26 Results For Surat Name ( Surat-ul-Inshiqaaq)


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتۡ ۙ﴿۱﴾

جب آسمان پھٹ جائے گا ۔

وَ اَذِنَتۡ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتۡ ۙ﴿۲﴾

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اوراسی کے لائق وہ ہے ۔

وَ اِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡ ۙ﴿۳﴾

اور جب زمین ( کھینچ کر ) پھیلا دی جائے گی ۔

وَ اَلۡقَتۡ مَا فِیۡہَا وَ تَخَلَّتۡ ۙ﴿۴﴾

اور اس میں جو ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی ۔

وَ اَذِنَتۡ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتۡ ؕ﴿۵﴾

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے لائق وہ ہے ۔

یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدۡحًا فَمُلٰقِیۡہِ ۚ﴿۶﴾

اے انسان! تو ( اس وقت ) اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کر کے اس سے ملاقات کرنے والا ہے ۔

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ ۙ﴿۷﴾

تو ( اسوقت ) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا ۔

فَسَوۡفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیۡرًا ۙ﴿۸﴾

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا ۔

وَّ یَنۡقَلِبُ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ﴿۹﴾

اور وہ اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا ۔

وَ اَمَّا مَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَآءَ ظَہۡرِہٖ ﴿ۙ۱۰﴾

ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا ۔

فَسَوۡفَ یَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ﴿ۙ۱۱﴾

تو وہ موت کو بلانے لگے گا ۔

وَّ یَصۡلٰی سَعِیۡرًا ﴿ؕ۱۲﴾

اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا ۔

اِنَّہٗ کَانَ فِیۡۤ اَہۡلِہٖ مَسۡرُوۡرًا ﴿ؕ۱۳﴾

یہ شخص اپنے متعلقین میں ( دنیا میں ) خوش تھا ۔

اِنَّہٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ یَّحُوۡرَ ﴿۱۴﴾ۚ ۛ

اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا ۔

بَلٰۤی ۚ ۛ اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیۡرًا ﴿ؕ۱۵﴾

کیوں نہیں حالانکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا ۔

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِ ﴿ۙ۱۶﴾

مجھے شفق کی قسم !اور رات کی!

وَ الَّیۡلِ وَ مَا وَسَقَ ﴿ۙ۱۷﴾

اور اس کی جمع کردہ چیزوں کی قسم ۔

وَ الۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ﴿ۙ۱۸﴾

اور چاند کی جب کہ وہ کامل ہو جاتا ہے ۔

لَتَرۡکَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍ ﴿ؕ۱۹﴾

یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچوگے ۔

فَمَا لَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾

انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے ۔

وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیۡہِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا یَسۡجُدُوۡنَ ﴿ؕٛ۲۱﴾

اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ۔

بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُکَذِّبُوۡنَ ﴿۲۲﴾۫ ۖ

بلکہ جنہوں نے کفر کیا وہ جھٹلا رہے ہیں ۔

وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُوۡعُوۡنَ ﴿۲۳﴾۫ ۖ

اور اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں ۔

فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۲۴﴾

انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو ۔

اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ اَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ﴿۲۵﴾٪  9

ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے والا اجر ہے ۔

Icon this is notification panel