12 Results For Surat Name ( Surat-ul-Qariya)


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

اَلۡقَارِعَۃُ ۙ﴿۱﴾

کھڑ کھڑا دینے والی ۔

مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾

کیا ہے وہ کھڑ کھڑا دینے والی ۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡقَارِعَۃُ ؕ﴿۳﴾

تجھے کیا معلوم کہ وہ کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے ۔

یَوۡمَ یَکُوۡنُ النَّاسُ کَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِ ۙ﴿۴﴾

جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے ۔

وَ تَکُوۡنُ الۡجِبَالُ کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ ؕ﴿۵﴾

اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے ۔

فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۶﴾

پھر جس کے پلڑے بھاری ہونگے ۔

فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾

وہ تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا ۔

وَ اَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۸﴾

اور جس کے پلڑے ہلکے ہونگے ۔

فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃٌ ؕ﴿۹﴾

اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے ۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا ہِیَہۡ ﴿ؕ۱۰﴾

تجھے کیا معلوم کہ وہ کیا ہے ۔

نَارٌ حَامِیَۃٌ ﴿۱۱﴾٪  26

وہ تند تیز آگ ( ہے )

Icon this is notification panel