۔ (۲۴۱۸) حدثنا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّھْرِیِّ سَمِعَہُ مِنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَقَطَ النَّبِیُُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّہُ الْأَیْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ نَعُوْدُہُ فَحَضَرَتِ الصَّلَاۃُ فَصَلّٰی قَاعِداً وَصَلَّیْنَا قُعُودًا، فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاۃَ، قَالَ: ((اِنَّمَا جُعِلَ الْاِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ فَاِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَاِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا، وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً، فَاِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَاِذَا قَالَ: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُوْلُوْا رَبَّنَا وَلکَ الْحَمْدُ وَاِنْ صلّٰی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۲۰۹۸)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے، آپ کی دائیں جانب زخمی ہو گئی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کرنے کے لیے آپ کے پاس آئے، اتنے میںنماز کا وقت ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی (آپ کی اقتداء میں) نماز بیٹھ کر پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب نماز پوری کی تو فرمایا: امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، اس لیے جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو،جب وہ رکوع کرے، تب تم رکوع کرو، جب وہ سجدہ کرے تب تم سجدہ کرو، جب وہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہے، تو تم رَبَّنَا وَلکَ الْحَمْدُ کہو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔