۔ (۱۷۹۱) عَنْ نَاِفعٍ قَالَ: کَانَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ عُمَرَ رضی اللہ عنہ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلاَۃِ وَضَعَ
یَدَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَأَشَارَ بِاِصْبَعِہِ وَأَتْبَعَہَا بَصَرَہُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَھِیَ أَشَدُّ عَلَی الشَّیْطَانِ مِنَ الْحَدِیْدِ)) یَعْنِی االسَّبَّابَۃَ۔ (مسند احمد: ۶۰۰۰)
نافع کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے، اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اسی کے پیچھے لگاتے، پھر یہ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ یہ انگلی شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔