9 Results For Surat Name ( Surat-us-Sharah)


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَکَ صَدۡرَکَ ۙ﴿۱﴾

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا ۔

وَ وَضَعۡنَا عَنۡکَ وِزۡرَکَ ۙ﴿۲﴾

اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا ۔

الَّذِیۡۤ اَنۡقَضَ ظَہۡرَکَ ۙ﴿۳﴾

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی ۔

وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ ؕ﴿۴﴾

اورہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا ۔

فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ۙ﴿۵﴾

پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ؕ﴿۶﴾

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔

فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡ ۙ﴿۷﴾

پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر ۔

وَ اِلٰی رَبِّکَ فَارۡغَبۡ ٪﴿۸﴾  19

اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا ۔

Icon this is notification panel