51 Results For Surat Name ( Surat-ul-Mursilaat)


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

وَ الۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ﴿۱﴾

دل خوش کن چلتی ہوئی ہواؤں کی قسم ۔

فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ﴿۲﴾

پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم ۔

وَّ النّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ﴿۳﴾

پھر ( ابر کو ) ابھار کر پراگندہ کرنے والیوں کی قسم ۔

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ﴿۴﴾

پھر حق اور باطل کو جدا جدا کر دینے والے ۔

فَالۡمُلۡقِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ﴿۵﴾

اور وحی لانے والے فرشتوں کی قسم ۔

عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ﴿۶﴾

جو ( وحی ) الزام اتارنے یا آگاہ کر دینے کیلئے ہوتی ہے ۔

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ﴿۷﴾

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے ۔

فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡ ۙ﴿۸﴾

پس جب ستارے بے نور کر دیئے جائیں گے ۔

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡ ۙ﴿۹﴾

اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا ۔

وَ اِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡ ﴿ۙ۱۰﴾

اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کرکے اڑا دیئے جائیں گے ۔

وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡ ﴿ؕ۱۱﴾

اور جب رسولوں کو وقت مقررہ پر لایا جائے گا ۔

لِاَیِّ یَوۡمٍ اُجِّلَتۡ ﴿ؕ۱۲﴾

کس دن کے لئے ( ان سب کو ) مؤخر کیا گیا ہے ؟

لِیَوۡمِ الۡفَصۡلِ ﴿ۚ۱۳﴾

فیصلے کے دن کے لئے ۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الۡفَصۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾

اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۱۵﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ۔

اَلَمۡ نُہۡلِکِ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

ثُمَّ نُتۡبِعُہُمُ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿۱۷﴾

پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو لائے ۔

کَذٰلِکَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۸﴾

ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۱۹﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ویل ( افسوس ) ہے ۔

اَلَمۡ نَخۡلُقۡکُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّہِیۡنٍ ﴿ۙ۲۰﴾

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے ( منی سے ) پیدا نہیں کیا ۔

فَجَعَلۡنٰہُ فِیۡ قَرَارٍ مَّکِیۡنٍ ﴿ۙ۲۱﴾

پھر ہم نے اسے مضبو ط و محفوظ جگہ میں رکھا ۔

اِلٰی قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴿ۙ۲۲﴾

ایک مقررہ وقت تک ۔

فَقَدَرۡنَا ٭ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ ﴿۲۳﴾

پھر ہم نے اندازہ کیا اور ہم کیا خوب اندازہ کرنے والے ہیں ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۲۴﴾

اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے ۔

اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ کِفَاتًا ﴿ۙ۲۵﴾

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

اَحۡیَآءً وَّ اَمۡوَاتًا ﴿ۙ۲۶﴾

زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی ۔

وَّ جَعَلۡنَا فِیۡہَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَیۡنٰکُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ﴿ؕ۲۷﴾

اور ہم نے اس میں بلند و بھاری پہاڑ بنا دیئے اور تمہیں سیراب کرنے والا میٹھا پانی پلایا ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۲۸﴾

اس دن جھوٹ جاننے والوں کے لئے وائے اور افسوس ہے ۔

اِنۡطَلِقُوۡۤا اِلٰی مَا کُنۡتُمۡ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾

اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے ۔

اِنۡطَلِقُوۡۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیۡ ثَلٰثِ شُعَبٍ ﴿ۙ۳۰﴾

چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف ۔

لَّا ظَلِیۡلٍ وَّ لَا یُغۡنِیۡ مِنَ اللَّہَبِ ﴿ؕ۳۱﴾

جو دراصل نہ سایہ دینے والا ہے اور نہ شعلے سے بچا سکتا ہے ۔

اِنَّہَا تَرۡمِیۡ بِشَرَرٍ کَالۡقَصۡرِ ﴿ۚ۳۲﴾

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینک تی ہے جو مثل محل کے ہیں ۔

کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ﴿ؕ۳۳﴾

گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۳۴﴾

آج ان جھوٹ جانتے والوں کی درگت ہے ۔

ہٰذَا یَوۡمُ لَا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿ۙ۳۵﴾

آج ( کا دن ) وہ دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے ۔

وَ لَا یُؤۡذَنُ لَہُمۡ فَیَعۡتَذِرُوۡنَ ﴿۳۶﴾

نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۳۷﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ۔

ہٰذَا یَوۡمُ الۡفَصۡلِ ۚ جَمَعۡنٰکُمۡ وَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۳۸﴾

یہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیاہے ۔

فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ کَیۡدٌ فَکِیۡدُوۡنِ ﴿۳۹﴾

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۰﴾٪  21

وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ۔

اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۴۱﴾

بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں ۔

وَّ فَوَاکِہَ مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾

اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں ۔

کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓئًۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾

۔ ( اے جنتیو! ) کھاؤ پیو مزے سے اپنے کئے ہوئے اعمال کے بدلے ۔

اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۴۴﴾

یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۵﴾

اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لئے ویل ( افسوس ) ہے ۔

کُلُوۡا وَ تَمَتَّعُوۡا قَلِیۡلًا اِنَّکُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ ﴿۴۶﴾

۔ ( اے جھٹلانے والو تم دنیا میں ) تھوڑا سا کھا لو اور فائدہ اٹھالو بیشک تم گنہگار ہو ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۷﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے سخت ہلاکت ہے ۔

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ ارۡکَعُوۡا لَا یَرۡکَعُوۡنَ ﴿۴۸﴾

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے ۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۹﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے ۔

فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۵۰﴾٪  22

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

Icon this is notification panel