7 Reuslts For (حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت توحید اور صفات الٰہی کا بیان)

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (16)

وَ اِبۡرٰہِیۡمَ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ اتَّقُوۡہُ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۶﴾
اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بھی اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ تعالٰی کی عبادت کرو اور اس سے ڈرتے رہو ، اگر تم میں دانائی ہے تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (17)

اِنَّمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡثَانًا وَّ تَخۡلُقُوۡنَ اِفۡکًا ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَا یَمۡلِکُوۡنَ لَکُمۡ رِزۡقًا فَابۡتَغُوۡا عِنۡدَ اللّٰہِ الرِّزۡقَ وَ اعۡبُدُوۡہُ وَ اشۡکُرُوۡا لَہٗ ؕ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۱۷﴾
تم تو اللہ تعا لٰی کے سوا بتوں کی پوجا پاٹ کر رہے ہو اور جھوٹی باتیں دل سے گھڑ لیتے ہو سنو! جن جنکی تم اللہ تعالٰی کے سوا پوجا پاٹ کر رہے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں پس تمہیں چاہیے کہ تم اللہ تعالٰی ہی سے روزیاں طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکر گزاری کرو اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (18)

وَ اِنۡ تُکَذِّبُوۡا فَقَدۡ کَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ ؕ وَ مَا عَلَی الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۸﴾
اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے کی امتوں نے بھی جھٹلایا ہے رسول کے ذمہ تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہی ہے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (19)

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا کَیۡفَ یُبۡدِئُ اللّٰہُ الۡخَلۡقَ ثُمَّ یُعِیۡدُہٗ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۱۹﴾
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی پھر اللہ اس کا اعادہ کرے گا یہ تو اللہ تعالٰی پر بہت ہی آسان ہے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (20)

قُلۡ سِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا کَیۡفَ بَدَاَ الۡخَلۡقَ ثُمَّ اللّٰہُ یُنۡشِئُ النَّشۡاَۃَ الۡاٰخِرَۃَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿ۚ۲۰﴾
کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ کس طرح اللہ تعالٰی نے ابتداءً پیدائش کی ۔ پھر اللہ تعالٰی ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا ، اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (21)

یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَرۡحَمُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ اِلَیۡہِ تُقۡلَبُوۡنَ ﴿۲۱﴾
جسے چاہے عذاب کرے جس پر چاہے رحم کرے ، سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔ -

29) Surat-ul-Ankaboot

پارہ نمبر (20)

29) سورة العنكبوت

سورة العنكبوت

آیت نمبر (22)

وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ۫ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿٪۲۲﴾  14
تم نہ تو زمین میں اللہ تعالٰی کو عاجز کر سکتے ہو نہ آسمان میں ، اللہ تعالٰی کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار ۔ -

Icon this is notification panel