43 Results For Surat Name ( Surat Abas)


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤی ۙ﴿۱﴾

وہ ترش رو ہوا اور منہ موڑ لیا ۔

اَنۡ جَآءَہُ الۡاَعۡمٰی ؕ﴿۲﴾

۔ ( صرف اس لئے ) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا ۔

وَ مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّہٗ یَزَّکّٰۤی ۙ﴿۳﴾

تجھے کیا خبر شاید وہ سنور جاتا ۔

اَوۡ یَذَّکَّرُ فَتَنۡفَعَہُ الذِّکۡرٰی ؕ﴿۴﴾

یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائدہ پہنچاتی ۔

اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰی ۙ﴿۵﴾

جو بے پروائی کرتا ہے ۔

فَاَنۡتَ لَہٗ تَصَدّٰی ؕ﴿۶﴾

اس کی طرف تُو تو پوری توجہ کرتا ہے ۔

وَ مَا عَلَیۡکَ اَلَّا یَزَّکّٰی ؕ﴿۷﴾

حالانکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں ۔

وَ اَمَّا مَنۡ جَآءَکَ یَسۡعٰی ۙ﴿۸﴾

اورجو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے ۔

وَ ہُوَ یَخۡشٰی ۙ﴿۹﴾

اور وہ ڈر ( بھی ) رہا ہے ۔

فَاَنۡتَ عَنۡہُ تَلَہّٰی ﴿ۚ۱۰﴾

تو اس سے تو بے رخی برتتا ہے ۔

کَلَّاۤ اِنَّہَا تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۱۱﴾

یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت ( کی چیز ) ہے ۔

فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ ﴿ۘ۱۲﴾

جو چاہے اس سے نصیحت لے ۔

فِیۡ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾

۔ ( یہ تو ) پر عظمت آسمانی صیفوں میں ( ہے ) ۔

مَّرۡفُوۡعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍۭ ﴿ۙ۱۴﴾

جو بلند وبالا اور پاک صاف ہیں ۔

بِاَیۡدِیۡ سَفَرَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾

ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے ۔

کِرَامٍۭ بَرَرَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾

جو بزرگ اور پاکباز ہیں ۔

قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَکۡفَرَہٗ ﴿ؕ۱۷﴾

اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے ۔

مِنۡ اَیِّ شَیۡءٍ خَلَقَہٗ ﴿ؕ۱۸﴾

اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا ۔

مِنۡ نُّطۡفَۃٍ ؕ خَلَقَہٗ فَقَدَّرَہٗ ﴿ۙ۱۹﴾

۔ ( اسے ) ایک نطفہ سے پھر اندازہ پر رکھا اس کو ۔

ثُمَّ السَّبِیۡلَ یَسَّرَہٗ ﴿ۙ۲۰﴾

پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا ۔

ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقۡبَرَہٗ ﴿ۙ۲۱﴾

پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا ۔

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَہٗ ﴿ؕ۲۲﴾

پھر جب چاہے گا اسے زندہ کر دے گا ۔

کَلَّا لَمَّا یَقۡضِ مَاۤ اَمَرَہٗ ﴿ؕ۲۳﴾

ہرگز نہیں اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی ۔

فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖۤ ﴿ۙ۲۴﴾

انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کو دیکھے ۔

اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا ﴿ۙ۲۵﴾

کہ ہم نے خوب پانی برسایا ۔

ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ﴿ۙ۲۶﴾

پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح ۔

فَاَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا حَبًّا ﴿ۙ۲۷﴾

پھر اس سے میں اناج اگائے ۔

وَّ عِنَبًا وَّ قَضۡبًا ﴿ۙ۲۸﴾

اور انگور اور ترکاری ۔

وَّ زَیۡتُوۡنًا وَّ نَخۡلًا ﴿ۙ۲۹﴾

اور زیتون اور کھجور ۔

وَّ حَدَآئِقَ غُلۡبًا ﴿ۙ۳۰﴾

اور گنجان باغات ۔

وَّ فَاکِہَۃً وَّ اَبًّا ﴿ۙ۳۱﴾

اور میوہ اور ( گھاس ) چارہ ( بھی اگایا ) ۔

مَّتَاعًا لَّکُمۡ وَ لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۲﴾

تمہارے استعمال و فائدہ کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے ۔

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّۃُ ﴿۫۳۳﴾

پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی ( قیامت ) آ جائے گی ۔

یَوۡمَ یَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِیۡہِ ﴿ۙ۳۴﴾

اس دن آدمی اپنے بھائی سے ۔

وَ اُمِّہٖ وَ اَبِیۡہِ ﴿ۙ۳۵﴾

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے ۔

وَ صَاحِبَتِہٖ وَ بَنِیۡہِ ﴿ؕ۳۶﴾

اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سےبھاگے گا ۔

لِکُلِّ امۡرِیًٔ مِّنۡہُمۡ یَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ یُّغۡنِیۡہِ ﴿ؕ۳۷﴾

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر ( دامن گیر ) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی ۔

وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ مُّسۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾

اس دن بہت سے چہرے روشن ہونگے ۔

ضَاحِکَۃٌ مُّسۡتَبۡشِرَۃٌ ﴿ۚ۳۹﴾

۔ ( جو ) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے ۔

وَ وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ عَلَیۡہَا غَبَرَۃٌ ﴿ۙ۴۰﴾

اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے ۔

تَرۡہَقُہَا قَتَرَۃٌ ﴿ؕ۴۱﴾

جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی ۔

اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکَفَرَۃُ الۡفَجَرَۃُ ﴿۴۲﴾٪  5

وہ یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے ۔

Icon this is notification panel