصہ جنت میں چلا جائے یا میں ان کے حق میں شفاعت کر لوں، تو میں نے ان کے حق میں شفاعت والی بات کو اختیار کیا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سفارش میں زیادہ وسعت ہے۔ یہ سن کر ان دو صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعافرمائیں کہ وہ ہمیں بھی ان لوگوں میں بنا دے، جنہیں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دونوں کے حق میں دعا فرما دی۔ اس کے بعد وہ صحابہ کرام میں آئے اور ان کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی یہ ساری بات بتلا دی، یہ سن کر باقی لوگ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آکر یہی درخواست کرنے لگے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ان کو بھی ان لوگوں میں سے بنا دے، جنہیں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے حق میں بھی دعائیں کرتے رہے، لیکن جب کثرت سے لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آکر اس بارے میں درخواست کرنے لگے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری شفاعت ہر اس آدمی کے لیے ہوگی جواس حال میں مرے گا کہ وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہ شہادت دیتا ہو گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13113

۔ (۱۳۱۱۳)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَیْضًا اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : کَانَ یَحْرُسُہُ اَصْحَابُہُ فَقُمْتُ ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَلَمْ اَرَہُ فِیْ مَنَامِہِ فَاَخَذَنِیْ مَا قَدُمَ وَمَا حَدَثَ، فَذَھَبْتُ اَنْظُرُ فَاِذَا اَنَا بِمُعَاذٍ قَدْ لَقِیَ الَّذِیْ لَقِیْتُ فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ فَقَالَ: ((اَنْتُمْ وَمَنْ مَاتَ لَایُشْرِکُ بِاللّٰہِ شَیْئًا فِیْ شَفَاعَتِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۴۷)
۔ (دوسری سند) سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پہرہ دیا کرتے تھے، میں ایک رات کو اٹھا اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آرام گاہ میں نہیں دیکھا، مجھے تو اگلے پچھلے تمام اندیشوں نے آگھیرا، میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تلاش میں نکلا، اس دوران سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میری ملاقات ہوئی، ان کو بھی وہی پریشانی لاحق تھی، جو مجھے ہوئی تھی،… اس کے بعد گزشتہ حدیث کی مانند ہی ہے، البتہ اس میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اور ہر وہ آدمی جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ہوگا، کے حق میں میری شفاعت ہو گی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13114

۔ (۱۳۱۱۴)۔ وَعَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: فَقَدَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃً اَصْحَابُہُ وَکَانُوْا اِذَا نَزَلُوْا اَنْزَلُوْہُ اَوْسَطَہُمْ فَفَزِعُوْا وَظَنُّوْ اَنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی اخْتَارَ لَہُ اَصْحَابًا غَیْرَھُمْ، فَاِذَا ھُمْ بِخِیَالِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَبَّرُوْا حِیْنَ رَاَوْہُ وَقَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَشْفَقْنَا اَنْ یَّکُوْنَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی اخْتَارَ لَکَ اَصْحَابًا غَیْرَنَا، فَقَالَ رَسَوْلُ اللّٰہُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا، بَلْ اَنْتُمْ اَصْحَابِیْ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی أَیْقَظَنِیْ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ! اِنِّیْ لَمْ اَبْعَثْ نَبِیًّا وَلَارَسُوْلاً اِلَّا وَقَدْ سَاَلَنِیْ مَسْاَلَۃً اَعْطَیْتُہَا اِیَّاہُ، فَاسْاَلْ یَا مُحَمَّدُ! تُعْطَ، فَقُلْتُ مَسْاَلَتِیْ شَفَاعَۃٌ لِاُمَّتِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) فَقَال اَبُوْبَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: وَمَا الشَّفَاعَۃُ؟ قَالَ: ((اَقُوْلُ: یَا رَبِّ شَفَاعَتِیْ الَّتِیْ اخْتَبَاْتُ عِنْدَکَ، فَیَقُوْلُ الرَّبُّ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی: نَعَمْ، فَیُخْرِجُ رَبِّیْ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی بَقِیَّۃَ اُمَّتِیْ مِنَ النَّارِ فَیَنْبِذُ ھُمْ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۵۲)
سیدناعبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، صحابہ کرام نے ایک رات نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنی جگہ سے گم پایا، ان کا معمول یہ تھا کہ جب وہ کسی مقام پر ٹھہرتے تو رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آرام گاہ اپنے درمیان بناتے، انھوں نے جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنی جگہ پر نہ پایا تو وہ گھبرا گئے اور انہوں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بطورِ ساتھی منتخب کر لیا ہے (یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وفات پا گئے ہیں)۔ سو وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے، پھر جب انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کودیکھا تو خوشی سے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہا، پھر انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمیں تو یہ اندیشہ ہوگیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ہمارے علاوہ دوسرے لوگوں کو آپ کا ساتھی بنا دیا ہے (یعنی آپ فوت ہو گئے ہیں)۔رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے اور دنیا و آخرت میں تم ہی میرے صحابہ ہو، بات یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بیدار کر کے فرمایا: اے محمد! میں نے جتنے بھی رسول اور نبی مبعوث کیے، ہر ایک نے مجھ سے ایک ایک ایسی دعا کی کہ میں نے ہر صورت میں اس کی وہ دعا قبول کی،اے محمد! آپ بھی کوئی دعا کریں، وہ ضرور قبول ہوگی، تو میں نے عر ض کیا کہ میری دعا قیامت کے دن امت کے حق میں شفاعت ہوگی۔ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: شفاعت سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں کہوں گا کہ اے میرے رب! میری وہ سفارش جو میں نے تیرے پاس پوشیدہ کر کے رکھ دی تھی؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہاں،پھر اللہ تعالیٰ اس سفارش کی وجہ سے میری بقیہ امت کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کر دے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13115

۔ (۱۳۱۱۵)۔ وَعَنْ زِیَادِ بْنِ اَبِیْ زِیَادٍ مَوْلٰی بَنِیْ مَخْزُوْمٍ عَنْ خَادِمٍ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلٍ اَوِ امْرَاَۃٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِمَّا یَقُوْلُ لِلْخَادِمِ: ((اَلَکَ حَاجَۃٌ؟)) قَالَ: حَتّٰی کَانَ ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! حَاجَتِیْ قَالَ: ((وَمَا حَاجَتُکَ؟))قَالَ: حَاجَتِیْ اَنْ تَشْفَعَ لِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، قَالَ: ((وَمَنْ دَلَّکَ عَلٰی ذٰلِکَ؟)) قَالَ: رَبِّیْ، قَالَ: ((اِمَّا لَا، فَاَعِنِّیْ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۷۳)
نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ایک خادم یا خادمہ بیان کرتی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے خادم سے پوچھا کرتے تھے کہ: آیا تمہاری کوئی حاجت ہے؟ ایک دن ایسے ہو ا کہ خادم نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک ضرورت ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: وہ کون سی؟ اس نے کہا: میری حاجت یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قیامت کے دن میرے حق میں شفاعت فرمائیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: تمہیں اس کے بارے میں کس نے بتلایا ہے؟ اس نے کہا: میرے ربّ نے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر یہی بات ہے تو تم کثرتِ سجود کے ساتھ میری اعانت کرو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13116

۔ (۱۳۱۱۶)۔ وَعَنِ النَّضْرِ بْنِ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَاَلْتُ نَبِیَّ اللّٰہِ اَنْ یَشْفَعَ لِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَالَ: قَالَ: ((اَنَا فَاعِلٌ بِہِمْ۔)) قَالَ: فَأَیْنَ اَطْلُبُکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِیَا نَبِیَّ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((اُطْلُبْنِیْ اَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِیْ عَلٰی الصِّرَاطِ۔)) قَالَ: قُلْتُ: فَاِذَا لَمْ اَلْقَکَ عَلٰی الصِّرَاطِ؟ قَالَ: ((فَانَا عِنْدَ الْمِیْزَانِ۔)) قَالَ: قُلْتُ: فَاِنْ لَمْ اَلْقَکَ عِنْدَ الْمِیْزَانِ؟ قَالَ: ((فَاَنَا عِنْدَ الْحَوْضِ، لَااُخْطِیئُ ہٰذِہِ الثَّلَاثَ مَوَاطِنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۸۵۶)
سیدناانس بن مالک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے درخواست کی کہ قیامت کے دن آپ میرے حق میں سفارش کریں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی میں قیامت کے دن لوگوں کے حق میں شفاعت کروں گا۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے نبی! میں اس دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کہاں تلاش کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم مجھے سب سے پہلے پل صراط پر تلاش کرنا۔ میں نے کہا: اگر آپ سے میری ملاقات پل صراط پر نہ ہو سکے تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: توپھر میزان کے پاس مجھے تلاش کرنا۔ میں نے کہا: اگر میزان کے پاس بھی میں آپ کو نہ پا سکوں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر میں حوض کو ثر کے پاس ہوں گا، قیامت کے دن میں ان تین مقامات میں سے کسی ایک پر ہی ہوں گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13117

۔ (۱۳۱۱۷)۔ وَعَنِ ابْنِ دَارَۃَ مَوْلٰی عُثْمَانَ قَالَ: اَنَا لَبِالْبَقِیْعِ مَعَ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اِذْ سَمِعْنَاہُ یَقُوْلُ: اَنَا اَعْلَمُ النَّاسُ بِشَفَاعَۃِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَالَ: فَتَدَاکَّ النَّاسُ عَلَیْہِ، فَقَالُوْا: اِیْہِیَرْحَمُکَ اللّٰہُ، قَالَ: یَقُوْلُ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِکُلِّ عَبْدٍ مُسْلِمٍ لَقِیَکَیُؤْمِنُ بِیْ وَلَا یُشْرِکُ بِکَ ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۷۸)
مولائے عثمان ابن دارہ کہتے ہیں: میں بقیع مقام پر سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھا، ہم نے انہیں یوں کہتے ہوئے سنا: قیامت کے دن محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سفارش کے بارے میں سب سے زیادہ جانتا ہوں، یہ سن کر لوگ ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور کہنے لگے: کچھ اور کہو، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرو، (اس کی تفصیل بیان کر دو)۔انھوں نے کہا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ فرمائیں گے: اے اللہ ہر اس مسلمان بندے کو بخش دے جو مجھ پر ایمان رکھتا تھا اور تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13118

۔ (۱۳۱۱۸)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ اَبِی الْجَدْعَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَیَدْخُلَنَّ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَۃِ رَجُلٍ مِنْ اُمَّتِیْ اَکْثَرُ مِنْ بَنِیْ تَمِیْمٍ۔)) فَقَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! سِوَاکَ؟ قَالَ: ((سِوَایَ سِوَایَ۔)) قُلْتُ: اَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: اَنَا سَمِعْتُہُ۔ (مسند احمد: ۱۵۹۵۲)
سیدنا عبد اللہ بن ابی جد عاء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت کی وجہ سے قبیلہ ٔ بنو تمیم کے افراد سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آدمی آپ کے علاوہ ہو گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ میرے علاوہ ہو گا، میرے علاوہ۔ عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں نے کہا کہ تو نے خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے خود سنا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13119

۔ (۱۳۱۱۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَیَدْخُلَنَّ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَۃِ رَجُلٍ لَیْسَ بِنَبِیٍّ مِثْلُ الْحَیَّیْنِ اَوْ مِثْلُ اَحَدِ الْحَیَّیْنِ رَبِیْعَۃَ وَمُضَرَ۔)) فَقَالَ رَجُلٌ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَوْمَا رَبِیْعَۃُ مِنْ مُضَرَ فَقَالَ: ((اِنَّمَا اَقُوْلُ مَا اَقُوْلُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۶۸)
سیدناابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک آدمی، جو نبی بھی نہیں ہوگا، کی سفارش کی وجہ سے ربیعہ اور مضر دونوں یا ان میں سے ایک قبیلے کے افراد جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا ربیعہ بھی مضر میں سے نہیں ہیں؟ فرمایا: میں نے جو بات کہہ دی، سو کہہ دی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13120

۔ (۱۳۱۲۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ مِنْ اُمَّتِیْ لَمَنْ یَّشْفَعَ لِاَکْثَرَ مِنْ رَبِیْعَۃَ وَمُضَرَ، وَاِنَّ مِنْ اُمَّتِیْ لَمَنْ یَّعْظُمُ لِلنَّارِ حَتّٰییَکُوْنَ رُکْنًا مِنْ اَرْکَانِہَا۔)) (مسند احمد: ۱۸۰۱۳)
سیدنا ابو برزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت میں ایسے لوگ بھی ہیں، جو ربیعہ اور مضر کے قبیلوں کے افراد کی تعداد سے بھی زیادہ لوگوں کے حق میں شفاعت کریں گے، لیکن ایسے گنہگار لوگ بھی میری امت میں ہیں، کہ جو جہنم میں اس قدر بڑے ہو جائیں گے کہ جہنم کے کونوں میں ایک کونہ بن جائیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13121

۔ (۱۳۱۲۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((قَدْ اُعْطِیَ کُلُّ نَبِیٍّ عَطِیَّۃً فَکُلٌّ قَدْ تَعَجَّلَہَا وَاِنِّیْ اَخَّرْتُ عَطِیَّتِیْ شَفَاعَۃً لِاُمَّتِیْ، وَاِنَّ الرَّجُلَ مِنْ اُمَّتِیْیَشْفَعُ لِلْفِئَامِ مِنَ النَّاسِ فَیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ وَاِنَّ الرَّجُلَ لَیَشْفَعُ لِلْقَبِیْلَۃِ، وَاِنَّ الرَّجُلَ لَیَشْفَعُ لِلْعَصَبَۃِ وَاِنَّ الرَّجُلَ لَیَشْفَعُ لِلثَّلاَثَۃِ وَلِلرَّجُلَیْنِ وَلِلرَّجُلِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۶۵)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے،نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نبی کو ایک دعا بطورِ عطیہ دی گئی اور ہر نبی نے دنیا میں ہی جلدی جلدی وہ قبول کروا لی، لیکن میں نے اپنے عطیہ کو آخرت میں اپنی امت کے حق میں شفاعت کے لیے مؤخر کر رکھا ہے،جبکہ میری تو امت کا یہ حال ہو گا کہ اس کا ایک آدمی لوگوں کی بڑی بڑی جماعتوں کے حق میں شفاعت کرے گا اور وہ اس کے نتیجے میں جنت میں داخل ہو جائیں گے اور ایک آدمی ایک قبیلہ کے حق میں، ایک آدمی ایک گروہ کے حق میں، ایک آدمی تین افراد کے حق میں، ایک آدمی دو بندوں کے حق میں اور ایک آدمی ایک فرد کے حق میں شفاعت کرے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13122

۔ (۱۳۱۲۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ مِثْلَہُ) وَزَادَ ((وَاِنَّ الرَّجُلَ لَیَشْفَعُ لِلرَّجُلِ وَاَھْلِ بَیْتِہِ فَیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَتِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۱۱۶۲۷)
۔ (دوسری سند) اس میں ہے: اور کوئی آدمی، ایک فرد اور اس کے اہل خانہ کے حق میں شفاعت کرے گا،جس کے نتیجے میں وہ لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13123

۔ (۱۳۱۲۳)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْکَوْثَرُ نَہْرٌ فِی الْجَنَّۃِ، حَافَتَاہُ مِنْ ذَھَبٍ وَالْمَائُ یَجْرِیْ عَلٰی الْلُّؤْلُؤِ وَمَاؤُہُ اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ۔)) (مسند احمد: ۵۳۵۵)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے فرمایا: جنت میں ایک نہر کا نام کوثر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں، اس کا پانی موتیوں پر بہتا ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13124

۔ (۱۳۱۲۴)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((دَخَلْتُ الْجَنَّۃَ فَاِذَا اَنَا بِنَہْرٍ حَافَتَاہُ خِیَامُ اللُّؤْلُوِ، فَضَرَبْتُ بِیَدِیْ اِلٰی مَایَجْرِیْ فِیْہِ الْمَائُ، فَاِذَا مِسْکٌ اَذْفَرُ، قُلْتُ: مَا ہٰذَا یَاجِبْرِیْلُ!؟ قَالَ: ہٰذَا الْکَوْثَرُ الَّذِیْ اَعْطَاکَہُ اللّٰہُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۱۲)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا، میں نے وہاں ایک ایسی نہر دیکھی، اس کے کنارے خیموں والے موتیوں کے تھے، میں نے اس میں بہتے ہوئے پانی میں ہاتھ ڈالا تو اس میں سے انتہائی تیز مہکنے والے کستوری تھی، میں نے کہا: جبرائیل ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ کوثر ہے، جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13125

۔ (۱۳۱۲۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْکَوْثَرُ نَہْرٌ فِی الْجَنَّۃِ وَعَدَنِیْہِ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۲۰۱۷)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک نہر کا نام کوثر ہے اور میرے ربّ نے مجھ سے اس کا وعدہ کیا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13126

۔ (۱۳۱۲۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سُئِلَ عَنِ الْکَوْثَرِ؟ فَقَالَ: ((نَہْرٌ اَعْطَانِیْہِ رَبِّیْ، اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ وَفِیْہِ طَیْرٌ کَاَعْنَاقِ الْجُزُرِ۔)) فَقَالَ عُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ تِلْکَ لَطَیْرٌ نَاعِمَۃٌ فَقَالَ: ((اَکَلَتُہَا اَنْعَمُ مِنْہَا یَا عُمَرُ!)) (مسند احمد: ۱۳۳۳۹)
سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوثر کے متعلق پوچھا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ ایک نہر ہے، جو میرے ربّ نے مجھے عطا کی ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہے او راس میں اونٹ کی گردن جیسے بڑے بڑے پرندے ہوں گے۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ پرندے تو بڑے عمدہ ہوں گے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عمر! ان کو کھانے والے ان سے بھی بہتر اور افضل ہوں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13127

۔ (۱۳۱۲۷)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: جَائَ اِبْنَا مُلَیْکَۃَ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَا: اِنَّ اُمَّنَا کَانَتْ تُکْرِمُ الزَّوْجَ وَتَعْطِفُ عَلَی الْوَلَدِ قَالَ: وَذَکَرَ الضَّیْفَ غَیْرَ اَنَّہَا کَانَتْ وَأَدَتْ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ قَالَ: ((اُمُّکُمَا فِی النَّارِ، فَاَدْبَرَا وَالشَّرُّ یُرٰی فِیْ وُجُوْھِہِمَا فَاَمَرَ بِہِمَا فَرُدَّا فَرَجَعَا وَالسَّرُوْرُ یُرٰی فِیْ وُجُوْھِہِمَا رَجِیَا اَنْ یَّکُوْنَ قَدْ حَدَثَ شَیْئٌ فَقَالَ: ((اُمِّیْ مَعَ اُمِّکُمَا۔)) فَقَالَ: رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِیْنَ :وَمَا یُغْنِیْ ہٰذَا عَنْ اُمِّہِ شَیْئًا وَنَحْنُ نَطَاُ عَقِبَیْہِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْاَنْصَارِ: وَلَمْ اَرَ رَجُلًا قَطُّ اَکْثَرَ سُوَالًا مِنْہُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ھَلْ وَعَدَکَ رَبُّکَ فِیْہَا اَوْ فِیْہِمَا قَالَ: فَظَنَّ اَنَّہُ مِنْ شَیْئٍ قَدْ سَمِعَہُ، فَقَالَ: ((مَا سَاَلْتُہُ رَبِّیْ وَمَا اَطْمَعَنِیْ فِیْہِ، وَاِنِّیْ لَاَقُوْمُ الْمَقَامَ الْمَحْمُوْدَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) فَقَالَ الْاَنْصَارِیُّ: وَمَا ذَاکَ الْمَقَامُ الْمَحْمُوْدُ ، قَالَ: ((ذَاکَ اِذَا جِیْئَ بِکُمْ عُرَاۃً حُفَاۃً غُرْلًا فَیَکُوْنُ اَوَّلَ مَنْ یُّکْسٰی اِبْرَاہِیْمُ علیہ السلام یَقُوْلُ: اُکْسُوْا خَلِیْلِیْ فَیُوْتٰی بِرَیْطَتَیْنِ بَیْضَاوَیْنِ فَیُلْبِسُہُمَا ثُمَّ یَقْعُدُ فَیَسْتَقْبِلُ الْعَرْشَ، ثُمَّ اُوْتِیَ بِکِسْوَتِیْ فَاَلْبِسُہَا، فَاَقُوْمُ عَنْ یَمِیْنِہِ مَقَامًا لَایَقُوْمُہُ اَحَدٌ غَیْرِیْیَغْبِطُنِیْ بِہِ الْاَوَّلُوْنَ وَالْآخَرُوْنَ، قَالَ: وَیُفْتَحُ نَہْرٌ مِّنَ الْکَوْثَرِ اِلَی الْحَوْضِ۔)) فَقَالَ الْمُنَافِقُوْنَ: فَاِنَّہُ مَا جَرٰی مَائٌ قَطُّ اِلَّا عَلٰی حَالٍ اَوْ رَضْرَاضٍ، قَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! عَلٰی حَالٍ اَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ: ((حَالُہُ الْمِسْکُ وَرَضْرَاضُہُ التُّوْمُ۔)) قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ اَسْمَعْ کَالْیَوْمِ، قَلَّمَا جَرٰی مَائٌ قَطُّ عَلٰی حَالٍ اَوْ رَضْرَاضٍ اِلَّا کَانَ لَہُ نَبْتٌ، فَقَالَ الْاَنْصَارِیُّ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھَلْ لَہُ نَبَتٌ؟ قَالَ: ((نَعَمْ قُضْبَانُ الذَّھَبِ۔)) قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ اَسْمَعْ کَالْیَوْمِ فَاِنَّہُ قُلَّمَا نَبَتَ قَضِیْبٌ اِلاَّ اَوْرَقَ وَاِلَّا کَانَ لَہُ ثَمَرٌ، قَالَ الْاَنْصَارِیُّ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ: ((نَعَمْ اَلْوَانُ الْجَوْھَرِ وَمَاوُہُ اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ اِنَّ مَنْ شَرِبَ مِنْہُ مَشْرَبًا لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَہُ وَاِنْ حُرِمَہُ لَمْ یُرْوَ بَعْدَہُ۔)) (مسند احمد: ۳۷۸۷)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ملیکہ کے دو بیٹے، نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: ہماری والدہ اپنے شوہرکی بڑی عزت کرتی تھی،اپنی اولاد پر بھی بڑی شفیق تھی اور مہمانوں کی ضیافت بھی خوب کرتی تھی، البتہ اس سے ایک خطا سرزد ہوئی تھی کہ اس نے دورِ جاہلیت میںاپنی اولاد کو زندہ درگور کیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہاری ماں جہنم میں ہے۔ یہ سن کر وہ واپس چلے گئے اور ان کے چہروں پر مایوسی اور غم نمایاں تھا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دونوں کو واپس بلوایا، جب وہ واپس ہوئے تو ان کے چہروں پر خوشی کے آثار تھے، انہیں امید تھی کہ کوئی نئی بات واقع ہو چکی ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: میری ماں بھی تمہاری ماں کے ساتھ ہی ہے۔ ایک منافق بولا:ہم اس رسول کے پیچھے چلتے ہیں اور یہ اپنی والدہ کو بھی جہنم سے نہیں بچا سکا،ایک انصاری، جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بہت زیادہ سوالات کرتا تھا، اس نے کہا: کیا آپ کے ربّ نے آپ سے آپ کی اور ان کی والدہ کے بارے میں کچھ کہا ہے؟ اس نے سمجھا کہ یہ بات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اللہ تعالیٰ سے سنی ہوئی باتوں میں سے کوئی بات ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے اس بارے میں اپنے ربّ سے تو کوئی بات دریافت نہیں کی اور نہ مجھے اس کی ضرورت ہے، میں قیامت کے دن ـمقام ِ محمود پر کھڑا ہوںگا۔ وہ انصاری بولا: مقامِ محمود سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: قیامت کے دن جب تم لوگوں کو برہنہ جسم، ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں لایا جائے گا، تو سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو لباس مہیا کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میرے خلیل کو لباس پہناؤ ، پھر دو سفید چادریں لا کر ان کو دی جائیں گی اور وہ ان کو زیب تن کر لیں گے، وہ اس کے بعد عرش کی طرف رخ کر کے بیٹھ جائیں گے، پھر میرے پاس میرا لباس لایا جائے گا، میں بھی اسے زیب تن کر کے عرش کی داہنی جانب اس جگہ پر کھڑا ہو جاؤں گا، جہاں میرے سوا کوئی کھڑا نہیں ہو سکے گا، اگلے پچھلے سب لوگ اس اعزاز پر مجھ سے رشک کریں گے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کہ نہر کوثر سے حوض کی طرف ایک نہر چلائی جائے گی۔ یہ سن کر منافقوں نے کہا: نہروں کا پانی تومٹی اور کنکریوں پر بہتا ہے۔ اس انصاری نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا کوثر کا پانی مٹی اور کنکروں پر بہے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی مٹی کستوری اور اس کے کنکر موتی ہوں گے۔ منافق بولا: ہم نے تو آج تک یہی سنا ہے کہ نہروں کا پانی جس مٹی اور کنکر پر بہتا ہے،اس سے فصل اگتی ہے۔ اس انصاری نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس پانی سے کچھ اُگے گا بھی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں ہاں، سونے کی کونپلیں نکلیں گی۔ منافق بولا: ہم نے تو ایسی بات کبھی نہیں سنی، کم ہی کوئی کونپل اُگتی ہے مگر اس پر پتے بھی آتے ہیںیا پھر ان پر پھل بھی لگتے ہیں، انصاری نے کہا: اللہ کے رسو ل! کیا اس اُگنے والی چیز کا پھل بھی ہوگا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں ہاں، اس پر جواہرات کے رنگ ہوں گے، ا س کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہوگا، جس نے ایک دفعہ وہ پانی پی لیا، اس کے بعد اسے کبھی پیاس محسوس نہیں ہوگی اور جو کوئی اس سے محروم رہا وہ بعد میں کبھی سیراب نہیں ہو سکے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13128

۔ (۱۳۱۲۸)۔ عَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ لِیْ حَوْضًا مَا بَیْنَ اَیْلَۃَ اِلٰی صَنْعَائَ عَرْضُہُ کَطُوْلِہٖفِیْہِ مِیْزَابَانِیَنْثَعِبَانِ مِنَ الْجَنَّۃِ مِنْ وَرِقٍ وَالْآخَرُ مِنْ ذَھَبٍ، اَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ وَاَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ وَاَبْیَضُ مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ لَمْ یَظْمَاْ حَتّٰییَدْخُلَ الْجَنَّۃَ، فِیْہِ اَبَارِیْقُ عَدَدُ نُجُوْمِ السَّمَائِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۴۲)
سیدنا ابوبرزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آخرت میںمیرا ایک حوض ہوگا، اس کی وسعت اس قد رہوگی جیسے ایلہ سے صنعاء تک کی مسافت ہے، اس کی چوڑائی اس کی لمبائی جتنی ہو گی، اس میں جنت سے آنے والے پانی کے دو پرنالے گر رہے ہوں گے، ایک پرنالہ چاندی کا ہوگا اور دوسرا سونے کا، اس کا پانی شہد سے زیادہ شیریں، برف سے زیادہ ٹھنڈا، دودھ سے زیادہ سفید ہوگا، جس نے اس سے ایک دفعہ پی لیا وہ جنت میں جانے تک پیاس محسوس نہیں کرے گا، اس کے آبخوروں کی تعداد آسمان کے تاروں سے بھی جتنی ہوگی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13129

۔ (۱۳۱۲۹)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اَمَامَکُمْ حَوْضًا مَا بَیْنَ نَاحِیَتَیْہِ کَمَا بَیْنَ جَرْبَائَ وَاَذْرُحَ۔)) (مسند احمد: ۶۰۷۹)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے آگے (یعنی آخرت میں) ایک حوض ہوگا، اس کے دو کناروں کے مابین اس قدر مسافت ہوگی، جس قدر جرباء اور اذرح کے درمیان ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13130

۔ (۱۳۱۳۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَعَدَنِیْ اَنْ یُّدْخِلَ مِنْ اُمَّتِی الْجَنَّۃَ سَبْعِیْنَ اَلْفًا بِغَیْرِ حِسَابٍ۔)) فَقَالَ یَزِیْدُ بْنُ الْاَخْنَسِ السُّلَمِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : وَاللّٰہِ! مَا اُوْلٰئِکَ فِیْ اُمَّتِکَ اِلَّا کَالذُّبَابِ الْاَصْہَبِ فِی الذُّبَّانِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کَانَ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ قَدْ وَعَدَنِیْ سَبْعِیْنَ اَلْفًا، مَعَ کُلِّ اَلْفٍ سَبْعُوْنَ اَلْفًا وَزَادَنِیْ ثَلَاثَ حَثَیَاتٍ، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: مِنْ حَثَیَاتِ الرَّبِّ)۔)) قَالَ: فَمَا سِعَۃُ حَوْضِکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((کَمَا بَیْنَ عَدَنَ اِلٰی عُمَانَ وَاَوْسَعَ وَاَوْسَعَ یُشِیْرُ بِیَدِہٖ قَالَ فِیْہِ مَثْعَبَانِ مِنْ ذَھَبٍ وَفِضَّۃٍ۔)) قَالَ: فَمَا حَوْضُکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَاَحْلٰی مَذَاقَۃً مِنَ الْعَسَلِ وَاَطْیَبُ رَائِحَۃً مِنَ الْمِسْکِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَھَا، وَلَمْ یَسَوَدَّ وَجْہُہُ اَبَدًا۔)) قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: وَجَدْتُ ہٰذَا الْحَدِیْثَ فِیْ کِتَابِ اَبِیْ بِخَطِّ یَدِہٖ وَقَدْ ضَرَبَ عَلَیْہِ فَظَنَنْتُ اَنَّہُ قَدْ ضَرَبَ عَلَیْہِ، لِاَنَّہُ خَطَاٌ اِنَّمَا ھُوَ عَنْ زَیْدٍ عَنْ اَبِیْ سَلَامٍ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ۔ (مسند احمد: ۲۲۵۰۸)
سیدناابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو بلا حساب جنت میں داخل فرمائے گا۔ یہ سن کر سیدنا یزید بن اخنس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ تعداد تو آپ کی امت میں ایسے ہی ہے، جیسے عام مکھیوں میں سفید سرخی مائل رنگ کی مکھی ہوتی ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے ربّ نے میرے ساتھ ستر ہزار کا وعدہ کیا اور ہر ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار کا بھی وعدہ کیا اور اس پر مستزاد یہ کہ کہ اللہ تعالیٰ کی تین مٹھیاں اس تعداد کے علاوہ ہیں۔ انھوں نے پھر کہا: اللہ کے نبی!آپ کے حوض کی وسعت کتنی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس قد رعدن سے عمان تک مسافت ہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بلکہ اس سے بھی زیادہ وسیع ہے، اس سے زیادہ وسیع ہے، اس میں دو پرنالے ہوں گے، ایک سونے کا ہو گا اور دوسرا چاندی کا۔ انھوں نے کہا: اللہ کے نبی! آپ کے حوض کا پانی کیسا ہوگا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ شیریں اور کستوری سے بڑھ کر خوش بود ار ہوگا، جس نے ایک دفعہ وہاں سے پی لیا، اس کے بعد وہ کبھی بھی پیاس محسوس نہیں کرے گا اور اس کا چہرہ بھی کبھی سیاہ نہیں ہوگا۔ عبداللہ بن امام احمد کہتے ہیں: یہ حدیث میں نے اپنے والد کی کتاب میں ان کے ہاتھ کے ساتھ لکھی ہوئی پائی اور اس پر نشان لگایا گیا تھا، جس سے مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ حدیث اس طرح ٹھیک نہیں دراصل یہ حدیث عن زید عن ابی سلام عن ابی امامہ کے واسطے سے مروی ہے۔ (عبداللہ رفیق)
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13131

۔ (۱۳۱۳۱)۔ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ حَیَّانَ عَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: بَعَثَ اِلَیَّ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ زِیَادٍ فَاَتَیْتُہُ فَقَالَ: مَا اَحَادِیْثُ تُحَدِّثُہَا اَوْ تَرْوِیْہَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَانَجِدُھَا فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ، تُحَدِّثُ اَنَّ لَہُ حَوْضًا فِی الْجَنَّۃِ،قَالَ: قَدْ حَدَّثَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَوَعَدَنَاہُ قَالَ: کَذَبْتَ وَلٰکِنَّکَ شَیْخٌ، قَدْ خَرَفْتَ قَالَ: اِنِّی قَدْسَمِعَتْہُ اُذُنَایَ وَوَعَاہُ قَلْبِیْ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ کَذَبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنْ جَہَنَّمَ۔)) وَمَا کَذَبْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۴۸۰)
سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: عبیدا للہ بن زیاد نے مجھے بلوایا اور جب میں اس کے پاس گیا تو اس نے کہا: تم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ کیسی کیسی احادیث روایت کرتے ہو، جن کی اصل کا کتاب اللہ میں کوئی ذکر نہیں ہے، تم بیان کرتے ہو کہ جنت میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ایک حوض ہوگا۔ سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں اس کے متعلق بیان کیا اور ہم سے اس کا وعدہ بھی کیا ہے، عبیداللہ نے کہا: تم غلط کہتے ہو، تم بوڑھے ہوگئے ہو اور تمہاری عقل چلی گئی ہے۔ سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: یہ بات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے میرے کانوں نے سنی اور میرے دل نے اسے یاد رکھا ہے، جبکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس فرمان کا بھی مجھے علم ہے: جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات کو منسوب کیا، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے اور میں اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر جھوٹ نہیں باندھتا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13132

۔ (۱۳۱۳۲)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِّ قَالَ: شَکَّ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ زِیَادٍ فِی الْحَوْضِ، فَاَرْسَلَ اِلٰی اَبِیْ بَرْزَۃَ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَاَتَاہُ، فَقَالَ لَہُ جُلَسَائُ عُبَیْدِ اللّٰہِ: اِنَّمَا اَرْسَلَ اِلَیْکَ الْاَمِیْرُ لِنَسْاَلَکَ عَنِ الْحَوْضِ، ھَلْ سَمِعْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْہِ شَیْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَذْکُرُہُ، فَمَنْ کَذَّبَ بِہٖفَلَاسَقَاہُاللّٰہُمِنْہُ۔ (مسنداحمد: ۲۰۰۰۱)
سیدنا عبد اللہ بن بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ عبیداللہ بن زیاد کو حوض کے بارے میں شک ہونے لگا، اس لیے اس نے سیدنا ابو برزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلوایا، جب یہ اس کے ہاں گئے تو اس کے ہم نشینوں نے ان سے کہا: امیر نے آپ کو اس لیے بلوایا ہے کہ ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے حوض کے متعلق دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ آیا آپ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے حوض کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، میںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، اور جو اس کوجھٹلائے گا، اللہ تعالیٰ اس کو اس سے نہ پلائے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13133

۔ (۱۳۱۳۳)۔ وَعَنْ اَبِیْ طَالُوْتَ الْعَنَزِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا بَرْزَۃَ الْاَسْلَمِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَخَرَجَ مِنْ عِنْدِ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ زِیَادٍ وَھُوَ مُغْضَبٌ فَقَالَ: مَاکُنْتُ اَظُنُّ اَنِّیْ اَعِیْشُ حَتّٰی اَخْلُفَ فِیْ قَوْمٍ یُعَیِّرُوْنِیْ بِصُحْبَۃِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالُوْا: اِنَّ مُحَمَّدِیَّکُمْ ہٰذَا لَدَحْدَاحٌ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ فِی الْحَوْضِ، فَمَنْ کَذَّبَ فَلَاسَقَاہُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۰۱۷)
ابو طالوت عنزی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے سیدنا ابو برزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو غصے کی حالت میں دیکھا، جبکہ وہ اس وقت عبید اللہ بن زیاد کے پاس سے نکل رہے تھے اور کہہ رہے تھے: یہ تو میرا خیال نہیں تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں یہ دن بھی دیکھنے پڑیں گے کہ لوگ مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی صحبت کی عار دلائیں گے، یہ میرے بارے میں کہتے ہیں: یہ تمہارا محمدی پست قد والا موٹوہے، جبکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حوض کر ذکر کرتے ہوئے سنا تھا، اب جو اس حوض کی تکذیب کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس سے نہ پلائے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13134

۔ (۱۳۱۳۴)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ اَنَا مَعْمَرٌ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ قَالَ شَکَّ عُبَیْدُاللّٰہِ بْنِ زِیَادٍ فِی الْحَوْضِ فَقَالَ لَہُ اَبُوْ سَبِرَۃ رَجُلٌ مِنْ صَحَابَۃِ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ زِیَادٍ: فَاِنَّ اَبَاکَ حِیْنَ انْطَلَقَ وَافِدًا اِلٰی مُعَاوِیَۃَ، اِنْطَلَقْتُ مَعَہُ فَلَقِیْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَحَدَّثَنِیْ مِنْ فِیْہِ اِلٰی فِیَّ حَدِیْثًا سَمِعَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاَمْلَاَہُ عَلَیَّ وَکَتَبْتُہُ، قَالَ: فَاِنِّیْ اَقْسَمْتُ عَلَیْکَ لَمَا اَعْرَقْتَ ہٰذَا الْبِرْذَوْنَ حَتّٰی تَاْتِیَنِیْ بِالْکِتَابِ، قَالَ: فَرَکِبْتُ الْبِرْذَوْنَ فَرَکَضْتُہُ حَتّٰی عَرَقَ، فَاَتَیْتُہُ بِالْکِتَابِ فَاِذَا فِیْہِ حَدَّثَنِیْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ یُبْغِضُ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! لَاتَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰییُخَوَّنَ الْاَمِیْنُ وَیُوْتَمَنُ الْخَائِنُ حَتّٰییَظْہَرَ الْفُحْشُ وَقَطِیْعَۃُ الْاَرْحَامِ وَسُوْئُ الْجِوَارِ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! اِنَّ مَثَلَ الْمُوْمِنِ کَمَثَلِ الْقِطْعَۃِ مِنَ الذَّھَبِ نَفَخَ عَلَیْہَا صَاحِبُہَا فَلَمْ تَغَیَّرْ وَلَمْ تَنْقُصْ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! اِنَّ مَثَلَ الْمُوْمِنِ لَکَمَثَلِ النَّحْلَۃِ اَکَلَتْ طَیِّبًا وَوَضَعَتْ طَیِّبًا وَوَقَعَتْ فَلَمْ تَکْسِرْ وَلَمْ تَفْسُدْ۔)) قَالَ: ((اَلَا اِنَّ لِیْ حَوْضًا مَا بَیْنَ نَاحِیَتَیْہِ کَمَا بَیْنَ اَیْلَۃَ اِلٰی مَکَّۃَ اَوْ قَالَ صَنْعَائَ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ وَاِنَّ فِیْہِ مِنَ الْاَبَارِیْقِ مِلْئَ الْکَوَاکِبِ، ھُوَ اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَھَا اَبَدًا۔)) قَالَ اَبُوْ سَبِرَۃَ: فَاَخَذَ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ زِیَادٍ اَلْکِتَابَ فَجَزِعْتُ عَلَیْہِ فَلَقِیَنِیْیَحْیٰی بْنُ یَعْمُرَ فَشَکَوْتُ ذٰلِکَ اِلَیْہِ فَقَالَ: وَاللّٰہِ! لَاَنَا اَحْفَظُ لَہُ مِنِّیْ لِسُوْرَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَحَدَّثَنِیْ بِہٖکَمَاکَانَفِی الْکِتَابِ سَوَائً۔ (مسند احمد: ۶۸۷۲)
عبد اللہ بن بریدہ کہتے ہیں کہ عبیداللہ بن زیاد کو حوض کو ثر کے بارے میں شک ہوا،اس کے ہم نشینو ںمیں سے ابو سبرہ نامی ایک شخص نے اس سے کہا: تمہارا والد جب وفد کی صورت میں سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا تو میں بھی اس کے ساتھ تھا،سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میری ملاقات ہوئی، انھوں نے براہ راست مجھے ایک حدیث بیان کی، جو انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی تھی، انھوں نے مجھے باقاعدہ املا کرائی اور میں نے اسے لکھ لیا۔ عبید اللہ نے کہا:میں تمہیںاللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ تم اس خچر کو اس قدر تیز دوڑاؤ کہ اسے پسینہ آجائے اور اس طرح تم وہ تحریر میرے پاس لے کر آؤ، ابو سبرہ کہتے ہیں: میں خچر پر سوار ہوا اوراسے ایڑی لگائی، یہاں تک کہ اسے خوب پسینہ آگیا اور میں وہ تحریرلے کر اس کے پاس واپس پہنچ گیا، اس میں تحریر تھا کہ مجھے سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فحش کلامی اور تکلف کے ساتھ فحش باتیں کرنے کو انتہائی نا پسند کرتا ہے، اس ذا ت کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک اس طرح نہیں ہو جاتا کہ دیانت دار کو خائن اور خائن کو دیانت دار قرار دیا جائے، فحش کلامی اور تکلف کے ساتھ فحش کلامی عام ہوجائے گی اور قطع رحمی اور ہمسایوں کے ساتھ بدسلوکی بھی عام ہوجائے گی۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! مومن کی مثال سونے کے ایک ٹکڑے کی طرح ہے کہ اگراس کا مالک اس پر پھونک مارے تو وہ نہ تبدیل ہوتا ہے اور نہ اس میں کوئی کمی آتی ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! مومن کی مثال شہد کی مکھی کی سی ہے، جو پاکیزہ چیز کھاتی اور پاکیزہ چیز نکالتی ہے، وہ جہاں بھی بیٹھتی ہے، نہ تو کسی چیز کو توڑتی ہے اور نہ اسے خراب کرتی ہے۔ پھر آپ نے فرمایا: خبردار ! آخر ت میں میرا ایک حوض ہوگا، جس کے دونوں کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو گا کہ جتنی مسافت ایلہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان یاصنعاء سے مدینہ منورہ کے درمیان ہے اور وہاں پانی پینے کے لیے برتنوں کی تعداد ستاروں سے بھی زیادہ ہوگی، حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شریں ہوگا، جس نے ایک دفعہ وہ پی لیا، اس کے بعد وہ کبھی بھی پیاس محسو س نہیں کرے گا۔ ابو سبرہ کہتے ہیں: عبیداللہ بن زیاد نے وہ تحریر لے لی اور میں گھبرا گیا، اس کے بعد یحییٰ بن یعمرسے میری ملاقات ہوئی، میںنے ان سے اس چیز کا اظہار کیا، انھوں نے کہا: اللہ کی قسم مجھے یہ حدیث قرآنی سورت کی بہ نسبت بھی زیادہ یاد ہے، پھر انہوں نے مجھے وہ حدیث بعینہٖ اسی طرح بیان کر دی، جیسے وہ اس کتاب میں لکھی ہوئی تھی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13135

۔ (۱۳۱۳۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا یَحْیٰی ثَنَا حُسَیْنُ نِ الْمُعَلِّمُ ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْ سَبِرَۃَ قَالَ کَانَ عُبَیْدُ اللّٰہ بْنُ زِیَادٍیَسْاَلُ عَنِ الْحَوْضِ حَوْضِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَکَانَ یُکَذِّبُ بِہٖبَعْدَمَاسَاَلَاَبَابَرْزَۃَ وَالْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ وَعَائِذَ بْنَ عَمْرٍو وَرَجُلًا آخَرَ وَکَانَ یُکَذِّبُ بِہٖ،فَقَالَاَبُوْسَبِرَۃَ: اَنَا اُحَدِّثُکَ بِحَدِیْثٍ فِیْہِ شِفَائُ ہٰذَا، اِنَّ اَبَاکَ بَعَثَ مَعَیَ بِمَالٍ اِلٰی مُعَاوِیَۃَ فَلَقِیْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرٍو، فَحَدَّثَنِیْ بِمَا سَمِعَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَاَمْلٰی عَلَیَّ فَکَتَبْتُ بِیَدِیْ فَلَمْ اَزِدْ حَرْفًا وَلَمْ اَنْقُصْ حَرْفًا، حَدَّثَنِیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ لَایُحِبُّ الْفُحْشَ، فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ: اَلَا اِنَّ مَوْعِدَکُمْ حَوْضِیْ، عَرْضُہُ وَطُوْلُہُ وَاحِدٌ، ھُوَ کَمَا بَیْنَ اَیْلَۃَ وَمَکَّۃَ وَھُوَ مَسِیْرَۃُ شَہْرٍ، فِیْہِ مَثَلُ النُّجُوْمِ أَبَارِیْقُ، شَرَابُہُ اَشَدُّ بَیَاضًامِنَ الْفِضَّۃِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ مَشْرَبًا لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَہُ اَبَدًا۔)) فَقَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ: مَا سَمِعْتُ فِی الْحَوْضِ حَدِیْثًا اَثَبْتَ مِنْ ہٰذَا فَصَدَّقَ بِہٖوَاَخَذَالصَّحِیْفَۃَ فَحَبَسَہَا عِنْدَہُ۔ (مسند احمد: ۶۵۱۴)
۔ (دوسری سند) ابو سبرہ کہتے ہیں: عبیدا للہ بن زیاد، جناب محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حوض کے بارے میں دریافت کرتا رہتا تھا، وہ اس بارے میں سیدنا ابو برزہ ، سیدنا براء بن عازب ، سیدنا عائذبن عمرو اور ایک اور صحابی سے پوچھ چکا تھا، پھر بھی وہ اس کی تکذیب کیا کرتا تھا۔ ایک دن ابو سبرہ نے اس سے کہا: میں آپ کو ایک حدیث بیان کرتا ہوں، اس میں آپ کے اشکال کا حل موجود ہے، تمہارے والد نے مال دے کر مجھے سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس روانہ کیا تھا، وہاں سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میری ملاقات ہوگئی تھی، انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہوئی احادیث مجھے بیان کیں اور ان کی املا بھی کرائی تھیں، میںنے ان احادیث کو اپنے ہاتھ سے لکھ لیا تھا، میںنے ان میں ایک حرف کی بھی کمی بیشی نہیں کی، انھوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ فحش کلامی کو پسند نہیں کرتا، …اس سے آگے حدیث پہلی حدیث کی طرح ہے، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے: خبردار! میرے ساتھ تمہاری ملاقات میرے حوض پر ہوگی، اس کا طول اور عرض برابر ہے، وہ ایلہ سے مکہ مکرمہ تک کی مسافت جتنا وسیع ہے، یہ ایک مہینے کی مسافت ہے، وہاں آسمان کے تاروں کی تعداد کے برابر پانی پینے کے برتن ہوں گے، اس حوض کا پانی چاندی سے زیادہ سفید ہوگا، جس نے ایک دفعہ وہ پی لیا، اس کے بعد اسے کبھی بھی پیاس محسوس نہیں ہوگی۔ یہ حدیث سن کر عبیداللہ بن زیاد نے کہا: میں نے حوض کوثر کے بارے میں اس سے زیادہ صحیح اور مضبوط حدیث نہیں سنی، پھر اس نے اس کی تصدیق کی اور اس صحیفہ (کتاب) کو لے کر اپنے پاس رکھ لیا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13136

۔ (۱۳۱۳۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اَنَا فَرَطُکُمْ عَلٰی الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ اَفْلَحَ، وَیُوْتٰی بِاَقْوَامٍ فَیُوْخَذُ بِہِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَاَقُوْلُ: اَیْ رَبِّ! فَیُقَالُ: مَا زَالُوْا بَعْدَکَ یَرْتَدُّوْنَ عَلٰی اَعْقَابِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۷)
سیدنا عبد اللہ ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا،جو شخص وہاں تک پہنچ گیا، وہ فلاح پا جائے گا، وہاں کچھ ایسے لوگ بھی آئیں گے، جن کو بائیں طرف دھکیل دیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے رب! (یہ لوگ)۔ جواباً کہا جائے گا: یہ لوگ آپ کے بعد دین سے واپس پلٹتے گئے تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13137

۔ (۱۳۱۳۷)۔ وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَنَا فَرَطُکُمْ عَلٰی الْحَوْضِ وَلَاُنَازَعَنَّ اَقْوَامًا، ثُمَّ لَاُغْلَبَنَّ عَلَیْہِمْ، فَاَقُوْلُ: یَارَبِّ! اَصْحَابِیْ، فَیَقُوْلُ: اِنَّکَ لَا تَدْرِیْ مَا اَحْدَثُوْا بَعْدَکَ۔)) (مسند احمد: ۴۰۴۲)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تم سے پہلے حوض پر جا کرتمہارا انتظار کروں گا، کچھ لوگوں کو مجھ سے دور کر دیا جائے گا اور میں ان کے بارے میں مغلوب ہو جاؤں گا۔ میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ لوگ تو میرے ساتھی یعنی میری امت کے لوگ ہیں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیا کچھ ایجاد کر لیا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13138

۔ (۱۳۱۳۸)۔ وَعَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ اَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَنَا عَلَی الْحَوْضِ اَنْظُرُ مَنْ یَّرِدُ عَلَیَّ قَالَ: فَیُوْخَذُ نَاسٌ دُوْنِیْ، فَاَقُوْلُ: یَارَبِّ مِنِّیْ وَمِنْ اُمَّتِیْ، قَالَ: فَیُقَالُ: وَمَا یُدْرِیْکَ مَا عَمِلُوْا بَعْدَکَ، مَابَرِحُوْا بَعْدَکَ یَرْجِعُوْنَ عَلٰی اَعْقَابِہِمْ۔)) قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْحَوْضُ مَسِیْرۃُ شَہْرٍ وَ زَوَایَاہُ سَوَائٌ یَعْنِیْ عَرْضُہُ مِثْلُ طُوْلِہٖوَکِیْزَانُہُ مِثْلُ نُجُوْمِ السَّمَائِ وَھُوَ اَطْیَبُ رِیْحًا مِنَ الْمِسْکِ وَاَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَہُ اَبَدًا۔)) (مسند احمد: ۱۵۱۸۷)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں حوض پربیٹھا آنے والوں کا انتظار کر رہا ہوں گا کہ کچھ لوگوں کو میری طرف آنے سے روک دیا جائے گا، میںکہوں گا: اے میرے رب! یہ لوگ تو مجھ سے اور میری امت سے ہیں، لیکن جواباً کہا جائے گا:آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیسے کیسے کام کیے تھے؟ آپ کے بعد یہ لوگ دین سے دور ہوتے چلے گئے۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: حوض کی ایک طرف کا طو ل ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہے اور اس کی دونوں اطراف برابر برابر ہیں، یعنی اس کی چوڑائی اس کی لمبائی کے مساوی ہے، اس کے آب خوروں کی تعداد ستاروں جتنی ہوگی، اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ ہے اور اس کا رنگ دودھ سے زیادہ سفید ہے، جس نے اس کا پانی ایک دفعہ پی لیا، اسے بعد میں کبھی بھی پیاس محسوس نہیں ہوگی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13139

۔ (۱۳۱۳۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! لَاَذُوْدَنَّ رِجَالًا مِنْکُمْ مِنْ حَوْضِیْ کَمَا تُذَادُ الْغَرِیْبَۃُ مِنَ الْاِبِلِ عَنِ الْحَوْضِ۔)) (مسند احمد: ۷۹۵۵)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! میں تم میں سے کچھ لوگوں کو اپنے حوض سے اس طرح دور کر دوں گا، جیسے اجنبی اونٹ کو حوض سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13140

۔ (۱۳۱۴۰)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَی الْمَقْبَرُۃِ فَسَلَّمَ عَلٰی اَھْلِہَا قَالَ: ((سَلَامٌ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُوْمِنِیْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ، وَدِدْتُّ اَنَّا قَدْ رَاَیْنَا اِخْوَانَنَا۔)) قَالُوْا: اَوَ لَسْنَا اِخْوَانَکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((بَلْ اَنْتُمْ اَصْحَابِیْ وَاِخْوَانِیَ الَّذِیْنَ لَمْ یَاْتُوْا بَعْدُ وَاَنَا فَرَطُکُمْ عَلٰی الْحَوْضِ۔)) قَالُوْا: وَکَیْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ یَاْتِ مِنْ اُمَّتِکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((اَرَأَیْتَ لَوْ اَنَّ رَجُلًا لَہُ خَیْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَۃٌ بَیْنَ ظَہْرَیْ خَیْلٍ دُھْمٍ بُہْمٍ اَلَایَعْرِفُ خَیْلَہُ؟)) قَالُوْا: بَلٰییَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((فَاِنَّہُمْ یَاْتُوْنَ غُرًّا مُحَجَّلِیْنَ مِنَ الْوُضُوْئِ، یَقُوْلُھَا ثَلَاثًا وَاَنَا فَرَطُکُمْ عَلٰی الْحَوْضِ، اَلَا لَیُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِیْ کَمَا یُذَادُ الْبَعِیْرُالضَّالُّ، اُنَادِیْہِمْ: اَلَا ھَلُمَّ، اَلَا ھَلُمَّ، فَیُقَالُ: اِنَّہُمْ قَدْ بَدَّلُوْا بَعْدَکَ فَاَقُوْلُ: سُحْقًا سُحْقًا۔)) (مسند احمد: ۹۲۸۱)
سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قبرستان کی طرف تشریف لے گئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل قبرستان کو سلام کرتے ہوئے فرمایا: سَلَامٌ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُوْمِنِیْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ (تم پر سلامتی ہو، مومن لوگوں کے گھر والو! ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔) میں چاہتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتا۔ یہ سن کر صحابہ کرام نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیںہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم تو میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک نہیں آئے اور میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا، (یعنی تم سے پہلے جا کر تمہارا انتظار کروں گا)۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! آپ کی امت کے جو لوگ ابھی تک نہیں آئے، آپ انہیں کیسے پہنچانیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر کسی آدمی کا ایسا گھوڑا ہو، جس کی ٹانگوں اور پیشانی پر سفیدی ہو اور وہ کالے سیاہ گھوڑوں کے اندر ہو، تو کیا وہ آدمی اپنے گھوڑے کو پہچان لے گا؟ صحابہ کرام نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت کے لوگ جب آئیں گے تو وضو کی وجہ سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں چمک رہے ہوں گے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ جملہ تین دفعہ دوہرایا، اور میں تم سے پہلے حوض پر جا کر تمہارا انتظار کروں گا۔ خبردار ! کچھ لوگوں کو میرے حوض کی طرف آنے سے یوں روک دیا جائے گا جیسے گمشدہ اونٹ کو دور کر دیا جاتا ہے اور میںپکار پکار کر ان سے کہوں گا: خبردار! اِدھر آجاؤ، اِدھر آجاؤ۔لیکن جواباً مجھے کہا جائے گا:ان لوگوں نے آپ کے بعد دین کو بدل دیا تھا، تب میں بھی کہوں گا: برباد ہو جائیں، برباد ہو جائیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13141

۔ (۱۳۱۴۱)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیَرِدَنَّ عَلٰی الْحَوْضِ رَجُلَانِ مِمَّنْ قَدْ صَحِبَنِیْ فَاِذَا رَاَیْتُہُمَا رُفِعَا لِیْ اُخْتُلِجَا دُوْنِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۴۵)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری صحبت کا شرف حاصل کرنے والوں میں سے دو آدمی حوض پر میری طرف آئیں گے، جب میں ان کو آتے دیکھوں گا تو ان کو میری طرف آنے سے روک دیا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13142

۔ (۱۳۱۴۲)۔ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اَنَا فَرَطُکُمْ بَیْنَ اَیْدِیْکُمْ، فَاِذَا لَمْ تَرَوْنِیْ فَاَنَا عَلٰی الْحَوْضِ، قَدْرُ مَا بَیْنَ اَیْلَۃَ اِلٰی مَکَّۃَ وَسَیَاْتِیْ رِجَالٌ وَنِسَائٌ بِقِرَبٍ وَآنِیَۃٍ فَلَا یَطْعَمُوْنَ مِنْہُ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۷۶)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تمہارا پیش رو ہوں گا، جب تم مجھے کسی اور جگہ نہ پاؤ تو میں حوض پر ملوں گا، اس کی وسعت اتنی ہے، جتنی ایلہ سے مکہ مکرمہ تک مسافت ہے، بہت سے مرد اور عورتیں مشکیزے اور برتن لے کر ادھر آئیں گے، مگر وہ وہاں سے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13143

۔ (۱۳۱۴۳)۔ عَنْ اَبِیْ حَمْزَۃَ مَوْلٰی الْاَنْصَارِ قَالَ: سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ اَرْقَمَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ مَنْزَلٍ نَزَلُوْہُ فِیْ مَسِیْرِہِ فَقَالَ: ((مَا اَنْتُمْ بِجُزْ ئٍ مِنْ مِائَۃِ اَلْفِ جُزْئٍ مِمَّنْ یَّرِدُ عَلٰی الْحَوْضِ مِنْ اُمَّتِیْ۔)) قَالَ: قُلْتُ: (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: قُلْنَا لِزَیْدٍ) کَمْ کُنْتُمْ یَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: کُنَّا سَبْعَمِائَۃٍ اَوْ ثَمَانِمِائَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۵۰۶)
سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سفر میں ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک مقام میں ٹھہرے،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا ـ: میری امت کے جو لوگ حوضِ کوثر پر میرے پاس آئیں گے، تم ان کا لاکھواں حصہ بھی نہیں ہو۔‘ ہم نے سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: تم اس دن کتنے لوگ تھے؟ انھوں نے کہا: ہم سات آٹھ سو افراد تھے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13144

۔ (۱۳۱۴۴)۔ وَعَنِ الْمُخَارِقِ بْنِ اَبِی الْمُخَارِقِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُوْلُ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((حَوْضِیْ کَمَا بَیْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، اَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ وَاَطْیَبُ رِیْحًا مِنَ الْمِسْکِ، اَکْوَابُہُ مِثْلُ نُجُوْمِ السَّمَائِ، مَنْ شَرِبَ مِنْہُ شَرْبَۃً، لَمْ یَظْمَاْ بَعْدَھَا اَبَدًا، اَوَّلُ النَّاسِ عَلَیْہِ وُرُوْدًا صَعَالِیْکُ الْمُہَاجِرِیْنَ۔)) قَالَ قَائِلٌ: وَمَنْ ھُمْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَلشَّعِثَۃُرُؤُوْسُہُمْ، اَلشَّحِبَۃُ وُجُوْھُمْ، اَلدَّنِسَۃُ ثِیَابُہُمْ لاَیُفْتَحُ لَھُمُ السُّدَدُ، وَلَایُنْکَحُوْنَ الْمُتَنَعِّمَاتِ الَّذِیْنَیُعْطُوْنَ کُلَّ الَّذِیْ عَلَیْہِمْ وَلاَیَاْخُذُوْنَ الَّذِیْ لَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۶۱۶۲)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرا حوض اتنا وسیع ہے، جتنی کہ عدن اورعمان کے درمیان مسافت ہے اور اس کا پانی برف سے زیادہ ٹھنڈا، شہد سے زیادہ شیریں اور کستوری سے زیادہ خوش بو والا ہے، اس کے آبخوروں کی تعداد ستاروں کے برابر ہوگی، جس نے ایک دفعہ اس سے پانی پی لیا، اسے دوبارہ کبھی بھی پیاس محسوس نہیں ہو گی، وہ پانی پینے کے لیے سب سے پہلے فقیر مہاجرین آئیں گے۔ ایک آدمی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! یہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے سر پراگندہ ہوتے ہیں، چہرے مرجھائے ہوتے ہیں، لباس میلے کچیلے ہوتے ہیں، جن کے آنے پر دروزے نہیں کھولے جاتے اور جن کے نکاح آسودہ حال خواتین سے نہیں کیے جاتے، جنھوں نے اپنی تمام ذمہ داریاں ادا کرنا ہوتی ہیں اور وہ اپنے حقوق اس طرح حاصل نہیں کر سکتے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13145

۔ (۱۳۱۴۵)۔ وَعَنْ خَوْلَۃَ بِنْتِ حَکِیْمٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ لَکَ حَوْضًا قَالَ: ((نَعَمْ وَاَحَبُّ مَنْ وَرَدَہُ عَلَیَّ قَوْمُکَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۸۵۸)
سیدہ خولہ بنت حکیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا حوض ہوگا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں اور وہاں آنے والوں میں سے تمہاری قوم مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو گی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13146

۔ (۱۳۱۴۶)۔ وَعَنْ یَحْیٰی بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ یُحَنَّسَ اَنَّ حَمْزَۃَ بْنَ عَبْدِالْمُطَّلِبِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ تَزَوَّجَ خَوْلَۃَ بِنْتَ قَیْسِ بْنِ فَہْدِ نِ الْاَنْصَارِیَۃَ مِنْ بَنِی النَّجَّارِ قَالَ: وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَزُوْرُ حَمْزَۃَ فِیْ بَیْتِہَا وَکَانَتْ تُحَدِّثُ عَنْہُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَحَادِیْثَ، قَالَتْ: جَائَ نَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! بَلَغَنِیْ عَنْکَ اَنَّکَ تُحَدِّثُ اَنَّ لَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَوْضًا مَا بَیْنَ کَذَا اِلٰی کَذَا قَالَ: ((اَجَلْ، وَاَحَبُّ النَّاسِ اِلَیَّ اَنْ یَّرْوِیَ مِنْہُ قَوْمُکَ۔)) قَالَتْ: فَقَدِمْتُ اِلَیْہِ بِرُمَّۃٍ فِیْہَا خُبْزَۃٌ اَوْحَرِیْرَۃٌ۔ فَوَضَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدَہُ فِی الْبُرْمَۃِ لِیَاْکُلَ فَاحْتَرَقَتْ اَصَابِعُہُ فَقَالَ: ((حَسٍّ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((اِبْنُ آدَمَ اِنْ اَصَابَہُ الْبَرَدُ قَالَ: حَسٍّ وَاِنْ اَصَابَہُ الْحَرُّقَالَ: حَسٍّ۔)) (مسند احمد: ۲۷۸۵۹)
جب سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آئے تو انھوں نے بنو نجارکی ایک انصاری خاتون سیدہ خولہ بنت قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے نکاح کر لیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدنا حمزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ملاقات کے لیے ان کے گھر تشریف لے جایا کرتے تھے اور سیدہ خولہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے احادیث روایت کیا کرتی تھیں، انہوں نے بیان کیا: اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک دن ہمارے ہاں تشریف لائے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے معلوم ہوا ہے کہ قیامت کے دن آپ کا ایک وسیع و عریض حوض ہوگا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں، اور وہاں سے سیراب ہونے والے لوگوں میں مجھے سب سے پسندیدہ تیری قوم کے لوگ ہوں گے۔ سیدہ خولہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں:میں نے ایک ہنڈیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کی، اس میں روٹی کے ٹکڑے یا آٹے، گھی اور گوشت ملا کر تیار کیا ہوا کھانا تھا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھانے کے لیے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی انگلی جل گئی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کہا: ہائے اور پھر فرمایا: ابن آدم بھی عجیب ہے، اگر اسے ٹھنڈک محسوس ہو تو بھی یہ ہائے کرتا ہے اور اگر اسے حرارت محسوس ہوتو پھر بھی ہائے کرتا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13147

۔ (۱۳۱۴۷)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُعْرَضُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ثَلَاثَ عَرَضَاتٍ، فَاَمَّا عَرَضَتَانِ فَجِدَالٌ وَمَعَاذِیْرُ وَاَمَّا الثَّالِثَۃُ فَعِنْدَ ذَالِکَ تَطِیْرُ الصُّحُفُ فِی الْاَیْدِیْ فَآخِذٌ بِیَمِیْنِہٖ وَآخِذٌ بِشِمَالِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۱۹۹۵۳)
سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کو تین پیشیوں کا سامنا کرنا ہوگا، دو پیشیوں میں تو بحث مباحثہ اور معذرتیں ہوں گی ا ور تیسری پیشی میں تو لوگوں کے اعمال نامے اڑ اڑ کر ہاتھوں میں آپہنچیں گے، کوئی دائیں ہاتھ سے پکڑ رہا ہو گا اور کوئی بائیں ہاتھ سے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13148

۔ (۱۳۱۴۸)۔ وَعَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھَلْ یَذْکُرُ الْحَبِیْبُ حَبِیْبَہُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَالَ: ((یَاعَائِشَۃُ! اَمَّا عِنْدَ ثَلَاثٍ فَلَا، اَمَّا عِنْدَ الْمِیْزَانِ حَتّٰییَثْقُلَ اَوْ یَخِفَّ فَلَا وَاَمَّا عِنْدَ تَطَایُرِ الْکُتُبِ فَاِمَّا اَنْ یُّعْطٰی بِیَمِیْنِہٖ اَوْ یُعْطٰی بِشِمَالِہٖفَلَاوَحِیْنَیَخْرُجُ عُنُقٌ مِّنَ النَّارِ فَیَنْطَوِیْ عَلَیْھِمْ وَیَتَغَیَّظُ عَلَیْہِمْ وَیَقُوْلُ ذٰلِکَ الْعُنُقُ: وُکِّلْتُ بِثَلَاثَۃٍ وُکِّلْتُ بِثَلَاثَۃٍ وُکِّلْتُ بِمَنِ ادَّعٰی مَعَ اللّٰہِ اِلٓہًا آخَرَ، وَوُکِّلْتُ بِمَنْ لَا یُوْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ ، وَوُکِّلْتُ بِکُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ قَالَ: فَیَنْطَوِیْ عَلَیْہِمْ وَیَرْمِیْ بِہِمْ فِیْ غَمَرَاتٍ، وَلِجَہَنَّمَ جَسَرٌ اَدَقُّ مِنَ الشَّعْرِ وَاَحَدُّ مِنَ السَّیْفِ عَلَیْہِ کَلاَلِیْبُ وَحَسَکٌیَاْخُذُوْنَ مَنْ شَائَ اللّٰہُ وَالنَّاسُ عَلَیْہِ کَالطَّرْفِ وَکَالْبَرْقِ وَکَالرِّیْحِ وَکَاَجَاوِیْدِ الْخَیْلِ وَالرِّکَابِ، وَالْمَلاَئِکَۃُیَقُوْلُوْنَ: رَبِّ سَلِّمْ رَبِّ سَلِّمْ، فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوْشٌ مُسَلَّمٌ وَمُکَوَّرٌ فِی النَّارِ عَلٰی وَجْہِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۲۵۳۰۳)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! قیامت کے دن دوست اپنے دوستوں اور پیاروں کو یاد کریں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عائشہ! تین موقعے تو ایسے ہیں کہ وہاں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا، ان میں سے ایک ترازو کا موقع ہے، اس میں یہی فکر ہو گی کہ نیکیوں والا پلڑا بھاری ہوتا ہے یا ہلکا، دوسرا موقع نامۂ اعمال کے اڑنے کا ہے کہ وہ کسی کو دائیں ہاتھ میں مل رہا ہو گا اور کسی کو بائیں ہاتھ میں، اس وقت بھی کوئی کسی کا یاد نہیں کرے گا، تیسرا موقعہ وہ ہوگا، جب جہنم سے ایک گردن نکلے گی اورلوگوںپر چھا جائے گی، وہ ان پر غصے کی حالت میں ہو گی اور کہے گی: مجھے تین قسم کے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے، مجھے تین قسم کے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے، مجھے ان لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے جنہوںنے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو اپنا معبود سمجھ لیا، مجھے ان لوگوں پر بھی مسلط کیا گیا ہے جو یومِ حساب پر ایمان نہیں رکھتے تھے اور مجھے ہر سرکش و نافرمان پر بھی مسلط کیا گیا ہے، وہ ان لوگوں پر چھا جائے گی اور ان کو گہرے گڑھوں میں جا پھینکے گی، جہنم کے اوپر ایک پل ہوگا، جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگا، اس پر کنڈیاں اور کانٹے ہوںگے اور جن لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا، وہ انہیں کھینچ کر جہنم میں ڈال دیں گے، جب لوگ اس کے اوپر سے گزریں گے تو کوئی آنکھ جھپکنے کی دیر میں، کوئی بجلی کی طرح، کوئی ہوا کی طرح اور کوئی بہترین گھوڑوں اورسواریوں کی رفتار سے گزریں گے، اللہ تعالیٰ کے فرشتے بھی یہ دعاکر رہے ہوں گے: اے ربّ ! محفوظ رکھ، اے ربّ! محفوظ رکھ،کوئی تو سلامتی کے ساتھ اس کو عبور کر جائے گا اور کوئی زخمی ہوتا ہوا اس سے گزرے گا اور کوئی چہرے کے بل جہنم میںجا پڑے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13149

۔ (۱۳۱۴۹)۔ وَعَنْہَا اَیْضًا قَالَتْ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! تَذْکُرُوْنَ اَھْلِیْکُمْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ؟ قَالَ: ((اَمَّا فِیْ مَوَاطِنَ ثَلَاثٍ فَلَا، اَلْکِتَابِ، وَالْمِیْزَانِ ، وَالصِّرَاطِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۲۰۳)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ قیامت کے دن اپنے اہل خانہ کویا د کریں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رہا مسئلہ تین موقعوں کا، تو ان میں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا: نامہ اعمال کی تقسیم، ترازو کے پاس اور پل صراط سے گزرتے وقت۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13150

۔ (۱۳۱۵۰)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تُوْضَعُ الْمَوَازِیْنُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَیُوْتٰی بِالرَّجُلِ فَیُوْضَعُ فِیْ کِفَّۃٍ، فَیُوْضَعُ مَا اُحْصِیَ عَلَیْہِ، فَیَتَمَایَلُ بِہٖالْمِیْزَانُ قَالَ: فَیُبْعَثُ بِہٖاِلَی النَّارِ، قَالَ: فَاِذَا اُدْبِرَ بِہٖاِذَاصَائِحٌیَصِیْحُ مِنْ عِنْدِ الرَّحْمٰنِ، یَقُوْلُ: لَاتُعَجِّلُوْا لَاتُعَجِّلُوْا، فَاِنَّہُ قَدْ بَقِیَ لَہُ فَیُوْتٰی بِبِطَاقَۃٍ فِیْہَا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ فَتُوْضَعُ مَعَ الرَّجُلِ فِیْ کِفَّۃٍ حَتّٰییَمِیْلَ بِہٖالْمِیْزَانُ۔)) (مسند احمد: ۷۰۶۶)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ترازو نصب کر دیئے جائیں گے، ایک آدمی کو پیش کیا جائے گا، اسے اور اس کے اعمال کو ترازو کے پلڑوں میں رکھا جائے گا، لیکن ترازو اوپر کو اٹھ جائے گا، پھر اسے جہنم کی طرف بھیج دیا جائے گا، جب اسے لے جایا جا رہا ہو گا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پکارنے والا یوں پکارے گا : جلدی نہ کرو، جلدی نہ کرو، اس کی ایک نیکی رہ گئی ہے، پھر ایک پرچی لائی جائے گی اس میں لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ لکھا ہوا ہو گا، پھر اسے اس آدمی کے ساتھ دوبارہ پلڑے میں رکھا جائے گا ، نتیجتاً وہ پلڑا وزنی ہوجائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13151

۔ (۱۳۱۵۱)۔ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمِ نِ الطَّائِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْکُمْ مِنْ اَحَدٍ اِلَّاسَیُکَلِّمُہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ وَلَیْسَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہُ تَرْجُمَانٌ ثُمَّ یَنْظُرُ اَیْمَنَ مِنْہُ فَلَا یَرٰی اِلَّا شَیْئًا قَدَّمَہُ ثُمَّ یَنْظُرُ اَشْاَمَ مِنْہُ فَلَایَرٰی اِلَّا شَیْئًا قَدَّمَہُ ثُمَّ یَنْظُرُ تِلْقَائَ وَجْہِہٖ، فَتَسْتَقْبِلُہُ النَّارُ۔)) قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ اَنْ یَّقِیَ وَجْہَہُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍ فَلْیَفْعَلْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۹۰)
سیدنا عدی بن حاتم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب اللہ تعالیٰ تم میں سے ہر ایک کے ساتھ براہ راست گفتگو کرے گا اور دونوں کے درمیان کوئی ترجمان بھی نہیں ہوگا، اُس دن انسان اپنی دائیں جانب دیکھے گا تو اسے صرف اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال ہی دکھائی دیں گے، پھر وہ اپنی بائیں جانب دیکھے گا، اُدھر بھی اسے صرف اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال ہی نظر آئیں گے، پھر وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ اس کا سامنا کر رہی ہوگی۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے جوکوئی اپنے آپ کو جہنم سے بچانے کا سامان کر سکتا ہے، تو وہ کرے، خواہ وہ کھجور کے ایک حصے کو صدقہ کرنے کی صورت میں ہو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13152

۔ (۱۳۱۵۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا مِنْ حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ ذُکِرَ بِتَمَامِہٖفِیْ تَرْجَمَۃِ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ مِنْ کِتَابِ الْفَضَائِلِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اَحَدَکُمْ لَاقِی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَقَائِلٌ: مَا اَقُوْلُ، اَلَمْ اَجْعَلْکَ سَمِیْعًا بَصِیْرًا، اَلَمْ اَجْعَلْ لَّکَ مَالًا وَوَلَدًا، فَمَاذَا قَدَّمْتَ؟ فَیَنْظُرُ مِنْ بَیْنِیَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖوَعَنْیَّمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہٖفَلَایَجِدُ شَیْئًا، فَمَا یَتَّقِی النَّارَ اِلَّا بِوَجْہِہٖ،فَاتَّقُوْاالنَّارَوَلَوْبِشِقِّ تَمْرَۃٍ فَاِنْ لَمْ تَجِدُوْہُ فَبِکَلِمَۃٍ طَیِّبَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۰۰)
سیدنا عدی بن حاتم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، جو کتاب الفضائل میں سیدنا عدی بن حاتم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حالات کے ضمن میں گزر چکی ہے، اس میں ہے: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کی اللہ تعالیٰ سے ملاقات ہونے والی ہے، اللہ تعالیٰ کہے گا: کیا میں نے تمہیںسننے والا اور دیکھنے والا نہیں بنایا تھا؟ کیا میںنے تمہیں مال و اولاد سے نہیں نوازا تھا؟ سو تو نے کون سا عمل آگے بھیجا ہے؟ وہ اپنے آگے پیچھے اور دائیں بائیں میں دیکھے گا، لیکن کوئی اچھا عمل اسے دکھائی نہیں دے گا، پھر جب اسے جہنم میں بھیجا جائے گا تو وہ اپنے چہرے سے جہنم سے بچنے کی کوشش کرے گا، لہذا تم جہنم سے بچنے کا سامان کرتے رہو، خواہ وہ کھجور کے ایک حصہ کو صدقہ کرنے کی صورت میں ہو اور اگر تم اتنی چیز کے بھی مالک نہ ہو تو اچھی بات کر لیا کرو۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13153

۔ (۱۳۱۵۳)۔ وَعَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اَبِیْ عَمِیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَکَانَ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: لَوْ اَنَّ عَبْدًا خَرَّ عَلٰی وَجْہِہٖمِنْیَوْمِ وُلِدَ اِلٰی اَنْ یَّمُوْتَ ھَرَمًا فِیْ طَاعَۃِ اللّٰہِ لَحَقَّرَہُ ذٰلِکَ الْیَوْمَ وَلَوَدَّ اَنَّہُ یُرَدُّ اِلَی الدُّنْیَا کَیْمَایَزْدَادُ مِنَ الْاَجْرِ وَالثَّوَابِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۰۰)
سیدنا محمد بن ابی عمیرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ صحابی ٔ رسول تھے، سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اگر کوئی آدمی اپنے یوم پیدائش سے لے کر بوڑھا ہو کر مرنے تک ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں چہرے کے بل پڑا رہے، تب بھی وہ قیامت کے دن اس اطاعت کو کم تر سمجھتے ہوئے تمنا کرے گا کہ کاش اسے دنیا میں واپس بھیج دیا جائے تاکہ وہ مزید نیکیاں کر کے زیادہ اجر و ثواب حاصل کر سکے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13154

۔ (۱۳۱۵۴)۔ وَعَنْ عُتْبَۃَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَوْ اَنَّ رَجُلًا یُجَرُّ عَلٰی وَجْہِہٖمِنْیَوْمِ وُلِدَ اِلٰییَوْمِیَمُوْتُ ھَرَمًا فِیْ مَرْضَاۃِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ لَحَقَّرَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۷۹۹)
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر کوئی آدمی اپنے یوم پیدائش سے بوڑھا ہو کر مرنے تک ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی رضامندی میں چہرے کے بل گھسیٹا جاتا رہے تو وہ اس عمل کو بھی قیامت کے دن معمولی اور کم تر سمجھے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13155

۔ (۱۳۱۵۵)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُقَالُ لِلرَّجُلِ مِنْ اَھْلِ النَّارِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: اَرَاَیْتَ لَوْ کَانَ مَا عَلٰی الْاَرْضِ مِنْ شَیْئٍ، اَنْتَ مُفْتَدِیًا بِہٖ؟قَالَ: فَیَقُوْلُ: نَعَمْ: قَالَ: فَیَقُوْلُ: قَدْ اَرَدْتُّ مِنْکَ اَھْوَنَ مِنْ ذٰلِکَ، قَدْ اَخَذْتُ عَلَیْکَ فِی ظَہْرِ آدَمَ اَنْ لَّا تُشْرِکْ بِیْ شَیْئًا فَاَبَیْتَ اِلَّا اَنْ تُشْرِکَ بِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۲۳۱۴)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ایک جہنمی سے کہا جائے گا: کیا تیرایہ خیال ہے کہ اگر تیرے پاس زمین پر پائے جانے والے سارے خزانے ہوتے تو کیا تو جہنم سے آزاد ہونے کے لیے وہ اس فدیے میں دے دیتا؟ وہ کہے گا: جی ہاں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے تو تجھ سے اس سے بھی آسان چیز کا مطالبہ کیا تھا، جب تو آدم علیہ السلام کی پشت میں تھا تو میں نے تجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ میرے ساتھ شرک نہ کرنا، مگر تو تو میرے ساتھ شرک کرنے پر ہی مصر رہا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13156

۔ (۱۳۱۵۶)۔ وَعَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ فِیْ بَعْضِ صَلاَتِہٖ: ((اَللّٰہُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَسِیْرًا۔)) فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! مَا الْحِسَابُ الْیَسِیْرُ؟ قَالَ: ((اَنْ یَنْظُرَ فِیْ کِتَابِہٖفَیَتَجَاوَزَعَنْہُ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: قَالَ: الرَّجُلُ تُعْرَضُ عَلَیْہِ ذُنُوْبُہُ ثُمَّ یُتَجَاوَزُ لَہُ عَنْہَا) اِنَّ مَنْ نُّوْقِشَ الْحِسَابَ یَوْمَئِذٍیَاعَائِشَۃُ! ھَلَکَ وَکُلُّ مَا یُصِیْبُ الْمُوْمِنَ یُکَفِّرُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِہٖعَنْہُحَتّٰی الشَّوْکَۃَ تَشُوْکُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۱۹)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک نماز میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا: اَللّٰہُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَسِیْرًا۔ (اے اللہ! میراحساب آسان لینا۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میںنے کہا: اے اللہ کے نبی! آسان حساب سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ اس کا نامہ اعمال دیکھے اور درگزر فرمائے (ایک روایت کے مطابق) بندے پر اس کے گناہ پیش کیے جائیں اور پھر ان کو فوراً معاف بھی کر دیا جائے، اے عائشہ! قیامت کے دن جس آدمی سے تفصیلی حساب لیا گیا، وہ تو ہلاک ہو جائے گا، اور (یہ بھی یاد رکھو کہ) مومن کو جوبھی تکلیف یا پریشانی لاحق ہوتی ہے، یہاں تک کہ جب اسے کوئی کانٹا چبھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13157

۔ (۱۳۱۵۷)۔ وَعَنْہَا اَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : قَالَ: ((لَا یُحَاسَبُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَحَدٌ فَیُغْفَرَ لَہُ، یَرَی الْمُسْلِمُ عَمَلَہُ فِیْ قَبْرِہٖوَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: {فَیَوْمَئِذٍ لَایُسْئَلُ عَنْ ذَنْبِہٖاِنْسٌوَلَاجَآنٌّ۔} {فَیُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمَاھُم}۔ [سورۃ الرحمن: ۳۹، ۴۱])) (مسند احمد: ۲۵۲۲۳)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے راویت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جس آدمی کا تفصیل سے حساب لیا گیا، اس کی مغفرت نہیں ہوسکے گی، مسلمان اپنی قبر میں اپنے اعمال کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَیَوْمَئِذٍ لّاَ یُسْاَلُ عَنْ ذَنْبِہِ اِِنسٌ وَلاَ جَآنٌّ } {اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پوچھا جائے گی اور نہ کسی جن سے۔) (سورۂ رحمن: ۳۹)نیز فرمایا: {یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیمَاہُمْ} (گنہگاروں کو ان کی علامتوں سے ہی پہچان لیا جائے گا۔ (سورۂ رحمن: ۴۱)
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13158

۔ (۱۳۱۵۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ! اِنَّ الْمَعْرُوْفَ وَالْمُنْکَرَ خَلِیْقَتَانِیُنْصَبَانِ لِلنَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَاَمَّا الْمَعْرُوْفُ فَیُبَشِّرُ اَصْحَابَہُ وَیُوْعِدُھُمُ الْخَیْرَ وَاَمَّا الْمُنْکَرُ فَیَقُوْلُ: اِلَیْکُمْ اِلَیْکُمْ وَمَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَہُ اِلَّا لُزُوْمًا۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۱۶)
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! بے شک نیکیوں اور گناہوں کو مجسم شکل میں پیدا کر کے قیامت کے دن لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔ نیکی، نیکیاں کرنے والوں کو خوش خبریاں دے گی اور ان سے اچھے انجام کا وعدہ کرے گی اور گناہ ، گنہگاروں سے کہے گا: ہٹ جاؤ، ہٹ جاؤ، مگر وہ اس کے ساتھ ہی چمٹے رہیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13159

۔ (۱۳۱۵۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَرَأَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہٰذِہٖالْآیَۃَ {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا} قَالَ: ((اَتَدُرُوْنَ مَا اَخْبَارُھَا؟)) قَالُوْا: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ: ((فَاِنَّ اَخْبَارَھَا اَنْ تَشْہَدَ عَلٰی کُلِّ عَبْدٍ وَاَمَۃٍ بِمَا عَمِلَ عَلٰی ظَھْرِھَا، اَنْ تَقُوْلَ: عَمِلْتَ عَلَیَّ کَذَا وَکَذَا فِیْیَوْمِ کَذَا وَکَذَا فَہُوَ اَخْبَارُھَا۔)) (مسند احمد: ۸۸۵۴)
سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آیت {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَہَا} کی تلاوت کی اور پھر پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ زمین کی اخبار سے کیا مراد ہے؟ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے کہ ہر مرد اور عورت نے زمین کے اوپر جو کچھ کیا ہو گا، زمین اس کے بارے میں گواہی دیتے ہوئے کہے گی کہ تو نے فلاں دن میرے اوپر فلاں فلاں عمل کیا تھا، اس کی اخبار سے یہی چیز مراد ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13160

۔ (۱۳۱۶۰)۔ وَعَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ اَوَّلَ عَظْمٍ مِنَ الْاِنْسَانِ یَتَکَلَّمُیَوْمَیُخْتَمُ عَلٰی الْاَفْوَاہٖ فَخِذُہُ مِنَ الرِّجْلِ الشِّمَالِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۰۹)
سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب انسانوں کے مونہوں پر مہر لگا دی جائے گی تو سب سے پہلے انسان کی بائیں ٹانگ کی ران کی ہڈی بول کر (انسان کے اعمال بیان کر کے اس کے خلاف گواہی دے گی)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13161

۔ (۱۳۱۶۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَتُؤَدَّنَّ الْحُقُوْقُ اِلٰی اَھْلِہَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰییُقْتَصَّ لِلشَّّاۃِ الْجَمَّائِ مِنَ الشَّاۃِ الْقَرْنَائِ تَنْطِحُہَا اَوْ قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ (اَحَدُ الرُّوَاۃِ) یَعْنِیْ فِیْ حَدِیْثِہٖیُقَادُ لِلشَّاۃِ الْجَلْحَائِ۔)) (مسند احمد: ۷۲۰۳)
سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن حق داروں کو ان کے حقوق دلوائے جائیںگے، یہاں تک کہ سینگ والی بکری نے جو سینگ بے سینگ بکری کو مارا ہو گا، اس کا اسے قصاص دلوایا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13162

۔ (۱۳۱۶۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلَا وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَیَخْتَصِمَنَّ کُلُّ شَیْئٍیَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی الشَّاتَانِ فِیْمَا اِنْطَتَحَتَا۔)) (مسند احمد: ۹۰۶۰)
سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خبردار! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن ہر چیز (یعنی ہر مظلوم ، ہر ظالم سے جھگڑا کرے گا اور اس سے بدلہ لے گا) حتیٰ کہ دو بکریاں جنھوں نے ایک دوسرے کو سینگ مارے ہوں گے۔ (ان میں سے ظالم سیقصاص دلایا جائے گا)۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13163

۔ (۱۳۱۶۳)۔ وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْجَمَّائَ لَتُقَصُّ مِنَ الْقَرْنَائِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۵۲۰)
سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بغیر سنگ والی بکری کو سینگ والی بکری سے بدلہ دلوایا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13164

۔ (۱۳۱۶۴)۔ وَعَنْ اَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ جَالِسًا وَشَاتَانِ تَقْتَرِنَانِ، فَنَطَحَتْ اِحْدَاھُمَا الْاُخْرٰی، فَأَجْہَضَتْہَا، قَالَ: فَضَحِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقِیْلَ: مَا یُضْحِکُکَیَارَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((عَجِبْتُ لَھَا وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ! لَیُقَادَنَّ لَھَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۴۳)
سیدناابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف فرما تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے دو بکریاں آپس میں لڑنے لگیں اور ایک نے دوسری کو سینگ مارا اور اسے دور بھگا دیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ منظر یہ دیکھ کر مسکرا پڑے، کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مسکرانے کی کیا وجہ ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے اس بکری پر تعجب ہو رہا ہے، اس ذا ت کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن اس مظلوم بکری کو اس ظالم بکری سے بدلہ دلوایا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13165

۔ (۱۳۱۶۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) فَذَکَرَ مَعْنَاہُ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاٰی شَاتَیْنِ تَنْتَطِحَانِ فَقَالَ: ((یَا اَبَا ذَرٍّ! ھَلْ تَدْرِیْ فِیْمَ تَنْتَطِحَانِ؟)) قَالَ: لَا، قَالَ: ((لٰکِنَّ اللّٰہَ یَدْرِیْ وَسَیَقْضِیْ بَیْنَہُمَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۷۶۹)
۔ (دوسری سند) اسی طرح کی حدیث ہے، البتہ اس میں ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو بکریوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسری کو ٹکریں مار رہی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوذر ! تم جانتے ہو یہ کیوں ایک دوسری کو ٹکر مار رہی ہیں؟ سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جی نہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ جانتا ہے اور وہ عنقریب ان کے درمیان فیصلہ بھی کرے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13166

۔ (۱۳۱۶۶)۔ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: بَلَغَنِیْ حَدِیْثٌ عَنْ رَجُلٍ سَمِعَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاشْتَرَیْتُ بَعِیْرًا ثُمَّ شَدَدْتُّ عَلَیْہِ رَحْلِیْ فَسِرْتُ اِلَیْہِ شَہْرًا حَتّٰی قَدِمْتُ عَلَیْہِ الشَّامَ، فَاِذَا عَبْدُاللّٰہِ بْنُ اُنَیْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَہُ جَابِرٌ عَلٰی الْبَابِ، فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِاللّٰہِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَخَرَجَ یَطَاُ ثَوْبَہُ فَاعْتَنَقَنِیْ وَاعْتَنَقْتُہُ، فَقُلْتُ: حَدِیْثًا بَلَغَنِیْ عَنْکَ اَنَّکَ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْقِصَاصِ، فَخَشِیْتُ اَنْ تَمُوْتَ اَوْ اَمُوْتَ قَبْلَ اَنْ اَسْمَعَہُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یُحْشَرُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَوْ قَالَ الْعِبَادُ عُرَاۃً غُرْلًا بُہْمًا۔)) قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُہْمًا؟ قَالَ: ((لَیْسَ مَعَہُمْ شَیْئٌ، ثُمَّ یُنَادِیْہِمْ بِصَوْتٍ یَسْمَعُہُ مِنْ قُرْبٍ: اَنَا الْمَلِکُ اَنَا الدَّیَّانُ وَلَایَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِنْ اَھْلِ النَّارِ اَنْ یَّدْخُلَ النَّارَ وَلَہُ عِنْدَ اَحَدٍ مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ حَقٌّ حَتّٰی اَقُصَّہُ مِنْہُ، وَلَایَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ اَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّۃَ وَلِاَحَدٍ مِنْ اَھْلِ النَّارِ عِنْدَہُ حَقٌّ حَتّٰی اَقُصَّہُ مِنْہُ حَتّٰی الَّلطْمَۃَ۔)) قَالَ: قُلْنَا: کَیْفَ وَاِنَّا اِنَّمَا نَاْتِی اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ عُرَاۃً غُرْلًا بُہْمًا، قَالَ: ((بِالْحَسَنَاتِ وَالسَّیِّئَاتِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۳۸)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:مجھے ایک حدیث کے متعلق پتہ چلا کہ (شام میں سکونت پذیر) ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے وہ حدیث سنی ہوئی ہے،میں نے ایک اونٹ خریدا، اس پر پالان کسا اور ایک ماہ کا سفر طے کر کے شام کے علاقے میں اس کے پاس پہنچا، وہ سیدنا عبد اللہ بن انیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، میںنے دربان سے کہا: ان سے جا کر کہو کہ دروازے پر جابر آیا ہے، انھوں نے پوچھا: عبد اللہ کا بیٹا جابر؟ میں نے کہا: جی ہاں، وہ اتنی تیزی سے باہر آئے کہ کپڑان کے پاؤں کے نیچے آرہا تھا،پھر انھوں نے مجھ سے اور میںنے ان سے معانقہ کیا، میں نے ان سے کہا، مجھے معلوم ہوا کہ آپ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قصاص سے متعلقہ ایک حدیث بیان کرتے ہیں، پھر خطرہ لاحق ہوا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ فوت ہو جائیں اور میں مر جاؤں، (اس لیے آپ سے وہ حدیث سننے کے لیے آیا ہوں)۔ انھوں نے کہا: جی ہاں، میںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ جسم، غیر مختون اور خالی ہاتھ اٹھایا جائے گا۔ ہم نے کہا: حدیث میں وارد لفظ بُھْمًا کا کیا معنی ہے؟ انھوں نے کہا: وہ لوگ جن کے پاس کوئی چیز نہیں ہو گی (اور وہ خالی ہاتھ ہوں گے)۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو پکارے گا، ہر کوئی اسے قریب سے آنے والی آواز کی طرح سنے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں،میں بدلے دینے والاہوں ، کوئی آدمی جو جہنم میںجانے والا ہو، اگر اس کا کسی جنتی کے ذمے کوئی حق یا بدلہ ہو تو بتائے تاکہ اسے بدلہ دلواؤں، اسی طرح جو آدمی جنت میں جانے والا ہے، اگر اس کا کسی جہنمی کے ذمہ کوئی حق یا بدلہ ہو، خواہ وہ ایک تھپڑ کی صورت میں ہو، تو وہ بھی بتائے تاکہ میں اسے بدلہ دلواؤں۔ پھر سیدنا عبد اللہ بن انیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! بدلے کیسے پورے ہوں گے جب کہ ہم تو اللہ تعالیٰ کے ہاں برہنہ جسم ، غیر مختون اور خالی ہاتھ جائیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس دن نیکیوں اور گناہوں کے ذریعے دلوائے جائیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13167

۔ (۱۳۱۶۷)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ھَلْ تَدْرُوْنَ مَنِ الْمُفْلِسُ؟)) قَالَ: اَلْمُفْلِسُ فِیْنَایَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَنْ لَادِرْھَمَ لَہُ وَلَا مَتَاعَ۔ قَالَ: ((اِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ اُمَّتِیْ مَنْ یَّاْتِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِصِیَامٍ وَصَلَاۃٍ وَزَکَاۃٍ وَیَاْتِیْ قَدْ شَتَمَ عِرْضَ ہٰذَا وَقَذَفَ ہٰذَا وَاَکَلَ مَالَ ہٰذَا فَیَقْعُدُ فَیَقْتَصُّ ہٰذَا مِنْ حَسَنَاتِہٖوَہٰذَامِنْحَسَنَاتِہٖفَاِنْفَنِیَتْ حَسَنَاتُہُ قَبْلَ اَنْ یَّقْضِیَ مَا عَلَیْہِ مِنَ الْخَطَایَا اُخِذَ مِنْ خَطَایَاھُمْ فَطُرِحَتْ عَلَیْہِ ثُمَّ طُرِحَ فِی النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۸۰۱۶)
سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ہمارے اندر مفلس وہ ہوتا ہے، جس کے پاس درہم اور دنیوی سازو سامان نہ ہو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت کا مفلس وہ ہے، جو قیامت کے دن روزے، نمازیں اور زکوتیں لے کر آئے گا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نے کسی کی عزت پر ڈاکہ زنی کی ہو گی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی اور کسی کا مال کھا یا ہو گا، ایسا آدمی بیٹھا ہوگا، ایک مظلوم آکر اس سے نیکیاں لے کر قصاص لے گا، پھر دوسرا آکر اس کی نیکیاں لے کر بدلہ لے گا، پس اگر اس کے مظالم کے بدلے پورے ہونے سے قبل اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں تو مظلوموں کے گناہ اس پر ڈال دئیے جائیںگے اوربالآخر اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13168

۔ (۱۳۱۶۸)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا بَہْزٌ وَ عَفَّانُ قَالَا ثَنَا ھَمَّامٌ ثَنَا قَتَادَۃُ قَالَ عَفَّانُ: عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ: کُنْتُ اٰخِذًا بِیَدِ ابْنِ عُمَرَ ( ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) اِذْ عَرَضَ لَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: کَیْفَ سَمِعْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ فِی النَّجْوٰییَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یُدْنِی الْمُوْمِنَ فَیَضَعُ عَلَیْہِ کَنَفَہُ وَیَسْتُرُہُ مِنَ النَّاسِ وَیُقَرِّرُہُ بِذُنُوْبِہٖوَیَقُوْلُ لَہُ: اَتَعْرِفُ ذَنْبَ کَذَا، اَتَعْرِفُ ذَنْبَ کَذَا، اَتَعْرِفُ ذَنْبَ کَذَا، حَتّٰی اِذَا قَرَّرَہُ بِذُنُوْبِہٖوَرَاٰی فِیْ نَفْسِہٖاَنَّہُقَدْھَلَکَقَالَ: فَاِنِّیْ قَدْ سَتَرْتُھَا عَلَیْکَ فِی الدُّنْیَا وَاِنِّیْ اَغْفِرُھَا لَکَ الْیَوْمَ ثُمَّ یُعْطٰی کِتَابَ حَسَنَاتِہٖ،وَاَمَّاالْکُفَّارُوَالْمُنَافِقُوْنَ {فَیَقُوْلُ الْاَشْہَادُ ھٰؤُلَائِ الَّذِیْنَ کَذَبُوْا عَلٰی رَبِّہِمْ اَلَا لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی الظَّالِمِیْنَ۔} [ھود: ۱۸] (مسند احمد: ۵۴۳۶)
صفوان بن محرز کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، اسی اثنا میں ایک آدمی نے ان کے سامنے آکر کہا: اللہ تعالیٰ کا قیامت والے دن اپنے بندے سے سرگوشی کرنا، اس بارے میں آپ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کیا بیان کرتے ہوئے سنا؟ انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مومن کو اپنے قریب کرے گا، اس پر اپنا بازو رکھے گا اور اسے لوگوں سے اوجھل کر کے اس سے اس کے گناہوں کا اعتراف کرائے گا اور کہے گا: کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا تجھے فلاں گناہ کا بھی علم ہے؟ کیا تجھے فلاں گناہ کا بھی پتہ ہے؟ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس سے اس کے تمام گناہوں کا اعتراف کرا لے گا اور اس آدمی کو دل سے یقین ہوجائے گا کہ وہ ہلاک ہونے والا ہے، پھراللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے دنیا میں تیرے ان گناہوں کو لوگوں سے پوشیدہ رکھا اور آج میں ان تمام گناہوں کو معاف کرتا ہوں، اس کے بعد اسے نیکیوں کا اعمال نامہ تھما دیا جائے گا، رہا مسئلہ کافروں اور منافقوں کا تو ان کے بارے میں گواہ کہیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں، جو دنیا میں اپنے ربّ پر جھو ٹ باندھتے رہے، خبردار ! ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی پھٹکار ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13169

۔ (۱۳۱۶۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا عَبْدُالْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ اَنَا سَعِیْدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ: بَیْنَمَا ابْنُ عُمَرَ یَطُوْفُ بِالْبَیْتِ اِذْ عَرَضَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا اَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ کَیْفَ سَمِعْتَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: فِی النَّجْوٰی فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ ((وَاَمَّاالْکُفَّارُ وَالْمُنَافِقُوْنَ فَیُنَادِیْ بِہِمْ عَلٰی رُؤُوْسِ الْاَشْہَادِ ھٰؤُلَائِ الَّذِیْنَ کَذَبُوْا عَلٰی رَبِّہِمْ اَلَا لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی الظَّالِمِیْنَ۔)) قَالَ سَعِیْدٌ: وَقَالَ قَتَادَۃُ: فَلَمْ یَخْزَیَوْمَئِذٍ اَحَدٌ فَخَفِیَ خِزْیُہُ عَلٰی اَحَدٍ مِنَ الْخَلَائِقِ۔ (مسند احمد: ۵۸۲۵)
۔ (دوسری سند) صفوان بن محرز کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طواف کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے ان کے سامنے آکر کہا: اے ابو عبدالرحمن ! آپ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان سرگوشی کے متعلق کیسے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: پھر گزشتہ حدیث کی مانند ہی بیان کیا، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے: رہا مسئلہ کافروں اور منافقوں کا تو تمام لوگوں کے سامنے ان کے بارے میں کہا جائے گا:یہی وہ لوگ ہیں، جنہوںنے اپنے ربّ پر جھوٹ باندھے ، خبردار! ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔ قتادہ نے کہا: اس دن جس آدمی کی رسوائی ہو گئی، تو اس کی یہ رسوائی کسی سے بھی مخفی نہیں رہے گی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13170

۔ (۱۳۱۷۰)۔ وَعَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ الْحُبُلِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَسْتَخْلِصُ رَجُلًا مِنْ اُمَّتِیْ عَلٰی رُؤُوْسِ الْخَلاَئِقِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِفَیَنْشُرُ عَلَیْہِ تِسْعَۃً وَتِسْعِیْنَ سِجِلَّا، کُلُّ سِجِلٍّ مَدَّ الْبَصَرِ ثُمَّ یَقُوْلُ: اَتُنْکِرُ مِنْ ہٰذَا شَیْئًا، اَظَلَمَتْکَ کَتَبَتِیْ الْحَافِظُوْنَ؟ قَالَ: لَا، یَارَبِّ! فَیَقُوْلُ: اَلَکَ عُذْرٌ اَوْ حَسَنَۃٌ؟ فَیَبْہُتُ الرَّجُلُ، فَیَقُوْلُ: لَا، یَارَبِّ! فَیَقُوْلُ: بَلٰی اِنَّ لَکَ عِنْدَنَا حَسَنَۃً وَاحِدَۃً، لَاظُلْمَ الْیَوْمَ عَلَیْکَ فَتُخْرَجُ لَہُ بِطَاقَۃٌ، فِیْہَا اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ، فَیَقُوْلُ: اَحْضِرُوْہُ فَیَقُوْلُ: یَارَبِّ! مَا ہٰذِہِ الْبِطَاقَۃُ مَعَ ہٰذِہِ السِّجِلَّاتِ! فَیُقَالُ: اِنَّکَ لَاتُظْلَمُ، قَالَ: فَتُوْضَعُ السِّجِلاَّتُ فِیْ کَفَّۃٍ، قَالَ: فَطَاشَتِ السِّجِلَّاتُ وَثَقُلَتِ الْبِطَاقَۃُ وَلَایَثْقُلُ شَیْئٌ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔)) (مسند احمد: ۶۹۹۴)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایک آدمی کو لوگوں کے سامنے سے الگ کر ے گا اور ا س کے سامنے اس کے گناہوں کے ننانوے رجسٹر پھیلا دئیے جائیں گے، ہر رجسٹر تاحدِّ نگاہ ہو گا، اللہ تعالیٰ اس بندے سے فرمائے گا :کیا تو ان گناہوں میں سے کسی گناہ کا انکار کرتا ہے؟ کیا میرے مقرر کر دہ لکھنے والے محافظ فرشتوں نے تجھ پر ظلم کیا ہے؟ وہ کہے گا: اے میرے رب! نہیں، جی نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تیرے پاس کوئی عذر یا نیکی ہے؟ وہ آدمی حیران و پریشان ہو کر کہے گا: اے میرے ربّ ! نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہمارے پاس تیری ایک نیکی ہے، آج تجھ پر ظلم نہیں کیا جائے گا، اس کے سامنے ایک ٹکڑا لایا جائے گا، اس پر کلمہ شہادت اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ تحریر ہوگا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس کو بھی سامنے لاؤ۔ وہ بندے کہے گا: اے میرے ربّ ! اتنے بڑے بڑے رجسٹروں کے مقابلے میں اس معمولی سے ٹکڑے کی کیا وقعت ہے؟ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہا جائے گا: آج تجھ پر ظلم نہیں کیا جائے گا، چنانچہ وہ تمام رجسٹر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دئیے جائیں گے اور وہ ہلکا ہونے کی وجہ سے اوپر اٹھ جائیں گا اور وہ ٹکڑا بھاری ہو جائے گا، اصل بات یہ ہے کہ مہربان اور نہایت رحم والے اللہ کے نام کے مقابلے میں کوئی چیز وزنی نہیں ہو سکتی۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13171

۔ (۱۳۱۷۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اَحَدَکُمْ لَیُسْاَلُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰییَکُوْنَ فِیْمَایُسْاَلُ عَنْہُ اَنْ یُّقَالَ مَا مَنَعَکَ اَنْ تُنْکِرَ الْمُنْکَرَ اِذَا رَاَیْتَہُ قَالَ: فَمَنْ لَقَّنَہُ اللّٰہُ حُجَّتَہُ قَالَ: رَبِّ رَجَوْتُکَ وَخِفْتُ النَّاسَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۳۲)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم میں سے ایک آدمی سے مختلف سوالات کیے جائیں گے، یہاں تک کہ اس پوچھ گچھ کے دوران اس سے یہ بھی پوچھا جائے گا: جب تو دنیا میں گناہ کو دیکھا تھا تو نے اس سے روکا کیوں نہیں تھا؟ تو جس بندے کو اللہ تعالیٰ جواب سمجھا دے گا، وہ کہے گا: اے میرے رب! مجھے تیری رحمت کی امید تھی اور میں لوگوں سے ڈر گیا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13172

۔ (۱۳۱۷۲)۔ وَعَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ وَعُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ حَدَّثَاہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ وَفَرَغَ اللّٰہُ مِنْ قَضَائِ الْخَلْقِ فَیَبْقٰی رَجُلَانِ فَیُوْمَرُ بِہِمَا اِلَی النَّارِ فَیَلْتَفِتُ اَحَدُھُمَا، فَیَقُوْلُ الْجَبَّارُ تَبَارَکَ اِسْمُہُ: رُدُّوْہُ، فَیَرُدُّوْہُ فَیَقُوْلُ لَہُ: لِمَ اِلْتَفَتَّ یَعْنِیْ فَیَقُوْلُ: قَدْکُنْتُ اَرْجُوْ اَنْ تُدْخِلَنِی الْجَنَّۃَ قَالَ: فَیُوْمَرُ بِہٖاِلَی الْجَنَّۃِ قَالَ: فَیَقُوْلُ: لَقَدْ اَعْطَانِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ حَتّٰی لَوْ اَنِّیْ اَطْعَمْتُ اَھْلَ الْجَنَّۃِ مَا نَقَصَ ذٰلِکَ مِمَّا عِنْدِیْ شَیْئًا۔)) وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا ذَکَرَہُیُرَی السُّرُوْرُ فِیْ وَجْہِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۲۴۴۶۴)
سیدنافضالہ بن عبید اور سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے فیصلوں سے فارغ ہو گا، تو اُدھر دو آدمی بچے ہوئے ہوں گے۔پھر ا نہیں جہنم کی طرف لے جانے کا حکم دیا جائے گا، ان میں سے ایک آدمی مڑ مڑ کر دیکھے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اسے واپس لاؤ، فرشتے اسے واپس لے آئیں گے،اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: تو پیچھے مڑ مڑ کر کیوں دیکھ رہا تھا؟ وہ کہے گا: مجھے تو یہ امید تھی کہ تو مجھے جنت میں داخل کرے گا۔ پھر اسے جنت میں داخل کرنے کا حکم دیا جائے گا، وہ جنت میں جا کر کہے گا: اللہ تعالیٰ نے مجھے اس قدر نعمتیں دی ہیں کہ اگر میں تمام اہل ِ جنت کو بھی کھانا کھلاؤں تو میری نعمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب یہ واقعہ بیان فرماتے تو آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دکھائی دیتے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13173

۔ (۱۳۱۷۳)۔ وَعَنِ الْمَعْرُوْرِ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُوْتٰی بِالرَّجُلِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَیُقَالُ: اعْرِضُوْا عَلَیْہِ صِغَارَ ذُنُوْبِہٖ،قَالَ: فَتُعْرَضُعَلَیْہِ وَیُخْبَاُ عَنْہُ کِبَارُھَا، فَیُقَالُ: عَمِلْتَیَوْمَ کَذَا وَکَذَا کَذَا وَکَذَا، وَھُوَ مُقِرٌّ لَایُنْکِرُ، وَھُوَ مُشْفِقٌ مِنَ الْکِبَارِ فَیُقَالُ: اَعْطُوْہُ مَکَانَ کُلِّ سَیِّئَۃٍ حَسَنَۃً، قَالَ: فَیَقُوْلُ: اِنَّ لِیْ ذُنُوْبًا مَا اَرَاھَا۔)) قَالَ: قَالَ اَبُوْ ذَرٍّ: فَلَقَدْ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ضَحِکَ حَتّٰی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ۔ (مسند احمد: ۲۱۷۲۱)
سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ایک آدمی کو اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا، کہا جائے گا کہ اس کے چھوٹے گناہ اس پر پیش کرو، پس اس کے صغیرہ گناہ اس پر پیش کیے جائیں گے اور بڑے بڑے گناہوں کو اس سے اوجھل رکھا جائے گا۔ اس سے کہا جائے گا کہ تو نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں گناہ کیا تھا؟ وہ ان گناہوں کا اعتراف کرتا جائے گا اور انکار نہیں کرے گا، جبکہ وہ اپنے بڑے بڑے گناہوں سے ڈر رہا ہوگا، لیکن جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ کہا جائے گا کہ اسے ہر گناہ کے عوض ایک ایک نیکی دے دو، تب وہ بولے گا اور کہے گا: میں نے تو ایسے گناہ بھی کیے تھے، جو یہاں مجھے نظر نہیں آ رہے۔ سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ کو دیکھا کہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ حدیث بیان کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس قدر مسکرائے کہ آپ کی داڑھیں بھی نمایاں ہوگئیں۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13174

۔ (۱۳۱۷۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنِّیْ لَاَعْرِفُ آخِرَ اَھْلِ النَّارِ خُرُوْجًا مِنَ النَّارِ وَ آخِرَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ دُخُوْلاً الْجَنَّۃَ، یُوْتٰی بِرَجُلٍ، فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ بَعْدَ قَوْلِہٖحَتّٰی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ قَالَ: ((فَیُقَالُ لَہُ: فَاِنَّ لَکَ مَکَانَ کُلِّ سَیِّئَۃٍ حَسَنَۃً۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۲۴)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں اس آدمی کو جانتا ہوں جسے سب سے آخرمیں جہنم سے نکال کر سب سے آخر میں جنت میں داخل کیا جائے گا، ایک آدمی کو لایا جائے گا، … …، یہاں تک کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی داڑھیں ظاہر ہونے لگیں یہاں تک پہلی حدیث کی طرح ہی ہے۔ اور یہ بات زیادہ ہے کہ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پس اسے کہا جائے گا: پس بیشک تیرے لیے ہر برائی کے بدلے نیکی ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13175

۔ (۱۳۱۷۵)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظْلِمُ الْمُوْمِنَ حَسَنَۃًیُعْطٰی عَلَیْہَا فِی الدُّنْیَا وَیُثَابُ عَلَیْہَا فِی الْآخِرَۃِ، وَاَمَّا الْکَافِرُ فَیُعْطِیْہِ حَسَنَاتِہِ فِی الدُّنْیَا حَتّٰی اِذَا اَفْضٰی فِی الْآخِرَۃِ، لَمْ یَکُنْ لَہُ بِہَا حَسَنَۃٌیُعْطٰی بِہَا خَیْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۲۲۶۲)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کسی مومن پر ایک نیکی کے سلسلہ میں بھی ظلم نہیں کرے گا، بلکہ مومن کو دنیا میں نیکی کا عوض بھی دیا جاتا ہے اور آخرت میںثواب بھی دیا جاتا ہے، رہا مسئلہ کافر کا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی نیکیوں کا بدلہ دنیا میں ہی چکا دیتا ہے، جب وہ آخرت تک پہنچتا ہے تو کوئی نیکی نہیں ہوتی کہ اسے بدلہ دیا جائے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13176

۔ (۱۳۱۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْاُمَمَ فِیْ صَعِیْدٍیَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَاِذَا بَدَا لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اَنْ یَصْدَعَ بَیْنَ خَلْقِہٖ،مَثَّلَلِکُلِّقَوْمٍمَاکُانُوْایَعْبُدُوْنَ، فَیَتَّبِعُوْنَہُمْ حَتّٰییُقَحِّمُوْنَہُمُ النَّارَ، ثُمَّ یَاْتِیْنَا رَبُّنَا عَزَّوَجَلَّ وَنَحْنُ عَلٰی مَکَانٍ رَفِیْعٍ فَیَقُوْلُ: مَنْ اَنْتُمْ؟ فَنَقُوْلُ: نَحْنُ الْمُسْلِمُوْنَ، فَیَقُوْلُ: مَا تَنْتَظِرُوْنَ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَنْتَظِرُ رَبَّنَا عَزَّوَجَلَّ، قَالَ: فَیَقُوْلُ: وَھَلْ تَعْرِفُوْنَہُ اِنْ رَاَیْتُمُوْہُ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ، فَیَقُوْلُ: کَیْفَ تَعْرِفُوْنَہُ وَلَمْ تَرَوْہُ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ، اِنَّہُ لَاعِدْلَ لَہُ فَیَتَجَلّٰی لَنَا ضَاحِکًا، فَیَقُوْلُ: اَبْشِرُوْا اَیُّہَا الْمُسْلِمُوْنَ فَاِنَّہُ لَیْسَ مِنْکُمْ اَحَدٌ اِلَّا جَعَلْتُ مَکَانَہٗفِیْ النَّارِ یَہُوْدِیًّا اَوْ نَصْرَانِیًّا۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۸۸)
سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام امتوں کو ایک چٹیل میدان میںجمع کرے گا، جب اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہوگا کہ وہ اپنی مخلوق کے درمیان فیصلے کرے توہر قوم جس جس کی پوجا کیا کرتی تھی، اللہ تعالیٰ ان کے سامنے اس کی صورت پیش کرے گا، وہ لوگ اپنے اپنے معبودوں کے پیچھے چلتے ہوئے جہنم میں چلے جائیں گے، جبکہ ہم ایک بلند جگہ پر ہوں گے، ہمارا ربّ ہمارے پاس آکر کہے گا: تم کون لوگ ہو؟ ہم عرض کریں گے: ہم مسلمان ہیں، وہ پوچھے گا: تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟ ہم کہیں گے: ہم اپنے ربّ کا انتظار کر رہے ہیں، وہ پوچھے گا: کیا تم اسے دیکھ کر پہنچان جاؤ گے؟ ہم کہیں گے: جی ہاں، وہ پوچھے گا: تم نے تو اسے دیکھا ہی نہیں، پس تم اسے کیسے پہچانو گے؟ ہم کہیں گے: بس ہم اسے پہچان لیں گے، کیونکہ وہ بے مثل ہیں، اس جیسا کوئی دوسرا ہے ہی نہیں۔ تب اللہ تعالیٰ مسکراتے ہوئے ان کے سامنے ظہور فرمائے گا اور کہے گا: مسلمانو! مبارک ہو، میںنے تمہارے ہر ہر فرد کے بدلے ایک یہودی یا عیسائی کو جہنم میں پہنچادیا ہے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13177

۔ (۱۳۱۷۷)۔ وَعَنْ عُمَارَۃَ الْقُرَشِیِّ قَالَ: وَفَدْنَا اِلٰی عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیْزِ وَفِیْنَا اَبُوْ بُرْدَۃَ فَقَضٰی حَاجَتَنَا فَلَمَّا خَرَجَ اَبُوْ بُرْدَۃَ رَجَعَ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیْزِ: اَذَکَرَ الشَّیْخُ مَا رَدَّکَ؟ اَلَمْ اَقْضِ حَوَائِجَکَ؟ قَالَ: فَقَالَ اَبُوْ بُرْدَۃَ: اِلَّا حَدِیْثًا حَدَّثِنِیْہِ اَبِیْ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْاُمَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ قَالَ: فَقَالَ لِاَبِیْ بُرْدَۃَ: آللّٰہِ! لَسَمِعْتَ اَبَا مُوْسٰییُحَدِّثُ بِہٖعَنِالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: نَعَمْ، لَاَنَا سَمِعْتُہُ مِنْ اَبِیْیُحَدِّثُہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۸۸۹)
عمارۃ قرشی کہتے ہیں: ہم ایک وفد کی صورت میں عمربن عبدالعزیز کی خدمت میں گئے، وفد میں سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے، عمربن عبدالعزیز نے ہمارا کام کر دیا، جب سیدنا ابوبردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وہاں سے نکلے تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے ان کو دیکھ کر کہا: بزرگ کو کیا یاد آگیا؟ کیا میں نے آپ لوگوں کا کام نہیں کر دیا؟ سیدناابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کام تو ہو گیا ہے، ایک حدیث رہ گئی ہے، جو میرے والد (سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) نے مجھے بیان کی تھی کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن امتوں کو جمع کرے گا،… پھر گزشتہ حدیث کی مانند ذکر کیا۔ عمربن عبدالعزیز نے سیدنا ابوبردہ سے پوچھا: اللہ کی قسم! کیا واقعی تم نے سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ حدیث سنی ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کرتے ہوں؟ انھوں نے کہا: جی ہاں میں نے اپنے والد کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13178

۔ (۱۳۱۷۸)۔ وَعَنْ قَتَادَۃَ اَنَّ عَوْنًا وَسَعِیْدَا بْنَ اَبِیْ بُرْدَۃَ حَدَّثَا، اَنَّہُمَا شَہِدَا اَبَا بُرْدَۃَیُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِالْعَزِیْزِ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَایَمُوْتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ اِلَّا اَدْخَلَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مَکَانَہُ النَّارَ یَہُوْدِیًّا اَوْنَصْرَانِیًّا۔)) قَالَ: فَاسْتَحْلَفَہُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیْزِ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، اَنَّ اَبَاہُ حَدَّثَہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: فَحَلَفَ لَہُ، قَالَ: فَلَمْ یُحَدِّثْنِیْ سَعِیْدٌ اَنَّہُ اسْتَحْلَفَہُ وَلَمْ یُنْکِرْ عَلٰی عَوْنٍ قَوْلَہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۸۹)
عون اور سعید بن ابی بردہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ وہ دونوں موجود تھے اور سیدنا ابوبردہ عمربن عبدالعزیز کے سامنے اپنے والد کے حوالہ سے یہ حدیث بیان کررہے تھے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی فوت ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ایک یہودی یا عیسائی کو جہنم رسید کرے گا۔ عمربن عبدالعزیز نے ان سے تین بار اس اللہ کی قسم لی کہ جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کہ واقعی اس کے باپ نے اس کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ حدیث بیان کی ہے؟ انھوں نے جواباً قسم اٹھائی۔ سعید راوی نے قسم اٹھوانے والی بات بیان نہیں کی تھی، لیکن انھوں نے عون کی اس بات کا انکار بھی نہیں کیا تھا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13179

۔ (۱۳۱۷۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ قاَلَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ لَمْ یَبْقَ مُؤْمِنٌ اِلَّا اُتِیَ بِیَھُوْدِیٍّ اَوْ نَصْرَانِیٍّ، حَتّٰییَدْفَعَہٗ اِلَیْہِیُقَالُ لَہٗ: ہٰذَافِدَاؤُکَ مِنَ النَّارِ۔)) قَالَ اَبُوْ بُرْدَۃَ: فَاسْتَحْلَفَنِیْ عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیْزِ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اَسَمِعْتَ اَبَا مُوْسٰییَذْکُرُہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : قُلْتُ: نَعَمْ، فَسُرَّ بِذٰلِکَ عُمَرُ۔ (مسند احمد: ۱۹۸۲۹)
سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کابیان ہے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو ہر مومن کو ایک یہودی یا ایک عیسائی دے کر یہ کہا جائے گا کہ جہنم سے تمہاری نجات کے لیے یہ آدمی تمہارا فدیہ ہے۔ سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: عمربن عبدالعزیز نے مجھ سے اللہ کے نام کا حلف اٹھوایا کہ کیا واقعی میں نے سیدنا ابو موسیٰ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ حدیث روایت کرتے سنا ہے، میں نے کہا جی ہاں، یہ سن کر عمربن عبدالعزیز خوش ہو گئے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13180

۔ (۱۳۱۸۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضِ غَیْرَ الْاَرْضُ وَالسَّمٰوَاتُ أَیْنَ النَّاسُ؟ قَالَ: ((اِنَّ ہٰذَا الشَّیْئَ مَا سَأَلَنِیْ عَنْہُ اَحَدٌ مِنْ اُمَّتِیْ قَبْلَکِ، اَلنَّاسُ عَلٰی الصِّرَاطِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۲۰۴)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! جس دن زمین اور آسمان کو تبدیل کیا جائے گا، اس دن لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے میری امت میں سے کسی نے اس کے متعلق دریافت نہیں کیا، اس وقت لوگ پل صراط پر ہوں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13181

۔ (۱۳۱۸۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یُوْضَعُ الصِّرَاطُ بَیْنَ ظَہْرَیْ جَہَنَّمَ عَلَیْہِ حَسَکٌ کَحَسَکِ السَّعْدَانِ، ثُمَّ یَسْتَجِیْزُ النَّاسُ فَنَاجٍ مُسْلَّمٌ وَ مَجْرُوْحٌ بِہٖثُمَّنَاجٍوَمُحْتَبَسٌبِہٖمَنْکُوْسٌفِیْہَا، فَاِذَا فَرَغَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنَ الْقَضَائِ بَیْنَ الْعِبَادِ یَفْقِدُ الْمُوْمِنُوْنَ رِجَالًا کَانُوْا مَعَہُمْ فِی الدُّنْیَایُصَلُّوْنَ بِصَلَاتِہِمْ وَیُزَکُّوْنَ بِزَکَاتِہِمْ وَیَصُوْمُوْنَ صِیَامَہُمْ وَیَحُجُّوْنَ حَجَّھُمْ وَیَغْزُوْنَ غَزْوَھُمْ، فَیَقُوْلُوْنَ: اَیْ رَبَّنَا! عِبَادٌ مِنْ عِبَادِکَ کَانُوْا مَعَنَا فِی الدُّنْیَایُصَلُّوْنَ صَلاَتَنَا وَیُزَکُّوْنَ زَکَاتَنَا وَیَصُوْمُوْنَصِیَامَنَا وَیَحُجُّوْنَ حَجَّنَا وَیَغْزُوْنَ غَزْوَنَا لَانَرَاھُمْ، فَیَقُوْلُ: اِذْھَبُوْا اِلَی النَّارِ فَمَنْ وَجَدْتُّمْ فِیْہَا مِنْہُمْ فَاَخْرِجُوْہُ، قَالَ: فَیَجِدُوْنَہُمْ قَدْ اَخَذَتْہُمُ النَّارُ عَلٰی قَدْرِ اَعْمَالِھِمْ فَمِنْہُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ اِلٰی قَدَمَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ اِلٰی نِصْفِ سَاقَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ اِلٰی رُکْبَتَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ اَزَرَتْہُ وَمِنْہُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ اِلٰی ثَدْیَیْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ اِلٰی عُنُقِہِ وَلَمْ تَغْشَ الْوُجُوْہَ، فَیَسْتَخْرِجُوْنَہُمْ مِنْہَا فَیُطْرَحُوْنَ فِیْ مَائِ الْحَیَاۃِ،۔)) قِیْلَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَا الْحَیَاۃُ؟ قَالَ: ((غُسْلُ اَھْلِ الْجَنَّۃِ، فَیَنْبُتُوْنَ نَبَاتَ الزَّرْعَۃِ وَقَالَ مَرَّۃً فِیْہِ کَمَا تَنْبُتُ الزَّرْعَۃُ فِیْ غُثَائِ السَّیْلِ ثُمَّ یَشْفَعُ الْاَنْبِیَائُ فِیْ کُلِّ مَنْ کَانَ یَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٓہَ اِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصًا فَیُخْرِجُوْنَہُمْ مِنْہَا قَالَ: ثُمَّ یَتَحَنَّنُ اللّٰہُ بِرَحْمَتِہٖعَلٰی مَنْ فِیْہَا فَمَا یَتْرُکُ فِیْہَا عَبْدًا فِیْ قَلْبِہٖمِثْقَالُ حَبَّۃٍ مِنْ اِیْمَانٍ اِلَّا اَخْرَجَہُ مِنْہَا۔)) (مسند احمد:۱۱۰۹۷)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم پر پل صراط رکھا جائے گا اور اس کے اوپر خاردار پودے سعد ان کے کانٹوں کی طرح کانٹے لگے ہوں گے، پھر اس کے اوپر سے لوگ گزریں گے، کچھ لوگ تو صحیح سالم اس کو پار کر کے نجات پا جائیں گے اور بعض اس کے اوپر سے گرتے پڑتے گزر کر نجات پا جائیں گے اور بعض کو اس کے اوپر روک کر ان کو اوندھے منہ جہنم میں گرا دیا جائے گا، جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلوں سے فارغ ہوگا تو اہل ایمان بعض ایسے لوگوں کو نہیں دیکھ پائیں گے، جو دنیا میں ان کے ساتھ نماز ادا کرتے، زکوٰۃ دیتے، روزے رکھتے، حج کرتے اور جہاد کرتے تھے، اس لیے وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! تیرے وہ بندے جو دنیا میں ہمارے ساتھ نماز پڑھتے، ہمارے ساتھ زکوٰۃ ادا کرتے، روزے رکھتے، ہمارے ساتھ حج ادا کرتے اور ہمارے ساتھ جہاد کرتے تھے، وہ ہمیں دکھائی نہیں دے رہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جہنم میں جا کر دیکھو، تمہیں ان میں سے جو آدمی وہاں نظر آئے اسے باہر لے آؤ، چنانچہ وہ لوگ ان کو جہنم میں پائیں گے، جبکہ آگ ان کو ان کے اعمال کے حساب سے جلا چکی ہوگی،کوئی قدموں تک، کوئی نصف پنڈلیوں تک، کوئی گھٹنوں تک، کوئی کمر تک، کوئی سینے تک اور کوئی گردن تک جلا ہوا ہو گا، البتہ آگ ان کے چہروں کونہیں جلائے گی، یہ لوگ ان کو جہنم سے نکال لائیں گے اور پھر ان کو مَائُ الْحَیَاۃ میں ڈال دیا جائے گا۔ کسی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! مَائُ الْحَیَاۃ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ اہل جنت کے غسل کا پانی ہوگا، یہ لوگ اس میں جاکر اس طرح اگیں گے جس طرح سیلاب کی جھاگ میں پودے اگتے ہیں، پھر انبیائے کرام ان لوگوں کے حق میں سفارش کریں گے، جنہوں نے خلوصِ دل سے اللہ کے معبود برحق ہونے کی شہادت دی ہو گی اور ان کو وہاں سے نکال کر باہر لے آئیں گے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ اہل جہنم پر اپنی خصوصی رحمت کرے گا اورجس بندے کے دل میں ایک دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا، اللہ اسے جہنم سے نکال لے گا۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13182

۔ (۱۳۱۸۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَخْلُصُ الْمُوْمِنُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنَ النَّارِ فَیُحْبَسُوْنَ عَلٰی قَنْطَرَۃٍ بَیْنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ فَیُقْتَصُّ لِبَعْضِہِمْ مِنْ بَعْضٍ، مَظَالِمُ کَانَتْ بَیْنَہُمْ فِی الدُّنْیَا حَتّٰی اِذَا ھُذِّبُوْا وَنُقُّوْا، اُذِنَ لَھُمْ فِیْ دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ فَوَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ! لَاَحَدُھُمْ اَھْدٰی لِمَنْزِلِہٖفِی الْجَنَّۃِ مِنْہُ بِمَنْزِلِہٖکَانَفِی الدُّنْیَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۲۹)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اہل ِ ایمان قیامت کے دن جہنم سے نجات پاکر آ جائیںگے تو ان کو جنت اور جہنم کے درمیان ایک پل پر روک لیا جائے گا، تاکہ دنیا میں ان کے آپس میں ہو جانے والے مظالم کا ایک دوسرے کو بدلہ دلوایا جا سکے، جب ان کو اچھی طرح سنوار دیا جائے گا اور وہ پاک صاف کر دئیے جا ئیں گے، تو انہیں جنت میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جس طرح دنیا میں ان کو اپنے گھروں کا راستہ معلوم تھا، وہ جنت میں اپنے مقام پر اس سے بھی زیادہ آسانی سے پہنچ جائیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13183

۔ (۱۳۱۸۳)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا عَفَّانُ ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ زَیْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا سُلَیْمَانَ الْمِصْرِیَّ حَدَّثَنِیْ عُقْبَۃُ بْنُ صَہْبَانَ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا بَکْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُحْمَلُ النَّاسُ عَلٰی الصِّرَاطِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَتَقَادَعُ بِہِمْ جَنْبَۃُ الصِّرَاطِ تَقَادُعَ الْفَرَاشِ فِی النَّارِ، قَالَ: فَیُنْجِی اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی بِرَحْمَتِہٖمَنْیَّشَائُ، قَالَ: ثُمَّ یُوْذَنُ لِلْمَلَائِکَۃِ وَالنَّبِیِّیْنِ وَالشُّہَدَائِ اَنْیَّشْفَعُوْا فَیَشْفَعُوْنَ وَیُخْرِجُوْنَ وَیَشْفَعُوْنَ وَیُخْرِجُوْنَ۔)) وَزَادَ عَفَّانُ مَرَّۃً فَقَالَ اَیْضًا: ((وَیَشْفَعُوْنَ وَیُخْرِجُوْنَ مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہٖ مَایَزِنُ ذَرَّۃً مِّنْ اِیْمَانٍ۔)) قَالَ اَبُوْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اَبَانَ ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ زَیْدٍ مِثْلَہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۷۱۲)
سیدناابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کو پل صراط پر چلایا جائے گا، پل کے کنارے لوگوں کو اس طرح جہنم میں ڈالتے جائیں گے، جیسے پتنگے آگ میں تیزی سے اور پے در پے گرتے ہیں، بہرحال اللہ تعالیٰ جن بندوں کے بارے میں چاہے گا، ان کو نجات دلائے گا، اس کے بعد فرشتوں، نبیوں اور شہیدوں کو اجازت دی جائے گی کہ وہ لوگوں کے بارے میں سفارش کریں تو وہ سفارش کرتے جائیں گے اور ان کو جہنم سے نکالتے جائیں گے، وہ لوگوں کے حق میں سفارش کرتے جائیں گے اور ان کے جہنم سے نکالتے جائیں گے اور وہ سفارش کرتے جائیں گے اور جن کے دلوں میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو گا، ان کو جہنم سے نکالتے جائیں گے۔
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 13184

۔ (۱۳۱۸۴)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُضْرَبُ جَسْرٌ عَلٰی جَہَنَّمَ۔)) قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فَاَکُوْنُ اَوَّلَ مَنْ یُجِیْزُ وَدَعْوٰی الرُّسُلِ یَوْمَئِذٍ: اَلّٰلہُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، وَبِہَا کَلَالِیْبُ مِثْلُ شَوْکِ السَّعْدَانِ، ھَلْ رَاَیْتُمْ شَوْکَ السَّعْدَانِ؟)) قَالُوْا: نَعَمْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((فَاِنَّہَا مِثْلُ شَوْکِ السَّعْدَانِ غَیْرَ اَنَّہُ لَایَعْلَمُ قَدْرَ عِظَمِہَا اِلَّا اللّٰہُ تَعَالٰی فَتُخْطَفُ النَّاسُ بِاَعْمَالِھِمْ فَمِنْہُمُ الْمُوْبَقُ بِعَمَلِہٖ وَمِنْہُمُ الْمُخَرْدَلُ ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹۱۹)
سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم کے اوپر ایک پل رکھا جائے گا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے میں اس پل کے اوپر گزر کر اسے پار کروں گا، اس دن رسولوں کی پکار بھی یہ ہو گی: اے اللہ! محفوظ رکھنا، سلامت رکھنا۔ اس پل پر سعدان کے کانٹوں کی طرح خم دار سلاخیں ہوں گے، کیا تم نے سعدان کے کانٹے دیکھے ہیں؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ سعدان کے کانٹوں کی طرح ہوں گے، لیکن ان کی بڑی جسامت کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، لوگ اپنے اپنے اعمال کے حساب سے اچک لیے جائیں گے، کوئی تو یوں ہی ہلاک ہو جائے گا اور کسی کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہلاک کیا جائے گا۔

Icon this is notification panel