98 Reuslts For (جنت اور اسکی وسعت اور اہل جنت)

3) Surat Aal-e-Imran

پارہ نمبر (4)

3) سورة آل عمران

سورة آل عمران

آیت نمبر (133)

وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾ۙ
اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اُس جنّت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ -

7) Surat-ul-Aeyraaf

پارہ نمبر (8)

7) سورة الأعراف

سورة الأعراف

آیت نمبر (42)

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَاۤ ۫ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۴۲﴾
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ہم کسی شخص کو اس کی قدرت سے زیادہ کسی کا مکلف نہیں بناتے وہی لوگ جنت والے ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ -

7) Surat-ul-Aeyraaf

پارہ نمبر (8)

7) سورة الأعراف

سورة الأعراف

آیت نمبر (43)

وَ نَزَعۡنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنۡ غِلٍّ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ ۚ وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَ مَا کُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ ہَدٰىنَا اللّٰہُ ۚ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَقِّ ؕ وَ نُوۡدُوۡۤا اَنۡ تِلۡکُمُ الۡجَنَّۃُ اُوۡرِثۡتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾ الثلٰثۃ
اور جو کچھ ان کے دلوں میں ( کینہ ) تھا ہم اس کو دور کر دیں گے ان کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔ اور وہ لوگ کہیں گے کہ اللہ کا ( لاکھ لاکھ ) شکر ہے جس نے ہم کو اس مقام تک پہنچایا اور ہماری کبھی رسائی نہ ہوتی اگر اللہ تعالٰی ہم کو نہ پہنچاتا واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے ۔ اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ اس جنت کے تم وارث بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے ۔ -

7) Surat-ul-Aeyraaf

پارہ نمبر (8)

7) سورة الأعراف

سورة الأعراف

آیت نمبر (44)

وَ نَادٰۤی اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ اَصۡحٰبَ النَّارِ اَنۡ قَدۡ وَجَدۡنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَہَلۡ وَجَدۡتُّمۡ مَّا وَعَدَ رَبُّکُمۡ حَقًّا ؕ قَالُوۡا نَعَمۡ ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیۡنَہُمۡ اَنۡ لَّعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾
اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ ہم سے جو ہمارے رب نے وعدہ فرمایا تھا ہم نے تو اس کو واقعہ کے مطابق پایا سو تم سے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا تم نے بھی اس کو واقعہ کے مطابق پایا؟ وہ کہیں گے ہاں پھر ایک پکارنے والا دونوں کے درمیان میں پکارے گا کہ اللہ کی مار ہو ان ظالموں پر ۔ -

10) Surat Younus

پارہ نمبر (11)

10) سورة يونس

سورة يونس

آیت نمبر (9)

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِاِیۡمَانِہِمۡ ۚ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۹﴾
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔ -

10) Surat Younus

پارہ نمبر (11)

10) سورة يونس

سورة يونس

آیت نمبر (10)

دَعۡوٰىہُمۡ فِیۡہَا سُبۡحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَ تَحِیَّتُہُمۡ فِیۡہَا سَلٰمٌ ۚ وَ اٰخِرُ دَعۡوٰىہُمۡ اَنِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۱۰﴾  6
ان کے منہ سے یہ بات نکلے گی ’’سبحان اللہ ‘‘ اور ان کا باہمی سلام یہ ہوگا ’’السلام علیکم‘‘اور ان کی اخیر بات یہ ہوگی تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہان کا رب ہے ۔ -

13) Surat-ur-Raad

پارہ نمبر (13)

13) سورة الرعد

سورة الرعد

آیت نمبر (22)

وَ الَّذِیۡنَ صَبَرُوا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِمۡ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً وَّ یَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عُقۡبَی الدَّارِ ﴿ۙ۲۲﴾
اور وہ اپنے رب کی رضامندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے ۔ -

13) Surat-ur-Raad

پارہ نمبر (13)

13) سورة الرعد

سورة الرعد

آیت نمبر (23)

جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا وَ مَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَ اَزۡوَاجِہِمۡ وَ ذُرِّیّٰتِہِمۡ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یَدۡخُلُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ کُلِّ بَابٍ ﴿ۚ۲۳﴾
ہمیشہ رہنے کے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولادوں میں سے بھی جو نیکوکار ہونگے ان کے پاس فرشتے ہر ہر دروازے سے آئیں گے ۔ -

13) Surat-ur-Raad

پارہ نمبر (13)

13) سورة الرعد

سورة الرعد

آیت نمبر (24)

سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرۡتُمۡ فَنِعۡمَ عُقۡبَی الدَّارِ ﴿ؕ۲۴﴾
کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو ، صبر کے بدلے ، کیا ہی اچھا ( بدلہ ) ہے اس دار آخرت کا ۔ -

13) Surat-ur-Raad

پارہ نمبر (13)

13) سورة الرعد

سورة الرعد

آیت نمبر (35)

مَثَلُ الۡجَنَّۃِ الَّتِیۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ؕ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ اُکُلُہَا دَآئِمٌ وَّ ظِلُّہَا ؕ تِلۡکَ عُقۡبَی الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا ٭ۖ وَّ عُقۡبَی الۡکٰفِرِیۡنَ النَّارُ ﴿۳۵﴾
اس جنت کی صفت جس کا وعدہ پرہیزگاروں کو دیا گیا ہے یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ اس کا میوہ ہمیشگی والا ہے اور اس کا سایہ بھی یہ ہے انجام پرہیز گاروں کا ، اور کافروں کا انجام کارو دوزخ ہے ۔ -

15) Surat-ul-Hijir

پارہ نمبر (14)

15) سورة الحجر

سورة الحجر

آیت نمبر (45)

اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ؕ۴۵﴾
پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہونگے ۔ -

15) Surat-ul-Hijir

پارہ نمبر (14)

15) سورة الحجر

سورة الحجر

آیت نمبر (46)

اُدۡخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿۴۶﴾
۔ ( ان سے کہا جائیگا ) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہوجاؤ ۔ -

15) Surat-ul-Hijir

پارہ نمبر (14)

15) سورة الحجر

سورة الحجر

آیت نمبر (47)

وَ نَزَعۡنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنۡ غِلٍّ اِخۡوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۴۷﴾
ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش و کینہ تھا ہم سب کچھ نکال دیں گے وہ بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہونگے ۔ -

15) Surat-ul-Hijir

پارہ نمبر (14)

15) سورة الحجر

سورة الحجر

آیت نمبر (48)

لَا یَمَسُّہُمۡ فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ مَا ہُمۡ مِّنۡہَا بِمُخۡرَجِیۡنَ ﴿۴۸﴾
نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے ۔ -

16) Surat-un-Nahal

پارہ نمبر (14)

16) سورة النحل

سورة النحل

آیت نمبر (30)

وَ قِیۡلَ لِلَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا مَاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّکُمۡ ؕ قَالُوۡا خَیۡرًا ؕ لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا حَسَنَۃٌ ؕ وَ لَدَارُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ ؕ وَ لَنِعۡمَ دَارُ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۰﴾
اور پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں اچھے سے اچھا جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لئے اس دنیا میں بھلائی ہے ، اور یقیناً آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے ، اور کیا ہی خوب پرہیزگاروں کا گھر ہے ۔ -

16) Surat-un-Nahal

پارہ نمبر (14)

16) سورة النحل

سورة النحل

آیت نمبر (31)

جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ لَہُمۡ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ ؕ کَذٰلِکَ یَجۡزِی اللّٰہُ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۱﴾
ہمیشگی والے باغات جہاں وہ جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، جو کچھ یہ طلب کریں گے وہاں ان کے لئے موجود ہوگا ۔ پرہیزگاروں کو اللہ تعالٰی اسی طرح بدلے عطا فرماتا ہے ۔ -

16) Surat-un-Nahal

پارہ نمبر (14)

16) سورة النحل

سورة النحل

آیت نمبر (32)

الَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیۡنَ ۙ یَقُوۡلُوۡنَ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمُ ۙ ادۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۳۲﴾
وہ جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے ، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔ -

18) Surat-ul-Kaahaf

پارہ نمبر (15)

18) سورة الكهف

سورة الكهف

آیت نمبر (30)

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ مَنۡ اَحۡسَنَ عَمَلًا ﴿ۚ۳۰﴾
یقیناً جو لوگ ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں تو ہم کسی نیک عمل کرنے والے کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔ -

18) Surat-ul-Kaahaf

پارہ نمبر (15)

18) سورة الكهف

سورة الكهف

آیت نمبر (31)

اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ یَلۡبَسُوۡنَ ثِیَابًا خُضۡرًا مِّنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَّکِئِیۡنَ فِیۡہَا عَلَی الۡاَرَآئِکِ ؕ نِعۡمَ الثَّوَابُ ؕ وَ حَسُنَتۡ مُرۡتَفَقًا ﴿٪۳۱﴾  16
ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، ان کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی ، وہاں یہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز رنگ کے نرم و باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے وہاں تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے ۔ کیا خوب بدلہ ہے ، اور کس قدر عمدہ آرام گاہ ہے ۔ -

22) Surat-ul-Hajj

پارہ نمبر (17)

22) سورة الحج

سورة الحج

آیت نمبر (23)

اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤۡلُؤًا ؕ وَ لِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۲۳﴾
ایمان والوں اور نیک کام والوں کو اللہ تعالٰی ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں لہریں لے رہی ہیں ، جہاں وہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی ۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم کا ہوگا ۔ -

22) Surat-ul-Hajj

پارہ نمبر (17)

22) سورة الحج

سورة الحج

آیت نمبر (24)

وَ ہُدُوۡۤا اِلَی الطَّیِّبِ مِنَ الۡقَوۡلِ ۚ ۖ وَ ہُدُوۡۤا اِلٰی صِرَاطِ الۡحَمِیۡدِ ﴿۲۴﴾
ان کی پاکیزہ بات کی رہنمائی کر دی گئی اور قابل صد تعریف راہ کی ہدایت کر دی گئی ۔ -

25) Surat-ul-Furqan

پارہ نمبر (18)

25) . سورة الفرقان

. سورة الفرقان

آیت نمبر (15)

قُلۡ اَذٰلِکَ خَیۡرٌ اَمۡ جَنَّۃُ الۡخُلۡدِ الَّتِیۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ؕ کَانَتۡ لَہُمۡ جَزَآءً وَّ مَصِیۡرًا ﴿۱۵﴾
آپ کہہ دیجئے کہ کیا یہ بہتر ہے یا وہ ہمیشگی والی جنت جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے ، جو ان کا بدلہ ہے اور ان کے لوٹنے کی اصلی جگہ ہے ۔ -

25) Surat-ul-Furqan

پارہ نمبر (18)

25) . سورة الفرقان

. سورة الفرقان

آیت نمبر (16)

لَہُمۡ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ خٰلِدِیۡنَ ؕ کَانَ عَلٰی رَبِّکَ وَعۡدًا مَّسۡئُوۡلًا ﴿۱۶﴾
وہ جو چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہوگا ، ہمیشہ رہنے والے ۔ یہ تو آپ کے رب کے ذمے وعدہ ہے جو قابل طلب ہے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (21)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (58)

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّہُمۡ مِّنَ الۡجَنَّۃِ غُرَفًا تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ نِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِیۡنَ ﴿٭ۖ۵۸﴾
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے انہیں ہم یقیناً جنت کے ان بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے چشمے بہہ رہے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے نیک کام کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے ۔ -

32) Surat Assajdah

پارہ نمبر (21)

32) سورة السجدة

سورة السجدة

آیت نمبر (17)

فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٌ مَّاۤ اُخۡفِیَ لَہُمۡ مِّنۡ قُرَّۃِ اَعۡیُنٍ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۷﴾
کوئی نفس نہیں جانتا جو کچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے پوشیدہ کر رکھی ہے ، ہے ، جو کچھ کرتے تھے یہ اس کا بدلہ ہے ۔ -

32) Surat Assajdah

پارہ نمبر (21)

32) سورة السجدة

سورة السجدة

آیت نمبر (18)

اَفَمَنۡ کَانَ مُؤۡمِنًا کَمَنۡ کَانَ فَاسِقًا ؕ ؔلَا یَسۡتَوٗنَ ﴿۱۸﴾؃
کیا وہ جو مومن ہو مثل اس کے ہے جو فاسق ہو؟ یہ برابر نہیں ہو سکتے ۔ -

32) Surat Assajdah

پارہ نمبر (21)

32) سورة السجدة

سورة السجدة

آیت نمبر (19)

اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰی ۫ نُزُلًۢا بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۹﴾
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے ۔ -

33) Surat-ul-Ahzaab

پارہ نمبر (22)

33) سورة الأحزاب

سورة الأحزاب

آیت نمبر (44)

تَحِیَّتُہُمۡ یَوۡمَ یَلۡقَوۡنَہٗ سَلٰمٌ ۖ ۚ وَ اَعَدَّ لَہُمۡ اَجۡرًا کَرِیۡمًا ﴿۴۴﴾
جس دن یہ ( اللہ سے ) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا ان کے لئے اللہ تعالٰی نے با عزت اجر تیار کر رکھا ہے ۔ -

34) Surat Saba

پارہ نمبر (22)

34) سورة سبأ

سورة سبأ

آیت نمبر (37)

وَ مَاۤ اَمۡوَالُکُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ بِالَّتِیۡ تُقَرِّبُکُمۡ عِنۡدَنَا زُلۡفٰۤی اِلَّا مَنۡ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ۫ فَاُولٰٓئِکَ لَہُمۡ جَزَآءُ الضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُوۡا وَ ہُمۡ فِی الۡغُرُفٰتِ اٰمِنُوۡنَ ﴿۳۷﴾
اور تمہارا مال اور اولاد ایسے نہیں کہ تمہیں ہمارے پاس ( مرتبوں ) سے قریب کر دیں ہاں جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کے لئے ان کے اعمال کا دوہرا اجر ہے اور وہ نڈر و بے خوف ہو کر بالا خانوں میں رہیں گے ۔ -

35) Surat Faatir

پارہ نمبر (22)

35) سورة فاطر

سورة فاطر

آیت نمبر (33)

جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤۡلُؤًا ۚ وَ لِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۳۳﴾
وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جاویں گے ۔ اور پوشاک وہاں ان کی ریشم کی ہوگی ۔ -

35) Surat Faatir

پارہ نمبر (22)

35) سورة فاطر

سورة فاطر

آیت نمبر (34)

وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَذۡہَبَ عَنَّا الۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُۨ ﴿ۙ۳۴﴾
اور کہیں گے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا بیشک ہمارا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا قدردان ہے ۔ -

35) Surat Faatir

پارہ نمبر (22)

35) سورة فاطر

سورة فاطر

آیت نمبر (35)

الَّذِیۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَۃِ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا لُغُوۡبٌ ﴿۳۵﴾
جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام میں لا اتارا جہاں نہ ہم کو کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہم کو کوئی خستگی پہنچے گی ۔ -

36) Surat Yaseen

پارہ نمبر (23)

36) سورة يس

سورة يس

آیت نمبر (55)

اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ الۡیَوۡمَ فِیۡ شُغُلٍ فٰکِہُوۡنَ ﴿ۚ۵۵﴾
جنتی لوگ آج کے دن اپنے ( دلچسپ ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں ۔ -

36) Surat Yaseen

پارہ نمبر (23)

36) سورة يس

سورة يس

آیت نمبر (56)

ہُمۡ وَ اَزۡوَاجُہُمۡ فِیۡ ظِلٰلٍ عَلَی الۡاَرَآئِکِ مُتَّکِئُوۡنَ ﴿۵۶﴾
وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے ۔ -

36) Surat Yaseen

پارہ نمبر (23)

36) سورة يس

سورة يس

آیت نمبر (57)

لَہُمۡ فِیۡہَا فَاکِہَۃٌ وَّ لَہُمۡ مَّا یَدَّعُوۡنَ ﴿۵۷﴾ۚ ۖ
ان کے لئے جنت میں ہر قسم کے میوے ہوں گے اور بھی جو کچھ وہ طلب کریں ۔ -

36) Surat Yaseen

پارہ نمبر (23)

36) سورة يس

سورة يس

آیت نمبر (58)

سَلٰمٌ ۟ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِیۡمٍ ﴿۵۸﴾
مہربان پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہا جائے گا ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (41)

اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌ ﴿ۙ۴۱﴾
انہیں کے لئے مقررہ روزی ہے ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (42)

فَوَاکِہُ ۚ وَ ہُمۡ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۲﴾
۔ ( ہر طرح ) کے میوے ، اور باعزت و اکرام ہونگے ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (43)

فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۴۳﴾
نعمتوں والی جنتوں میں ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (44)

عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۴۴﴾
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے ( بیٹھے ) ہوں گے ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (45)

یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵﴾
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (46)

بَیۡضَآءَ لَذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ﴿۴۶﴾ۚ ۖ
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (47)

لَا فِیۡہَا غَوۡلٌ وَّ لَا ہُمۡ عَنۡہَا یُنۡزَفُوۡنَ ﴿۴۷﴾
نہ اس سے درد سرہو اور نہ اسکے پینے سے بہکیں ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (48)

وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِیۡنٌ ﴿ۙ۴۸﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں ، بڑی بڑی آنکھوں والی ( حوریں ) ہونگی ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (49)

کَاَنَّہُنَّ بَیۡضٌ مَّکۡنُوۡنٌ ﴿۴۹﴾
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (50)

فَاَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۵۰﴾
۔ ( جنتی ) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (51)

قَالَ قَآئِلٌ مِّنۡہُمۡ اِنِّیۡ کَانَ لِیۡ قَرِیۡنٌ ﴿ۙ۵۱﴾
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (52)

یَّقُوۡلُ اَئِنَّکَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِیۡنَ ﴿۵۲﴾
جو ( مجھ سے ) کہا کرتا تھا کہ کیا تو ( قیامت کے آنے کا ) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (53)

ءَ اِذَا مِتۡنَا وَ کُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَدِیۡنُوۡنَ ﴿۵۳﴾
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے کیا اسوقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (54)

قَالَ ہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ﴿۵۴﴾
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (55)

فَاطَّلَعَ فَرَاٰہُ فِیۡ سَوَآءِ الۡجَحِیۡمِ ﴿۵۵﴾
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں ( جلتا ہوا ) دیکھے گا ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (56)

قَالَ تَاللّٰہِ اِنۡ کِدۡتَّ لَتُرۡدِیۡنِ ﴿ۙ۵۶﴾
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے ( بھی ) برباد کردے ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (57)

وَ لَوۡ لَا نِعۡمَۃُ رَبِّیۡ لَکُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ ﴿۵۷﴾
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا ۔ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (58)

اَفَمَا نَحۡنُ بِمَیِّتِیۡنَ ﴿ۙ۵۸﴾
کیا ( یہ صحیح ہے ) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟ -

37) Surat-us-Saaffaat

پارہ نمبر (23)

37) سورة الصافات

سورة الصافات

آیت نمبر (59)

اِلَّا مَوۡتَتَنَا الۡاُوۡلٰی وَ مَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِیۡنَ ﴿۵۹﴾
بجز پہلی ایک موت کے ، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں ۔ -

38) Surat Suaad

پارہ نمبر (23)

38) سورة ص

سورة ص

آیت نمبر (50)

جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَۃً لَّہُمُ الۡاَبۡوَابُ ﴿ۚ۵۰﴾
۔ ( یعنی ہمیشگی والی ) جنتیں جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوئے ہیں ۔ -

38) Surat Suaad

پارہ نمبر (23)

38) سورة ص

سورة ص

آیت نمبر (51)

مُتَّکِئِیۡنَ فِیۡہَا یَدۡعُوۡنَ فِیۡہَا بِفَاکِہَۃٍ کَثِیۡرَۃٍ وَّ شَرَابٍ ﴿۵۱﴾
جن میں با فراغت تکیے لگائے بیٹھے ہوئے طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کر رہے ہیں ۔ -

38) Surat Suaad

پارہ نمبر (23)

38) سورة ص

سورة ص

آیت نمبر (52)

وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ ﴿۵۲﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی ۔ -

38) Surat Suaad

پارہ نمبر (23)

38) سورة ص

سورة ص

آیت نمبر (53)

ہٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِیَوۡمِ الۡحِسَابِ ﴿ؓ۵۳﴾ الثلٰثۃ
یہ ہے جس کا وعدہ تم سے حساب کے دن کے لئے کیا جاتا تھا ۔ -

38) Surat Suaad

پارہ نمبر (23)

38) سورة ص

سورة ص

آیت نمبر (54)

اِنَّ ہٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَہٗ مِنۡ نَّفَادٍ ﴿۵۴﴾ۚ ۖ
بیشک روزیاں ( خاص ) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں ۔ -

39) Surat-uz-Zumur

پارہ نمبر (24)

39) سورة الزمر

سورة الزمر

آیت نمبر (72)

قِیۡلَ ادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَی الۡمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۷۲﴾
کہا جائے گا کہ اب جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ جہاں ہمیشہ رہیں گے پس سرکشوں کا ٹھکانا بہت ہی برا ہے ۔ -

39) Surat-uz-Zumur

پارہ نمبر (24)

39) سورة الزمر

سورة الزمر

آیت نمبر (73)

وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ ﴿۷۳﴾
اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کیلیے چلے جاؤ ۔ -

39) Surat-uz-Zumur

پارہ نمبر (24)

39) سورة الزمر

سورة الزمر

آیت نمبر (74)

وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ صَدَقَنَا وَعۡدَہٗ وَ اَوۡرَثَنَا الۡاَرۡضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الۡجَنَّۃِ حَیۡثُ نَشَآءُ ۚ فَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِیۡنَ ﴿۷۴﴾
یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے ۔ -

40) Surat-ul-Momin

پارہ نمبر (24)

40) . سورة مومن

. سورة مومن

آیت نمبر (40)

مَنۡ عَمِلَ سَیِّئَۃً فَلَا یُجۡزٰۤی اِلَّا مِثۡلَہَا ۚ وَ مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ یُرۡزَقُوۡنَ فِیۡہَا بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۴۰﴾
جس نے گناہ کیا ہے اسے تو برابربرابر کا بدلہ ہی ہے اور جس نے نیکی کی ہے ہو خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان والا ہو تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور وہاں بے شمار روزی پائیں گے ۔ -

43) Surat-uz-Zukhruf

پارہ نمبر (25)

43) سورة الزخرف

سورة الزخرف

آیت نمبر (69)

اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ کَانُوۡا مُسۡلِمِیۡنَ ﴿ۚ۶۹﴾
اور جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور تھے بھی وہ ( فرماں بردار ) مسلمان ۔ -

43) Surat-uz-Zukhruf

پارہ نمبر (25)

43) سورة الزخرف

سورة الزخرف

آیت نمبر (70)

اُدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ اَنۡتُمۡ وَ اَزۡوَاجُکُمۡ تُحۡبَرُوۡنَ ﴿۷۰﴾
تم اور تمہاری بیویاں ہشاش بشاش ( راضی خوشی ) جنت میں چلے جاؤ ۔ -

43) Surat-uz-Zukhruf

پارہ نمبر (25)

43) سورة الزخرف

سورة الزخرف

آیت نمبر (71)

یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِصِحَافٍ مِّنۡ ذَہَبٍ وَّ اَکۡوَابٍ ۚ وَ فِیۡہَا مَا تَشۡتَہِیۡہِ الۡاَنۡفُسُ وَ تَلَذُّ الۡاَعۡیُنُ ۚ وَ اَنۡتُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿ۚ۷۱﴾
ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں ، سب وہاں ہوگا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔ -

43) Surat-uz-Zukhruf

پارہ نمبر (25)

43) سورة الزخرف

سورة الزخرف

آیت نمبر (72)

وَ تِلۡکَ الۡجَنَّۃُ الَّتِیۡۤ اُوۡرِثۡتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۷۲﴾
یہی وہ بہشت ہے کہ تم اپنے اعمال کے بدلے اس کے وارث بنائے گئے ہو ۔ -

43) Surat-uz-Zukhruf

پارہ نمبر (25)

43) سورة الزخرف

سورة الزخرف

آیت نمبر (73)

لَکُمۡ فِیۡہَا فَاکِہَۃٌ کَثِیۡرَۃٌ مِّنۡہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿۷۳﴾
یہاں تمہارے لئے بکثرت میوے ہیں جنہیں تم کھاتے رہو گے ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (51)

اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ مَقَامٍ اَمِیۡنٍ ﴿ۙ۵۱﴾
بیشک ( اللہ سے ) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہونگے ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (52)

فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿۵۲﴾ۚ ۙ
باغوں اور چشموں میں ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (53)

یَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۵۳﴾ۚ ۙ
باریک اور دبیز یشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہونگے ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (54)

کَذٰلِکَ ۟ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿ؕ۵۴﴾
یہ اسی طرح ہے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کر دیں گے ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (55)

یَدۡعُوۡنَ فِیۡہَا بِکُلِّ فَاکِہَۃٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾
دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میووں کی فرمائشیں کرتے ہونگے ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (56)

لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَۃَ الۡاُوۡلٰی ۚ وَ وَقٰہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿ۙ۵۶﴾
وہاں وہ موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت ( جو وہ مر چکے ) انہیں اللہ تعالٰی نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا ۔ -

44) Surat-ud-Dukhaan

پارہ نمبر (25)

44) سورة الدخان

سورة الدخان

آیت نمبر (57)

فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۵۷﴾
یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے یہی ہے بڑی کامیابی ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (17)

اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۱۷﴾
یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (18)

فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ۚ وَ وَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۸﴾
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (19)

کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓئًۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾
تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (20)

مُتَّکِئِیۡنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَۃٍ ۚ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿۲۰﴾
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی ( حوروں ) سے کرا دیئے ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (21)

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتۡہُمۡ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلۡحَقۡنَا بِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ مَاۤ اَلَتۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ کُلُّ امۡرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (22)

وَ اَمۡدَدۡنٰہُمۡ بِفَاکِہَۃٍ وَّ لَحۡمٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿۲۲﴾
ہم ان کے لئے میوے اور مرغوب گوشت کی ریل پیل کر دیں گے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (23)

یَتَنَازَعُوۡنَ فِیۡہَا کَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِیۡہَا وَ لَا تَاۡثِیۡمٌ ﴿۲۳﴾
۔ ( خوش طبعی کے ساتھ ) ایک دوسرے سے جام ( شراب ) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (24)

وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ غِلۡمَانٌ لَّہُمۡ کَاَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ مَّکۡنُوۡنٌ ﴿۲۴﴾
اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہونگے ، گویا کہ وہ موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (25)

وَ اَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (26)

قَالُوۡۤا اِنَّا کُنَّا قَبۡلُ فِیۡۤ اَہۡلِنَا مُشۡفِقِیۡنَ ﴿۲۶﴾
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (27)

فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ﴿۲۷﴾
پس اللہ تعالٰی نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز و تند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (28)

اِنَّا کُنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡہُ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡبَرُّ الرَّحِیۡمُ ﴿۲۸﴾٪  3
ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے بیشک وہ محسن اور مہربان ہے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (29)

فَذَکِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّکَ بِکَاہِنٍ وَّ لَا مَجۡنُوۡنٍ ﴿ؕ۲۹﴾
تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (30)

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِہٖ رَیۡبَ الۡمَنُوۡنِ ﴿۳۰﴾
کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث ( یعنی موت ) کا انتظار کر رہے ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (31)

قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُتَرَبِّصِیۡنَ ﴿ؕ۳۱﴾
کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (32)

اَمۡ تَاۡمُرُہُمۡ اَحۡلَامُہُمۡ بِہٰذَاۤ اَمۡ ہُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ ﴿ۚ۳۲﴾
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (33)

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَہٗ ۚ بَلۡ لَّا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۚ۳۳﴾
کیا یہ کہتے ہیں اس نبی نے ( قرآن ) خود گھڑ لیا ہے ، واقع یہ ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (34)

فَلۡیَاۡتُوۡا بِحَدِیۡثٍ مِّثۡلِہٖۤ اِنۡ کَانُوۡا صٰدِقِیۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾
اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک ( ہی ) بات یہ ( بھی ) تو لے آئیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (35)

اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ اَمۡ ہُمُ الۡخٰلِقُوۡنَ ﴿ؕ۳۵﴾
کیا یہ بغیر کسی ( پیدا کرنے والے ) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (36)

اَمۡ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ بَلۡ لَّا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿ؕ۳۶﴾
کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ، بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (37)

اَمۡ عِنۡدَہُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّکَ اَمۡ ہُمُ الۡمُصَۜیۡطِرُوۡنَ ﴿ؕ۳۷﴾
یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ یا ( ان خزانوں کے ) یہ دروغہ ہیں ۔ -

52) Surat-ut-Toor

پارہ نمبر (27)

52) سورة الطور

سورة الطور

آیت نمبر (38)

اَمۡ لَہُمۡ سُلَّمٌ یَّسۡتَمِعُوۡنَ فِیۡہِ ۚ فَلۡیَاۡتِ مُسۡتَمِعُہُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ؕ۳۸﴾
یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ ( اگر ایسا ہے ) تو ان کا سننے والا کوئی روشن دلیل پیش کرے ۔ -

Icon this is notification panel