1 Results For Search Result Musnad Ahmad
Ravi Bookmark Report

حدیث نمبر 12296

۔ (۱۲۲۹۶)۔ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللّٰہِ الْجَدَلِیِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ، فَقَالَتْ لِی: أَیُسَبُّ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیکُمْ؟ قُلْتُ: مَعَاذَ اللّٰہِ، أَوْ سُبْحَانَ اللّٰہِ أَوْ کَلِمَۃً نَحْوَہَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَنْ سَبَّ عَلِیًّا فَقَدْ سَبَّنِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۸۴)
ابو عبداللہ جدلی کہتے ہیں: میں سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے مجھ سے کہا: کیا تمہارے ہاں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو برا بھلا کہا جا رہا ہے؟ میں نے کہا: اللہ کی پناہ، یا کہا: سبحان اللہ! بڑا تعجب ہے، یا اسی قسم کا کوئی کلمہ کہا، (یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو برا بھلا کہا جائے) انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس نے علی کو برا بھلا کہا، اس نے یقینا مجھے برا بھلا کہا۔

Icon this is notification panel