21 Results For Surat Name ( Surat-ul-Balad)


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

لَاۤ اُقۡسِمُ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۱﴾

میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں ۔

وَ اَنۡتَ حِلٌّۢ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۲﴾

اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں ۔

وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ ۙ﴿۳﴾

اور ( قسم ہے ) انسانی باپ اور اولاد کی ۔

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡ کَبَدٍ ؕ﴿۴﴾

یقیناً ہم نے انسان کو ( بڑی ) مشقت میں پیدا کیا ہے ۔

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ یَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ اَحَدٌ ۘ﴿۵﴾

کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟

یَقُوۡلُ اَہۡلَکۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ﴿۶﴾

کہتا ( پھرتا ) ہے کہ میں نے توبہت کچھ مال خرچ کر ڈالا ۔

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ یَرَہٗۤ اَحَدٌ ؕ﴿۷﴾

کیا ( یوں ) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا ( ہی ) نہیں؟

اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ ۙ﴿۸﴾

کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں ۔

وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیۡنِ ۙ﴿۹﴾

اورزبان اور ہونٹ ( نہیں بنائے ) ۔

وَ ہَدَیۡنٰہُ النَّجۡدَیۡنِ ﴿ۚ۱۰﴾

ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے ۔

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَۃَ ﴿۱۱﴾۫ ۖ

سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا ۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡعَقَبَۃُ ﴿ؕ۱۲﴾

اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟

فَکُّ رَقَبَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾

کسی گردن ( غلام لونڈی ) کو آزاد کرنا ۔

اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِیۡ یَوۡمٍ ذِیۡ مَسۡغَبَۃٍ ﴿ۙ۱۴﴾

یا بھو ک والے دن کو کھانا کھلانا ۔

یَّتِیۡمًا ذَا مَقۡرَبَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾

کسی رشتہ دار یتیم کو ۔

اَوۡ مِسۡکِیۡنًا ذَا مَتۡرَبَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾

یا خاکسار مسکین کو ۔

ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَۃِ ﴿ؕ۱۷﴾

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا ہے جو ایمان لاتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں ۔

اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾

یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے ( خوش بختی والے ) ۔

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا ہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَمَۃِ ﴿ؕ۱۹﴾

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں ۔

عَلَیۡہِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَۃٌ ﴿۲۰﴾٪  15

انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی ۔

Icon this is notification panel