8 Reuslts For (چند انبیاء علیہم السلام اور ان کی پسندیدہ صفات کا تذکرہ)

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (51)

وَ اذۡکُرۡ فِی الۡکِتٰبِ مُوۡسٰۤی ۫ اِنَّہٗ کَانَ مُخۡلَصًا وَّ کَانَ رَسُوۡلًا نَّبِیًّا ﴿۵۱﴾
اس قرآن میں موسیٰ ( علیہ السلام ) کا ذکر بھی کر جو چنا ہوا اور رسول اور نبی تھا ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (52)

وَ نَادَیۡنٰہُ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ الۡاَیۡمَنِ وَ قَرَّبۡنٰہُ نَجِیًّا ﴿۵۲﴾
ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (53)

وَ وَہَبۡنَا لَہٗ مِنۡ رَّحۡمَتِنَاۤ اَخَاہُ ہٰرُوۡنَ نَبِیًّا ﴿۵۳﴾
اور اپنی خاص مہربانی سے اس کے بھائی کو نبی بنا کر عطا فرمایا ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (54)

وَ اذۡکُرۡ فِی الۡکِتٰبِ اِسۡمٰعِیۡلَ ۫ اِنَّہٗ کَانَ صَادِقَ الۡوَعۡدِ وَ کَانَ رَسُوۡلًا نَّبِیًّا ﴿ۚ۵۴﴾
اس کتاب میں اسماعیل ( علیہ السلام ) کا واقعہ بھی بیان کر ، وہ بڑا ہی وعدے کا سچا تھا اور تھا بھی رسول اور نبی ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (55)

وَ کَانَ یَاۡمُرُ اَہۡلَہٗ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ ۪ وَ کَانَ عِنۡدَ رَبِّہٖ مَرۡضِیًّا ﴿۵۵﴾
وہ اپنے گھر والوں کو برابر نماز اور زکوۃ کا حکم دیتا تھا ، اور تھا بھی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پسندیدہ اور مقبول ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (56)

وَ اذۡکُرۡ فِی الۡکِتٰبِ اِدۡرِیۡسَ ۫ اِنَّہٗ کَانَ صِدِّیۡقًا نَّبِیًّا ﴿٭ۙ۵۶﴾
اور اس کتاب میں ادریس ( علیہ السلام ) کا بھی ذکر کر ، وہ بھی نیک کردار پیغمبر تھا ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (57)

وَّ رَفَعۡنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّا ﴿۵۷﴾
ہم نے اسے بلند مقام پر اٹھا لیا ۔ -

19) Surat Marium

پارہ نمبر (16)

19) سورة مريم

سورة مريم

آیت نمبر (58)

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اٰدَمَ ٭ وَ مِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ ۫ وَّ مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡرَآءِیۡلَ ۫ وَ مِمَّنۡ ہَدَیۡنَا وَ اجۡتَبَیۡنَا ؕ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُ الرَّحۡمٰنِ خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّ بُکِیًّا ﴿ٛ۵۸﴾
یہی وہ انبیا ءہیں جن پر اللہ تعالٰی نے فضل وکرم کیا جو اولادِ آدم میں سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی میں چڑھا لیا تھا ، اور اولاد ابراہیم و یعقوب سے اور ہماری طرف سے راہ یافتہ اور ہمارے پسندیدہ لوگوں میں سے ۔ ان کے سامنے جب اللہ رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تھی یہ سجدہ کرتے اورروتے گڑ گڑاتے گر پڑتے تھے ۔ -

Icon this is notification panel